Tuesday, 10 March 2020

حریم شاہ اور صندل خٹک مشکل میں پھنس گئیں

حریم شاہ اور صندل خٹک مشکل میں پھنس گئیں

ٹک ٹاک سٹار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی
  ٹک ٹاک سے معروف ہونے والی حریم شاہ اور صندل خٹک مشکل میں پھنس گئیں،دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،عدالت نے متعقلہ تھانے کو نوٹس جاری کر دئیےدرخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔عدالت نے پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹسز جاری کر دئیے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی
اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے
انسپکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا، لیکن 5 مرتبہ بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور دونوں خواتین سمیت ان کے خاندان کے کسی رکن کو بھی ہراساں نہیں کیا

Sunday, 8 March 2020

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، سعودی عرب کا شہر لاک ڈاؤن



ریاض: سعودی عرب نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد شمال مشرقی صوبے کو لاک ڈاؤن کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے اتوار کے روز قطیف شہر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کسی کو داخل ہونے اور نہ ہی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی:وزات داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی، تمام مریضوں کا تعلق قطیف سے ہی ہے جس کی وجہ سے شہر کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع کیا گیا:


سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا:اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’وبا زدہ علاقے کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر کی روشنی میں گھروں میں محصور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بیماری مزید نہ پھیل سکے:وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ قطیف شہر میں کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں، فیصلے کا نفاذ جنوبی علاقے سیہات اور شمالی علاقے صفوی تک ہوگا، اگر قطیف کے رہائشی اپنے گھروں پر جانا چاہیں تو انہیں روکا نہیں جائے گا:عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قطیف میں تمام سرکاری و نجی اداروں کو بند کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق ’قطیف آنے جانے والی تجارتی ٹریفک بحال رہے گی جس کے ذریعہ رہائشیوں کو بنیادی اشیا فراہم کی جاتی رہیں گی، آمد رفت میں احتیاطی تدابیر پر عمل ہوگا‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے سے متاثر ہونے والے افراد جو اپنے دفاتر نہیں جاسکیں گے انہیں وزارت صحت کی طرف سے بیماری کی چھٹی دی جائےگی

Abrar Rana's Blog: سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیدا...

Abrar Rana's Blog: سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیدا...: سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسل...

سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا


سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حیا مارچ کے شرکاء سے
خواتین کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں میں باحثیت امیر جماعت اسلامی کسی ایسے شخص کو جماعت اسلامی کا ٹکٹ نہیں دونگا جو اپنی بہن کو جائیداد میں سے حصہ نہیں دے گا سراج الحق کا شرکاء سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اس نیکی کا آغاز میں اپنی جماعت یعنی کہ جماعت اسلامی سے خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مہر کا حق یا تعلیم کا حق  نہیں ملتا ہے جبکہ پاکستان میں بچیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت ہی مشکل کام ہے جبکہ آج میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچیوں کے لیے ہر جگہ تعلیم کے لیے ایک الگ سے یونیورسٹی بنائی جائے یاد رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے تاکہ عورتوں کو ان کی خدمات کے لئے خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے 8 مارچ کو حیا مارچ "میرا جسم میری مرضی” کے خلاف منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

Tuesday, 25 February 2020

دُلہنیاکا 100کلووزنی لہنگا،سوشل میڈیاٹرول بن گیا

سوشل میڈیاسوشل میڈیا پرجہاں نوعمرجوڑے کی شادی کاچرچاابھی تک جاری ہے تووہیں پاکستانی دلہن کےعروسی لباس پر ایک  نئی بحث چِھڑ  گئی ہے ۔
حال ہی میں سوشل میڈیاپرایک پاکستانی دُلہن کےعروسی لباس نےشرکا ٔاورصارفین دونوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، کیونکہ دُلہن نےعام دلہنوں کےمقابلےمیں غیرمعمولی طورپربڑااور 100 کلوگرام وزنی لہنگازیب تن کیا۔
دُلہن کے 100 کلو کے لہنگے کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملےجلےاندازمیں تنقید کی جارہی ہے۔
ایک صارف نےلکھاکہ اتنا بڑا لہنگا گاڑی میں کیسے پورا آئے گا؟

Saturday, 15 June 2019

ضلع خوشاب کی 83سکیموں کیلئے تین ارب 13کروڑ 86لاکھ 29ہزار روپے کی رقم مختص مزید تفصیلات کیلئے

