ضلع خوشاب میں مزید 10افراد میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض سامنے آگئے ہیں ضلع بھر میں کورونا مریضوں کی ٹوٹل تعداد 14ہو گئی ہے جبکہ 6افراد کو ابھی تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اسی طرح 12افراد جنکی کورونا وائرس رپورٹ نیگٹو آئی ہے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں 28افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کی آ ج رپورٹ آئی ہے جن میں سے ان میں دس افراد میں کورونا پازٹیو جبکہ 12افراد میں نیگٹو آئی ہے نیگٹو رپورٹ آنے والے افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ پازٹیو رپورٹ آنے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر حضرات انکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں اسی طرح 6افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار نے بتایا ہے کہ جن افراد میں کورونا پازٹیوہے انکے نام یہ ہیں فیصل خان،غلام علی،رضوان حیدر،عصمت خاتون،احمد خان،جاوید اقبال،ہمایوں قیوم،ریاض حسین،تصدق حسین،علی حیدر،محمد اجمل،فیض عباس،احمد نواز اور شوکت علی ہیں
Tuesday, 7 April 2020
Monday, 6 April 2020
Sunday, 5 April 2020
ضلع خوشاب میں 4 کورونا مریض جبکہ 28 افراد قرنطینہ میں
تفصیلات کے مطابقضلع خوشاب میں چار کورونا کے کنفرم مریض سامنے آگئے دو کا تعلق تبلغی جماعت سے جبکہ دو زائرئن ہیں ان میں بائیس سالہ فیصل کا تعلق "دیر"جبکہ چھپن سالہ غلام علی کا تعلق پاکپتن سے ہے ایک جماعت قائدآباد شہر جبکہ دوسری پیلووینس میں پابند تھی اکیس سالہ رضوان حیدر جسوال سے جبکہ چالیس سالہ عصمت خاتون نورپورتھل سے تعلق رکھتی ہیں یہ دونوں زائرین ہیں فوکل پرسن برائے برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں ٹوٹل 28 افرادکو قرنطینہ میں زیر مشائدہ رکھا گیا ہے جبکہ پہلے سے موجود پانچ افراد کی صحت بہتر ہے ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے
اس وقت خوشاب میں بھی کورونا مشتبہ مریضوں کی تعداد کتنی ہے تفصیلات جائنیے
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 45 ہو گئیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 881 ہوگئی ہے
ضلع خوشاب میں بھی اس وقت پانچ افراد قرنطینہ میں ہیں جنکی رپورٹس ابھی آنی ہیں
فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت پانچ مریض زیر مشاہدہ ہیں ان میں سے مریم اعظم عمر 27سال سکنہ نسیم کالونی ،محمد نواز عمر 65سال سکنہ آفیسر کالونی جوہرآباد ،محمد ارسلان عمر 18 سال سکنہ کھوڑا ،محمد نواز عمر 14 سال سکنہ کھوڑا اور محمد بابر ان میں سے دو مریض نوشہرہ ،ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،ایک تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہیں جبکہ مریم اعظم نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے
Saturday, 4 April 2020
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...
