Friday, 29 July 2016

ڈیف اینڈ ڈمب اور بلاٹنڈ افراد کے مطالبات

معذور افراد کا ماہانہ اجلاس ڈی او سی عبدالحمید سنبل کے زیرصدارت ڈی سی او آفس جوہرآباد میں جس میں ممبران ڈس ایبل پرسن جن میں بطور سیکریٹری ڈی او سوشل ویلفیئرنبیلہ ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے بطور ممبر ، پرنسپل سلورلرنر نبیلہ ،ڈیف اینڈ ڈمب شاہد صدیقی‘ بلائنڈ محمد مسعود اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے اجلاس کو بتایا کہ بلائنڈ افراد نے دوبلائنڈ لوگوں کی سفارش کی تھی جس کو ارباب اختیار تک پہنچادیا گیا ہے ۔نبیلہ ملک نے ڈیف اینڈ ڈمب اور بلاٹنڈ افراد کے مطالبات ڈی او سی تک پہنچانے اور ان کے لئے عملی معاونت کی یقین دہانی کرائی ڈی او سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کے لئے ملازمت میں 5 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے جس میں ٹیوٹا ،وی ٹی آئی اور صنعت زار کو خط لکھیں گے تا کہ وہ معذور افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق بھرتی کریں انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے اجلاس سے پہلے ممبران معذور افراد ضلع خوشاب کو سپیشل کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے تا کہ ان کی بات متعلقہ محکموں میں سنی جاسکے اور مناسب نمائندگی بھی ملے اس کی ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ 15 اگست سے پہلے پہلے آڈیو میٹر ی بمع ایکسپرٹ ضلع خوشاب میں شروع کروائی جائے تا کہ ڈیف اینڈ ڈمب لوگوں کو اس عمل کے لئے دور درازنہ جانا پڑے انہوں نے ڈیف اینڈ ڈمب اور بلائنڈ افراد سے ڈیلی ویجز امیداواروں کی درخواستیں لیں تاکہ انہیں ڈی سی او کے روبررو پیش کر کے منظور کروایا جاسکے 

No comments:

Post a Comment