Monday, 28 February 2022

تحصیل قائدآباد میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

 خوشاب(سٹاف رپورٹر)اکلوتی بیٹی کی رخصتی کے وقت باپ کانماز جنازہ ادا کردیا، باپ کو اپنی بیٹی کی رخصتی دیکھنا نصیب نہ ہوسکی، آج انکی بیٹی کی برات  واں بچھراں سے بچھر فیملی سے  بندیال آنی تھی اور دعوت ولیمہ بھی تھا، بیٹی سمیت اھلخانہ کو باپ کو اچانک دل کے دورہ پڑنے کی خبر کاپتہ چلاتو سب کےسب  غم سے نڈھال ھوگئے، گھر پر صف ماتم بچھ گئی ، ملک سیف اللہ بندیال کو ہارٹ ایٹک ہونے سے خالق حیقیقی سے جاملے، جبکہ انکی رسم قل کل بمقام سلطان خیل بیٹھک بندیال میں اداکی جائے گی، انکی نماز جنازہ گدی نشین سیال شریف صاحبزدہ مصلح الدین سیالوی نے پڑھی ھے،  سیف اللہ بندیال زکوۃ کیمٹی  بندیال کے چیئرمین اور ویلیفیئر فانڈیشن کے چیئرمین محمد اکرم بندیال کے کزن  تھے  انکی اچانک موت کی خبر اگ کی چنگاری کی طرح پھیل گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،  انہیں سنیکڑوں سوگواروں کی سسکیاں بھری آہوں کے ساتھ نواحی بندیال کے مقامی قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا، مرحوم کے نمازجنازہ میں صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد، سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ملک عمران بشیر اعوان، سابق ایم پی اے کرم الہی  بندیال ، ایم پی اے فتح خالق بندیال سمیت مختلف اضلاع سے اہم سیاسی، مذہی، سماجی، 
تجارتی، ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی برادری،  کالجز و سکولز ٹیچرز ، معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی















سیف اللہ بندیال مرحوم کی فائل فوٹو

یوکرائین کا روس کے 5300 فوجی ہلاک اور 29 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

 خوشاب(ویب ڈیسک /این این آئی( یوکرائنی وزارت دفاع نے دعوی کی اہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے 4 دن کے دوران 5 ہزار سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق کرائنی حکام نےجنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا 5300 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی افواج نے روس کے 191 لڑاکا طیارے ،29 ہیلی کاپٹر اور 816بکتر بند جہازوں کو تباہ کیا ہے 

Wednesday, 5 January 2022

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب کی کارکردگی ناقص قرار

 

خوشاب (سٹاف رپورٹر)کمشنر نبیل جاوید نے ڈویژن بھر میں یوریا کھاد کی دستیابی او رڈیمانڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہنگے داموں کھادیں فروخت اور ذخیرہ کرنے والے ڈیلرکو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے بھکر او رخوشاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنے اضلاع میں یوریا کھاد کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے ڈیلرز کی جانب سے کاشتکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کو فوری معاملات درست کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

Wednesday, 8 December 2021

مظلوم خواتین پروفیشنل نکلیں،کپڑے خود پھاڑکرخود ہی اتارے

 

فیصل آباد:ملت ٹاؤن میں دکانداروں کے خواتین پر تشدد اور برہنہ کرنے کے کیس میں نئے انکشافات ، خواتین چوری کرنے دکان میں داخل ہوئیں، پکڑے جانے پر کپڑے پھاڑ دیئے:۔۔۔۔۔۔

6 دسمبر کو فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 4 خواتین ایک دکان میں داخل ہوئیں اور چوری کرنے لگ گئیں، دکاندار نے پہلے خود انہیں  روکنے کی کوشش کی تاہم چاروں خواتین کو روکنے میں ناکامی پر دکاندار نے باہر جاکر دروازہ بند کردیا:۔۔۔۔۔۔

خواتین نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک خاتون پکڑی گئی جس کو چھڑوانے کیلئے دوسری خواتین پہلے مزاحمت کرتی دکھائی دیں بعد میں ایک خاتون نے سربازار خود اپنے کپڑے اتارے:۔۔۔۔۔۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہدکانداروں کی جانب سے خواتین کو پکڑ کر جب دکان میں بند کیا گیا تو باقی خواتین نے بھی اپنے کپڑے خود اتارے:۔۔۔۔۔۔

