Monday, 6 July 2020

شاہی فرمان جاری:غیر ملکیوں کی مشکلات حل


ویب ڈسیک:۔۔۔۔   سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا:۔۔۔۔

سعودی ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس ہوا:۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے:۔۔۔۔۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی:۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے:۔۔۔۔۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی:۔۔۔۔

خیال رہے کہ ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں:۔۔۔۔۔۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنیٰ پر ضرورت پڑنے پرنظرثانی کی جائے گی:۔۔۔۔


پولیس کا بہادر سپوت سپرد خاک

Image


سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت تھانہ میلہ میں تعینات کانسٹیبل محمد حسین وطن عزیز پر قربان ہو گیا ۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی شہید کنسٹیبل محمد حسین کی نماز جنازہ میں شرکت۔ آر پی او سرگودھا نے لواحقین کو یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاۓ گا۔
ImageImage

Thursday, 2 July 2020

تھانہ خوشاب میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج


Image
رانا شعیب محمودDPOخوشاب کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں SHOتھانہ خوشاب اختر نوازکی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔ ملزم محمد مسعود سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Abrar Rana News Network: خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی :ڈکیت گرفتار

Abrar Rana News Network: خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی :ڈکیت گرفتار: اعجازاحمدSHOتھانہ سٹی جوہرآباد کی زیرنگرانی حبیب نوازSIکی کارروائی۔چندماہ قبل ڈاکٹر محبوب احمدفیضی کےگھر میں اسلحہ کےزور پرڈکیتی کرنے والےم...

خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی :ڈکیت گرفتار

اعجازاحمدSHOتھانہ سٹی جوہرآباد کی زیرنگرانی حبیب نوازSIکی کارروائی۔چندماہ قبل ڈاکٹر محبوب احمدفیضی کےگھر میں اسلحہ کےزور پرڈکیتی کرنے والےملزمان محمدراشد،ساجد حسین،عبدالروف اورمحمداقبال کوگرفتارکرکےمسروقہ کیش اوراسلحہ برآمد۔SHOتھانہ سٹی جوہرآباد نےبرآمدشدہ رقم مدعی کےحوالے کر دی
Image

Saturday, 20 June 2020

خوشخبری : پنجاب میں بہت جلد بھرتی کا عمل شروع ہونے والا ہے


Punjab Police gears up for Azadi March | Pakistan Today


لاہور سمیت 19 اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا:۔۔۔۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزار کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل بھرتی کیے جانے ہیں، اسی حوالے سے لاہور سمیت 19 اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے:۔۔۔۔۔
اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز بھی بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے:۔۔۔۔۔

امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار میں اشتہار بھی جاری کر دیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا:۔۔۔۔۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...