Wednesday, 24 November 2021

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئی طرز پر:لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑیں گے، میئر کابینہ خود تشکیل دے گا، کابینہ میں 2 خواتین ارکان رکھنا لازمی ہو گا۔


ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہِ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کر لیا گیا ہے 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہِ راست کروایا جانا شامل ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کےمنشور کے مطابق جماعتی بنیاد پر اور “ڈائریکٹ الیکشن” کےتحت ہوں گے۔ ‏عدالت کے بحال کردہ موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گئی۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑیں گے، میئر کابینہ خود تشکیل دے گا، کابینہ میں 2 خواتین ارکان رکھنا لازمی ہو گا، میئر کو پی ایچ اے ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، ٹیپا، ویسٹ مینجمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز، سوشل ویلفیئر اتھارٹیز، ڈسٹرکٹ پاپولیشن اور اسپورٹس اتھارٹیز کی سربراہی بھی دے دی گئی۔

نئے بلدیاتی نظام میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ سیالکوٹ اور گجرات کو بھی میٹروپولیٹن کا درجہ دے دیا گیا.

اوپر والی سطح پر:

‏9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، گجرات اور سیالکوٹ سمیت 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنیں گی جس کا سربراہ اور اس کا مخصوص سیٹوں پر مشتمل پینل براہ راست منتخب ہو گا (جنرل سیٹیں ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوں گی تاکہ اپوزیشن کی بھی ہاؤس میں نمائندوں کے ووٹوں کے تناسب سے رہے)


‏ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں اور مری سمیت ٹوٹل 15 میونسپل کارپوریشنز منتخب ہوں گی‏ جبکہ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ آبادی والی 109 میونسپل کمیٹیاں بنیں گی۔ علاوہ ازیں 25 سے 50 ہزار آبادی والی 125 ٹاؤن کمیٹیاں بنیں گی

‏نچلی سطح پر:

نیبرہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز میں 13 افراد پر پینل منتخب ہوں گے۔ کارپوریشنز کے نیچے 20 ہزار تک کی آبادی پر مشتمل نیبرہوڈ کونسلز بنیں گی۔ میونسپل کمیٹی میں 15 ہزار آبادی تک کئ نیبر ہوڈ کونسلز ہوں گی جبکہ ویلج کونسلز کی آبادی ڈسٹرکٹ کونسلز میں 20 ہزار تک اور پہاڑی علاقوں میں 10 ہزار تک ہو گی

Monday, 18 October 2021

خوشاب میں ایسی شادی جس میں دولہا کے استقبال پولیس نے کیا

 محمد نوید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ،ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ،ویلفئیر انچارج اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ شہید ہیڈ کنسٹیبل فیاض احمد کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں شرکت۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے بارات کا استقبال کیا اور خوشاب پولیس کی طرف سے تحائف دیے اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ شہید کی بیٹی کو رخصت کیا۔مزید ڈی پی او خوشاب نے شہید کی بیٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور سربراہ خوشاب پولیس آپ کے ساتھ والد کی طرح کھڑا ہوں اور آپ کی ہر خوشی اور غمی میں خوشاب پولیس آپ کے ساتھ ہے۔


*شہدائے پولیس ہمارافخر ہیں*

https://www.facebook.com/DistrictPoliceKhushab/photos/a.1745105402429726/2982332958706958/

Sunday, 19 September 2021

ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ریڑھی بانوں کیلئے خوشخبری

 اے ایم او میونسپل کمیٹی خوشاب محترمہ سندس رابیل نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خوشاب کی ہدایت پر بازار وں کو کھلا رکھنے ،لوگوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اور حادثات سے بچنے کیلئے میونسپل کمیٹی خوشاب نے ریڑھی بانوں کو پرانی سبزی گروٹ روڈ پر منتقل کرنے کیلئے جگہ مختص کر دی ہے جہاں پر ریڑھی بانوں کو فری رجسٹریشن کرکے انہیں جگہ الاٹ کی جائیگی کچہ بازار ،چھتری چوک تا کابلی گیٹ پر ریڈ لائن لگا دی گئی ہے جہاں ریڑھیاں کھڑی اور دوکانداروں کا یہ لائن کراس کرکے سامان رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ ریڑھی بان 20 ستمبر 2021 کو دفتر میونسپل کمیٹی خوشاب میں آ کر اپنی رجسٹریشن کرائیں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اس پلان کی نگرانی کریں گے

Wednesday, 15 September 2021

موٹرسائیکل چور گینگ پولیس کی گرفت میں :14 موٹرسائیکل برآمد

 

ڈی ایس پی صدر سرکل جوہرآباد غلام جعفر چھینہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ایک موٹر سائیکل چور گینگ پکڑنے میں کامیاب رہی ہے 14 وارداتوں میں چوری ہونے والے 14 موٹرسائیکل مالیتی 9 لاکھ 62 ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں جبکہ ملزمان محمد آصف ڈھلی 10 ایم بی ،محمد رضوان مسلم شیخ عظیم آباد اور عطا محمد واولہ پپلاں کو گرفتار کر لیا ہے




 ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ ضلع میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد نوید نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹاسک دیا کہ اس متحرک گینگ کو قانون کے شکنجہ میں لاکر عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے





 چنانچہ عنصر عباس ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد کی قیادت میں ٹیم یہ ٹاسک پورا کرنے میں کامیاب رہی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے گئے

Tuesday, 14 September 2021

جوہرآباد اور 63 ایم بی میں کرونا بے قابو:علاقے سیل

 

 ڈپٹی کمشنر خوشاب حمزہ سالک نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے علاقہ بلاک نمبر 4 اور نواحی گاوں چک نمبر63ایم بی کو 10 یوم کیلئے سیل کر دیا ، دونوں علاقوں کو سیل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے 
 ضلع خوشاب میں کروناوائرس نےایک اورانسانی زندگی نگل لی جس کے بعداس موزی وائرس کےباعث ضلع خوشاب میں اموات کی تعداد79ہو گئی، متوفی 50سالہ محمدرمضان ولدمحمد خان اوگالی وادی سون کارہائشی تھا، گزشتہ24گھنٹوں میں ضلع خوشاب میں کروناکے10نئےکیسزسامنےآئے جبکہ3افرادصحت یاب ہوئےاس وقت فعال کیسزکی تعداد154ہے،جن میں2افرادڈی ایچ کیوہسپتال میں زیرعلاج ہیں،تحصیل خوشاب میں96، نوشہرہ میں16،نورپورمیں4اورقائدآبادمیں3افرادکوانکےگھروں میں کورنٹائن کیاگیا ہے


Friday, 27 August 2021

پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون

 

لاہور (ویب ڈسیک) پنجاب کے 11 اضلاع (لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گجرانوالہ اور رحیم یار خان) میں 15 ستمبر تک لاک ڈاؤن نافذ،ان 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی
آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی
ان ڈور فنگشنز بند ہونگے
آوٹ ڈور فنگشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک سواروں کے ساتھ چلے گی
تمام واٹر سپورٹس اور سوئنگ پولز بند رہیں گے
پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کھول سکتے
جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی


Wednesday, 25 August 2021

ٹریفک پولیس خوشاب کا ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

 

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد نوید کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نیلو فر حیات کی سرپرستی میں ٹریفک پولیس ایجو کیشن ونگ خوشاب کی طرف سے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس لائنز جوہر آباد میں ایک سیمینار ہوا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ خوشا ب کے انچارج سب انسپکٹر مہر رفیق احمدنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق لیکچر دیا اورلوگوں میں ماسک تقسیم کئے





۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...