Friday, 16 April 2021

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے اپنی حکومت کو وارننگ دے دی

 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم 40ممبران اسمبلی عمران خان کی ریاست مدینہ میں انصاف مانگ رہے اور آخری وارننگ دے رہے ہیں اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بنائیں گے

 

جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے زیادتی کی جا رہی ہے،اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں۔ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ  آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔


Thursday, 25 February 2021

یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کیلئے نیا شیڈول جاری

 

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے سکول معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا:۔۔۔۔۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا:۔۔۔۔

شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یکم مارچ سے اسکول کے طلبہ کیلئے پانچوں دن کلاسز ہوں گی:۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی:۔۔۔۔۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا:۔۔۔۔۔

مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا:۔۔۔۔

  

Friday, 8 January 2021

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری :PSL2021 کا شیڈول جاری

 

ویب ڈیسک(لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈل کا اعلان کردیا۔ 

لیگ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔

اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے:۔۔۔۔ 

پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی:۔۔۔۔۔

تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔

 

کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔۔ 

ا




ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے:۔۔۔۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا:۔۔۔۔۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا اسپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے:۔۔۔۔

پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی:۔۔۔۔۔۔

جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا:۔۔۔۔۔۔

ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کے اعلان کےموقع پر میرےتاثرات ملے جلے ہیں، خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے:۔۔۔۔۔۔

Monday, 16 November 2020

خود کشی حرام نہ ہوتی تو کر لیتی:خاتون سیشن جج کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو کھلا خط

 

جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ عدلیہ کا حصہ بننے کی بجائے بہتر یہ ہوتا کہ وہ اپنے گائوں میں چوپایہ پالتیں اور اُپلے تھونپتیں، کیونکہ عدلیہ کا حصہ بننے کی وجہ سے انہیں ’’نام نہاد‘‘ وکلا کی گندی گالیاں اور توہین برداشت کرنا پڑتی ہے۔


عدالتوں میں بشمول خواتین ججز کے ساتھ ہونے والے سلوک سے متعلق انہوں نے تنگ آ کر یہ بھی کہہ ڈالا کہ اگر اسلام میں خودکشی حرام نہ ہوتی تو وہ خود کو سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے خودکشی کر لیتیں کیونکہ جج کی حیثیت سے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو روزانہ کی بنیاد پر گالیوں، توہین اور ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاتون جج کی حیثیت سے وکلا سے توہین اور گندی گالیاں برداشت کرنا ہیں تو میرے لیے بہتر تھا کہ میں اپنی زندگی کے پچیس سال اعلیٰ تعلیم کے حصول میں لگانے کی بجائے عام پاکستانی لڑکیوں کی طرح بیس سال میں شادی کر لیتی اور اپنے والدین کا قیمتی وقت اور پیسہ پندرہ سال تک اسلام آباد میں تعلیم کے حصول پر برباد نہ کرتی۔

معزز جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے یہ بھی کہا کہ اس عظیم پیشے کو غیر پیشہ ور افراد اور کالی بھیڑوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ بدقسمتی ہے کہ ہم وکلا تحریک کے ثمرات کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، قانون کی بالادستی کے عظیم مقصد کے حصول میں ناکام رہے۔

ڈاکٹر ساجدہ احمد نے خط کے آخر میں لکھا کہ میں مجبور ہوں، مایوس اور پریشان بھی کہ اپنی تعلیمی اسناد ایک ایک کرکے عزت مآب لاہور ہائی کورٹ کے سامنے نذر آتش کر دوں یا پھر احتجاجاً سپریم کورٹ کے سامنے تاکہ 23 کروڑ عوام میں خواتین کو اتنا حوصلہ ملے کہ وہ آئیں اپنے جوش اور ایمان کے ساتھ کسی کی بہن، بیٹی یا بیوی یا ماں بن کر اپنے وقار اور تکریم کے ساتھ اس عظیم قوم کی خدمت اس پیشے میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کریں۔

 

