Friday, 29 July 2016

لئلہ انٹر چینج سے میانوالی روڈ کیلئے نشینل ہائی وے اتھارٹی کو پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات نے نیشنل ہائی اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر لئلہ میانوالی روڈ براستہ کٹھہ سگھرال کا پی سی ون تیار کرے کیونکہ حکومت جلد از جلد اس اہم سڑک کی تکمیل چاہتی ہے جس کیلئے وفاقی بجٹ میں دس ارب آٹھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے رکن کرم الہی بندیال نے حکومت کے اس فیصلہ پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ اس سے جہلم ،خوشا ب اور میانوالی کے علاقہ مہاڑ کی قسمت بدل جائے گی اور یہ تینوں اضلاع بھی اس وجہ سے تیزی سے ترقی کریں گے انہوں نے کہا کہ سڑک کی جلد تعمیر کیلئے مقامی زمیندار حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں 

No comments:

Post a Comment