اس سے قبل فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طور پر 4خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس پر دکانداروں نے خواتین کو پکڑ کر تشدد کیا اور دکان میں بندھ کر دیا تھاجبکہ سربازار برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی:۔۔۔۔۔۔

خواتین پر تشدد اور نازیبا وڈیوز وائرل ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا:۔۔۔۔۔۔

 

اس حوالے سے مقدمہ کی مدعیہ آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ مورخہ 6 دسمبر 2021 کو میں اور میرے ساتھ ناصرہ ، صائمہ اور ناصرہ یوسف چوک باوا چک مارکیٹ میں رد جمع کررہی تھیں کہ پیاس لگنے پر ہم چاروں عثمان الیکٹرک اسٹور گئیں اور پانی مانگنے پر دکانداروں نے شور شرابہ اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا:۔۔۔۔۔۔

آسیہ بی بی کے مطابق ملزمان نے چاروں خواتین کو برہنہ کرکے بازار میں گھسیٹنا شروع کردیا اور تقریباً ایک گھنٹہ تک چاروں خواتین کو مارتے پیٹتے رہے اور برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے تاہم نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے:۔۔۔۔۔۔

Wednesday, 24 November 2021

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئی طرز پر:لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑیں گے، میئر کابینہ خود تشکیل دے گا، کابینہ میں 2 خواتین ارکان رکھنا لازمی ہو گا۔


ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہِ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کر لیا گیا ہے 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہِ راست کروایا جانا شامل ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کےمنشور کے مطابق جماعتی بنیاد پر اور “ڈائریکٹ الیکشن” کےتحت ہوں گے۔ ‏عدالت کے بحال کردہ موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گئی۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑیں گے، میئر کابینہ خود تشکیل دے گا، کابینہ میں 2 خواتین ارکان رکھنا لازمی ہو گا، میئر کو پی ایچ اے ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، ٹیپا، ویسٹ مینجمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز، سوشل ویلفیئر اتھارٹیز، ڈسٹرکٹ پاپولیشن اور اسپورٹس اتھارٹیز کی سربراہی بھی دے دی گئی۔

نئے بلدیاتی نظام میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ سیالکوٹ اور گجرات کو بھی میٹروپولیٹن کا درجہ دے دیا گیا.

اوپر والی سطح پر:

‏9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، گجرات اور سیالکوٹ سمیت 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنیں گی جس کا سربراہ اور اس کا مخصوص سیٹوں پر مشتمل پینل براہ راست منتخب ہو گا (جنرل سیٹیں ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوں گی تاکہ اپوزیشن کی بھی ہاؤس میں نمائندوں کے ووٹوں کے تناسب سے رہے)


‏ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں اور مری سمیت ٹوٹل 15 میونسپل کارپوریشنز منتخب ہوں گی‏ جبکہ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ آبادی والی 109 میونسپل کمیٹیاں بنیں گی۔ علاوہ ازیں 25 سے 50 ہزار آبادی والی 125 ٹاؤن کمیٹیاں بنیں گی

‏نچلی سطح پر:

نیبرہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز میں 13 افراد پر پینل منتخب ہوں گے۔ کارپوریشنز کے نیچے 20 ہزار تک کی آبادی پر مشتمل نیبرہوڈ کونسلز بنیں گی۔ میونسپل کمیٹی میں 15 ہزار آبادی تک کئ نیبر ہوڈ کونسلز ہوں گی جبکہ ویلج کونسلز کی آبادی ڈسٹرکٹ کونسلز میں 20 ہزار تک اور پہاڑی علاقوں میں 10 ہزار تک ہو گی

Monday, 18 October 2021

خوشاب میں ایسی شادی جس میں دولہا کے استقبال پولیس نے کیا

 محمد نوید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ،ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ،ویلفئیر انچارج اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ شہید ہیڈ کنسٹیبل فیاض احمد کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں شرکت۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے بارات کا استقبال کیا اور خوشاب پولیس کی طرف سے تحائف دیے اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ شہید کی بیٹی کو رخصت کیا۔مزید ڈی پی او خوشاب نے شہید کی بیٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور سربراہ خوشاب پولیس آپ کے ساتھ والد کی طرح کھڑا ہوں اور آپ کی ہر خوشی اور غمی میں خوشاب پولیس آپ کے ساتھ ہے۔


*شہدائے پولیس ہمارافخر ہیں*

https://www.facebook.com/DistrictPoliceKhushab/photos/a.1745105402429726/2982332958706958/

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...