حکومت پنجاب نے اپنے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2019-20 میں ضلع خوشاب کی 83سکیموں کیلئے تین ارب 13کروڑ 86لاکھ 29ہزار روپے کی رقم مختص کی ہے زیادہ تر سکیمیں جاری ہیں جبکہ کچھ نہیں سکیمیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں یونیورسٹی آف خوشاب اور مہاڑ موٹر وے لنک روڈکی سکیمیں جو گذشتہ مالی سال میں وفاقی بجٹ میں شامل تھیں انہیں نہ صرف وفاقی بجٹ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے بلکہ وہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کا بھی حصہ نہیں بن سکیں ضلع خوشاب کیلئے نئی اہم سکیموں میں کھٹوائی نوشہرہ روڈ اور جوہرآباد تا چوک گروٹ کے منصوبے شامل ہیں مہاڑ موٹر وے اور یونیورسٹی آف خوشاب کے منصوبے نظر انداز ہونے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دو اہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن پر اسکی تعریف کی جا رہی ہے ضلع خوشاب کی سکیموں اور ان کیلئے مختص فنڈز کی تفصیل یہ ہے ایڈیشنل کلاس روم تحصیل خوشاب 34لاکھ44ہزار روپے،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج روڈہ تحصیل خوشاب 8کروڑ 30لاکھ 18ہزار روپے،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 47ایم بی 2لاکھ 83ہزار روپے،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 47ایم بی 2لاکھ 83ہزار روپے،گورنمنٹ گرلز ڈگر کالج کٹھہ سگھرال 70لاکھ 33ہزار روپے،ملٹی پرپز ہال گورنمنٹ وویمن کالج خوشاب2کروڑ 40لاکھ روپے،سپیشل ایجوکیشن خوشاب 10لاکھ 49ہزار روپے،کرکٹ گراؤنڈ نورپورتھل 2کروڑ 29لاکھ 80ہزار روپے،فٹ بال گراؤنڈ قائدآباد 58لاکھ 35ہزار روپے،سپورٹس کمپلکس انڈرور گیمز جوہرآباد ایک ہزار روپے،ایوب بھا ہاکی سٹیڈیم خوشاب51لاکھ 9ہزار روپے،توسیع رورل واٹر سپلائی سکیم ملوال ایک کروڑ 9لاکھ 20ہزار روپے،تنصیب ہینڈ پمپ سو عدد مہاڑ ایریا خوشاب ایک کروڑ 75لاکھ 9ہزار روپے،توسیع واٹر سپلائی سکیم کورڈھی ایک کروڑ 57لاکھ 25ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم فتح پر میرا 52لاکھ 5ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم وڑچھہ ایک کروڑ 25لاکھ 1ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم کفری 51لاکھ 73ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم رحمن کالونی ہڈالی ایک کروڑ 25لاکھ روپے،سیوریج سکیم روڈہ15لاکھ روپے،ڈرینج سسٹم میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ 10لاکھ روپے،ڈرینج سسٹم قائد آباد 10لاکھ روپے،ڈرینج سسٹم اوکھلی موہلہ 60لاکھ 21ہزار روپے،ڈرینج سکیم رحمن کالونی ہڈالی 10لاکھ روپے،پی سی سی سلیپ ڈیرہ جات اتراء10لاکھ روپے،پی سی سی سلیپ ڈیرہ جات گنجیال 10لاکھ روپے،پی سی سی سلیپ 14ایم بی قائدآباد 10لاکھ روپے،سیوریج سکیم مٹھہ ٹوانہ 20لاکھ روپے،سیوریج سسٹم پی سی سی سلیپ روڈہ 25لاکھ روپے،سیوریج سکیم زمان کالونی ہڈالی10لاکھ روپے،تنصیب 300ہینڈ پمپ نوشہرہ ایک کروڑ 81لاکھ 27ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم جھونگے والا کھبیکی71لاکھ 33ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم کلیارکھوڑہ 75لاکھ روپے،واٹر سپلائی سکیم زمان کالونی ہڈالی ایک کروڑ 5لاکھ ایک ہزار روپے،واٹر سپلائی سکیم کھوڑہ 99لاکھ 47ہزار روپے،فراہمی و نکاسی آب خوشاب شہر ایک کروڑ 38لاکھ 51ہزار روپے،فراہمی و نکاسی آب جوہرآباد شہر ایک کروڑ 50لاکھ روپے،تبدیلی اولڈ واٹر سپلائی لائن جوہرآباد ایک کروڑروپے،تبدیلی اولڈ پائپ لائن خوشاب شہر ایک کروڑ روپے،واٹر سپلائی سکیم کٹھہ سگھرال ایک کروڑ روپے،واٹر سپلائی سکیم مہوڑیاں ایک کروڑ روپے،واٹر سپلائی سکیم جھگیاں ایک کروڑروپے،تعمیر سڑک سوڈھی موڑ تا سوڈھی کلیال بلخ دو کروڑ روپے،تعمیر منڈی مویشیاں خوشاب10لاکھ روپے،خوشاب براستہ سندرال احمد آباد موٹر وے انٹر چینج80لاکھ روپے،خوشاب نوشہرہ روڈ براستہ کھوڑہ 70لاکھ روپے،تعمیر پل ڈھوریاں مہاجر کینال قائدآباد10لاکھ روپے،چیف منسٹر سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج 10لاکھ روپے،ڈیرہ جات ناڑا  روڈایک کروڑ 26لاکھ 74ہزار روپے،تعمیر سڑکات جوہرآباد سٹی پیکج30لاکھ روپے،تعمیر سڑک نواں سگو تا جھرکل 30لاکھ روپے،تعمیر سڑک کنڈ تا چھپڑ شریف 10لاکھ روپے،تعمیر سڑک کنڈ ھیرو تا پائینر سیمنٹ10لاکھ روپے،تعمیر سڑک پل نہر مہاجر برانچ تا ڈیرہ غلام محمد نمبر دار20لاکھ روپے،تعمیر سڑک فاضل کالونی تا ڈی پی ایس جوہرآباد 20لاکھ روپے،تعمیر سڑک نورپورتھل تا جھنگ روڈ 90لاکھ روپے،تعمیر سڑک کھٹوائی تا نوشہرہ 35کروڑ 54لاکھ 91ہزار روپے،تعمیر سڑک مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ30لاکھ روپے،تعمیر سڑک جمالی تا کھاٹواں 30لاکھ روپے،تعمیر سڑک ریلوے پھاٹک ہڈالی تا ڈیرہ بالی ایک کروڑ 49لاکھ 93ہزار روپے،تعمیر سڑک گوگو چکی تا بھان جوڑا جاگیر 75لاکھ روپے،تعمیر سڑک اوکھلی موہلہ تا پل کامرہ 87لاکھ 50ہزار روپے،دو روہرہ سڑک جوہرآباد تا چوک گروٹ 8کروڑ 90لاکھ روپے،دیہات سے شہروں تک رسائی پروگرام 4کروڑ 25لاکھ روپے،حصول اراضی جلال پور آبپاشی پراجیکٹ32کروڑ 98لاکھ روپے،بقیہ حصول اراضی گریٹر تھل پراجیکٹ پروگرام…

