پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہاہے کہ جنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سے عمران حکومت کے آزادی صحافت کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ میڈیا کو حراساں کرکے بلیک میل کرنا چاہتی ہے وہ اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں اور (ن) لیگی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب اجتماعات پر پابندی ہے اس لیے ہم اس وقت تک بھرپور احتجاجی مظاہرہ نہیں کر سکتے جب تک اجتماعات پر پابندی ختم نہیں ہو جاتی کیونکہ صحت عامہ ہر چیز پر مقدم عمل ہے لیکن ہم نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ سے غافل نہیں ہیں
ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ بنی گالہ کا نقشہ غلط ہو تو عمران کو اسے درست کرنے کا موقع دے دیا جاتا جبکہ میر شکیل الرحمن کو 34 سال پہلے منظور شدہ نقشہ کی بنیاد پر گرفتار کر لیا جاتاہے اس تفریق پر پوری دنیا ہم پر ہنس رہی ہے سینیٹرنے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہاکیاجائے اور ان سے معذرت کرکے انکے خلاف جھوٹا مقدمہ واپس لیا جائے
No comments:
Post a Comment