Sunday, 7 June 2020

خوشاب میں جعلی انتقال پر تین سگے بھائی گرفتار

ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن خوشاب نے 171کنال 6مرلے اراضی ا جعلی انتقال کرے اور کروانے کے الزام میں تین سگے بھائیوں موضع کنڈ شمالی کے عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات کو حلقہ پٹواری عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا ہے نمبرداروں سابق وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک خداداد اعوان اور محمد اسلم نے 17جون تک انٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی ہے نائب تحصیلدار رائے سارنگ ابھی گرفتار نہیں ہوسکے جبکہ گرداور مظفر خان کا دوران تحقیقات مقدمہ انتقال ہو گا ہے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وفات پا جانے والے شخص محمد حسین کی تین یتیم بچیوں کی اراضی تعدادی 171کنال 6مرلے عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات نام جعلی انتقال کرکے ہتھیا لی ملزمان عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات ان بچیوں کے چچازاد بھائی ہیں

Monday, 1 June 2020

انتہائی مناسب قیمت پر کارنر پلاٹ برائے فروخت

کارنر پلاٹ برائے فروخت
مین کٹھہ روڈ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر
رقبہ:دس مرلے
میٹھا پانی
گیس
بجلی
دونوں سائیڈ 22فٹ گلی
انتہائی مناسب قیمت
رابطہ 03004980041-03006889895-03026390161

پنجاب میں لاک ڈاون کے بعد پہلاامتحان شروع

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔   لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد یکم جون کو کیا گیا۔اس موقع پر ای او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا:۔۔۔۔۔
پنجاب بھر میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام آج یکم جون کو فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس میڈیسن کا امتحان لیا گیا ہے۔امتحان میں شرکت کیلئے امیدوار اپنے اپنے امتحانی مراکز مقررہ وقت پر پہنچے۔ کرونا کے باعث ایس او پیز کی پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی۔تمام امیدواروں کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ داخلی راستے پر امیدواروں کی تھرمل اسکیننگ بھی کی گئی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امتحان کے دوران امیدواروں کو ڈس انفیکٹنٹ ٹنل سے گزر کر امتحانی مرکز میں داخل کیا گیا۔ کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ امتحان مقررہ وقت پر ٹھیک 9 بجے شروع ہوا۔ پنجاب کے 37 میڈیکل کالجوں کے 291 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان بیک وقت پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے 10 امتحانی مراکز میں ہوئے۔ یو ایچ ایس لاہور میں 140 امیدوار امتحان دیں گے:۔۔۔۔۔۔۔

ملتان میں 37، بہاولپور 8، رحیم یار خان 8، ساہیوال 5، سرگودھا میں 12 امیدواروں نے امتحان دیا، جب کہ فیصل آباد میں 44، سیالکوٹ 8، راولپنڈی 26 اور میر پور آزاد جموں و کشمیر میں 3 امیدواروں نے امتحان دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے بھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور طلبہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا:۔۔۔۔۔۔۔۔

Saturday, 30 May 2020

پولیس کی ناجائز اسلحہ والوں کے خلاف کاروائی

Image
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب راناشعیب محمود کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم علی سے اسلحہ ناجائزپسٹل 30بور معہ2ضرب گولیاں برآمد جبکہ ایس ایچ او تھانہ خوشاب کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جہانگیر خان سے اسلحہ ناجائز رائفل 8 ایم ایم معہ 3 ضرب گولیاں برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے
Image

Wednesday, 27 May 2020

عید ختم ہوتے ہی انتظامیہ اورچکن سپلائرز ایسوسی ایشن آمنے سامنے

خوشاب برائلر چکن سپلائرز ایسوسی ایشن اور پولٹری ٹریڈرز نے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ غلط سرکاری ریٹ لسٹ، دوکانداروں کی بے جا پکڑ دھکڑ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف ضلع خوشاب میں چکن کی سپلائی اور برائلر چکن شاپس پر کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاوَن ہڑتال کر دی ،جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،تفصیلات کے مطابق صدر چکن سپلائر ایسوسی ایشن خوشاب میاں عبد القدوس اور مقامی دوکانداروں کا کہنا تھا کہ 190 یا 200 روپے زندہ مرغی فارم سے لیکر بازار وں میں 180 روپے فی کلو زندہ اور 260 روپے فی کلوگوشت کیسے فروخت کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جس ریٹ پر مرغی کا گوشت بازاروں میں فروخت کروانا چاہتی ہے وہ دوکانداروں کا خریداری ریٹ بھی نہیں بنتا جس کے باعث دوکانداروں اور چکن سپلائی گاڑی والوں کا نقصان ہوتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو برائلر گوشت سستا سیل کروانے کا شوق ہے تو وہ مرغی منڈیوں اور فارمرز کے ریٹ کو کنٹرول کرے ،ہمیں مرغی فارمز سے سستی مرغی ملے گی تو بازاروں میں سرکاری نرخ پر سستا گوشت فروخت کرینگے بصورت دیگر ہڑتال کا یہی سلسلہ سرکاری ریٹ ٹھیک ہونے تک جاری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی




Tuesday, 19 May 2020

تیل چھڑک کر تین افراد کو جلانے والا شخص گرفتار

Image
چندروزقبل ملزم اعجاز حسین نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور سالی کوکمرہ میں بند کرکے پیڑول چھڑک کر آگ لگادی اورموقع سے فرارہوگیا جبکہ ملزم کی سالی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گی تھی۔راناشعیب محمودDPOخوشاب
نےملزم کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دیں اورملزم کو بروقت گرفتارکرلیا

Sunday, 17 May 2020

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے لیا پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھ



گندم خریداری کی پالیسی سے تنگ پی ٹی آئی کے  ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ کا کسانوں کو اہم مشورہ دے دیا انہوں نے یہ مشورہ ایک سماجی ویب سائٹ ٹوٹیر  پر پیغام میں لکھا کہ پنجاب حکومت کا گندم کے کاشتکاروں کے  ساتھ غیر مناسب رویہ کا بدلہ تو یہ ہے کہ اگلی دفعہ ہم صرف اپنی ضرورت کی گندم کاشت کریں جب حکومت ڈالر سے بین لا قوامی منڈی سے گندم خریدے گی تو انہیں اپنے کاشتکار کی اہمیت کا احساس ہو گا

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...