ججز اور دیگر شہریوں کے ساتھ مختلف عدالتوں اور کچہریوں میں وکلا کی غنڈہ گردی اور غیر مہذب رویے کے واقعات آئے دنوں سامنے آتے رہتے ہیں جس کی کچھ روز تک مذمت اور خبریں سننے کو ملتی ہیں اس کے بعد کیا ہوتا ہے کوئی نہیں سوچتا اور اس کے بعد پھر سے کوئی نیا واقعہ سامنے آ جاتا ہے۔



Monday, 9 November 2020

کورونا کیسز کو روکنے کیلئے کونسا سکول بند کر دیا گیا جانیے اس رپورٹ میں

 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک فضل الہی نے کرونا پازیٹیو کیسز کے مد نظر گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول جوہرآباد کو 7 یوم کیلیے بند کر دیا گیا۔ اور ساتھ ہی کرونا کی نئی لہر سے تمام اہلیان جوہرآباد کو متاط رہنے کا بھی کہا انہوں نے کہا کہ  یہ مرض تیزی سے پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں  اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خوشاب  کے دو ڈاکٹرز میں بھی کورونا پازٹیو آنے کی رپورٹ تھیں جس کی وجہ سے وہ سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں 

Saturday, 24 October 2020

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے ترکی صدر رجب طیب اردوان

 

(ویب ڈیسک)ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ترک صدر نے فرانسیی ہم منصب میکرون کو ان کی مسلم مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یورپ مسلمانوں کے خلاف جا کر یورپ اپنے لیے گڑھے کھود رہا ہے، یورپی ممالک کو اس بیماری سے جلد از جلد جان چھڑا لینی چاہیے۔

فرانس نے سنیچر کو ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس سے قبل اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکخواں کے بارے میں بیان دیا تھا کہ انھیں دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اردوغان نے یہ بیان میکخواں کے مسلمانوں اور اسلام سے متعلق رویے کے پس منظر میں دیا تھا۔

فرانسیسی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'صدر اردوغان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔ غصہ و توہین کوئی طریقہ کار نہیں۔

فرانسیسی صدر میکرون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسے سربراہِ مملکت کے بارے میں سوائے اس کےکیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے دماغ کا معائنہ کروائے جو اپنی ریاست کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔

خیال رہےکہ فرانسسیی صدرکے حالیہ دنوں سامنے آنے والے بیانات کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہوا ہے

Wednesday, 21 October 2020

خوشاب پولیس نے عصمت فروشی کا دھندہ کرنے والی عورتوں کو کیا گرفتار

 ڈی پی او خوشاب طارق ولائیت کی ہدایت پرپولیس تھانہ قائدآبادکے سب انسپکٹرملک طارق ندیم نے اپنی پولیس ٹیم، لیڈیز پولیس کے ہمراہ قحبہ خانہ تین مرلہ سکیم نمبر 1قائدآباد پر چھاپہ، پولیس نے موقع پر اڈا کے مالک کی بیوی سمیت چار عصمت فروشی کا دھندہ کرنے والی عورتوں کو گرفتار کر لیا اور ایک کار کو بھی قبضہ میں لے لیا،پولیس نے دوران گشت جسم فروشی کے اڈا کے مالک بدنام زمانہ لیاقت علی کندیاں والا ولد مہر محمد اعوان سکنہ تین مرلہ سکیم نمبر1قائدآباد اور اس کی بیوی مقصود بی بی سمیت ایک نامعلوم نوجوان ہوٹل کے پیچھے جسم فروشی کے دھندہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ریڈ کرکے مقصود بی بی،مسکان سکنہ پپلاں،تہمینہ بی بی لاہور، سمیرا بھوانہ،صغراں بی بی کو موقع پر پکڑ لیا جوکہ فحاشی کے اڈاپر زناکاری موجود تھیں پولیس نے موقع پر کھڑی کارنمبری E-582کو بھی قبضہ میں لے لیا،پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم لیاقت علی کندیاں والا،س کی بیوی اور ایک نامعلوم نوجوان سمیت چار عورتوں کے خلاف دفعات 371Aاور 371Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا،واضح رہے کہ پولیس کو ملزم لیاقت کی شہریوں کی کافی شکایات تھیں،جنہیں سول جج قائدآباد نے شاہ پور صدر جیل بھیج دیا

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...