Saturday, 25 May 2019

عمران خان نے دورہ خوشاب میں کس شخص سے دو مرتبہ مصافحہ کیا اور کیوں جانیے اس رپورٹ میں

1:عمران خان کاسفید رنگ کا ہیلی کاپٹر 2:15پر ضلع خوشاب کی فضا میں داخل ہوا وہ دس منٹ تک جوہرآباد شہر کے اوپر چکر کاٹتا رہا اور دو بجکر 2:28منٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے گراؤنڈ میں اتر گیا جسے پہلے ہی ہیلی پیڈ بنا دیا گیا تھا
2:وزیر اعظم کے اس دورہ کی کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی گئی اور میڈیا،سماجی شخصیات سمیت پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو بھی عمران خان سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا
3:عمران خان تقریبا پندرہ منٹ ہسپتال میں رہے اور انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی
4:ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے اس موقع پر وزیر اعظم کو چلتے چلتے ہسپتال کے بارے میں مختصر بریفنگ دی انہوں نے وزیر اعظم کے استفسار پر بتایا کہ ہسپتال 125بستروں مشتمل ہے جن میں سے 24بیڈز ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی توسیع کا کیس زیر غور ہے تاہم وزیر اعظم نے اس پر کوئی کمنٹس نہیں دیئے
5:ڈپٹی کمشنر ارشد منظور،ایم این اے عمر اسلم اعوان،ایم این اے جویریہ آہیراور ایم پی اے ساجدہ آہیر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رئیس ممتاز چاچڑ اس موقع پر پہنچ گئے
6:ہسپتال میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال اتفاق سے مسلم لیگ(ن) 46ایم بی کے سابق کونسلر محمد مقبول نے پرجوش انداز میں کیا انکے بھائی محمد شکور کا تعلق پی ٹی آئی گل اصغر بگھور گروپ سے ہے اور دنوں بھائیوں کا اپنے چک میں مقابلہ رہتا ہے جس میں محمد مقبول کو بالا دستی بھی رہتی ہے
7:وزیر اعظم نے تین مریضوں کی عیادت کی ان میں 118 سالہ ایک بزرگ بھی شامل ہیں جس کا نام محمد حیات ہے اور خؤشاب کا رہائشی ہے عیادت کے دوران انہیں پتہ چلا کہ وہ118 سالہ شخص کی عیادت کررہے ہیں تو عمران خان اس بزرگ سے دو مرتبہ مصافحہ کیا
8:عمران خان خصوصی طور پر گائنی وارڈ گئے اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ضلع خوشاب اکرام اللہ خان کوبیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اکرام اللہ خان نے فوری طور پر اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا
9:کسی عوامی نمائندہ نے وزیر اعظم کے دو
رہ خوشاب کے موقع پر کوئی عوامی مطالبہ وزیر اعظم گوش گزار نہیں کیا 

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...