خوشاب برائلر چکن سپلائرز ایسوسی ایشن اور پولٹری ٹریڈرز نے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ غلط سرکاری ریٹ لسٹ، دوکانداروں کی بے جا پکڑ دھکڑ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف ضلع خوشاب میں چکن کی سپلائی اور برائلر چکن شاپس پر کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاوَن ہڑتال کر دی ،جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،تفصیلات کے مطابق صدر چکن سپلائر ایسوسی ایشن خوشاب میاں عبد القدوس اور مقامی دوکانداروں کا کہنا تھا کہ 190 یا 200 روپے زندہ مرغی فارم سے لیکر بازار وں میں 180 روپے فی کلو زندہ اور 260 روپے فی کلوگوشت کیسے فروخت کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جس ریٹ پر مرغی کا گوشت بازاروں میں فروخت کروانا چاہتی ہے وہ دوکانداروں کا خریداری ریٹ بھی نہیں بنتا جس کے باعث دوکانداروں اور چکن سپلائی گاڑی والوں کا نقصان ہوتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو برائلر گوشت سستا سیل کروانے کا شوق ہے تو وہ مرغی منڈیوں اور فارمرز کے ریٹ کو کنٹرول کرے ،ہمیں مرغی فارمز سے سستی مرغی ملے گی تو بازاروں میں سرکاری نرخ پر سستا گوشت فروخت کرینگے بصورت دیگر ہڑتال کا یہی سلسلہ سرکاری ریٹ ٹھیک ہونے تک جاری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment