Wednesday 5 January 2022

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب کی کارکردگی ناقص قرار

 

خوشاب (سٹاف رپورٹر)کمشنر نبیل جاوید نے ڈویژن بھر میں یوریا کھاد کی دستیابی او رڈیمانڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہنگے داموں کھادیں فروخت اور ذخیرہ کرنے والے ڈیلرکو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے بھکر او رخوشاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنے اضلاع میں یوریا کھاد کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے ڈیلرز کی جانب سے کاشتکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کو فوری معاملات درست کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

No comments:

Post a Comment

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...