Tuesday, 10 March 2020

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کیا صورتحال رہی؟


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے دن ایک روز کی بدترین مندی کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 636.80 پوائنٹس بڑھ گیا سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا فائدہ

آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی تیزی دیکھی گئی۔ اور کاروبار کا اختتام 636.80 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 37695.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا
تیزی کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا فائدہ ہوا۔اس دوران 1.69 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 59 لاکھ 39 ہزار 560 شیئرز کا لین دین ہوا
معاشی ماہرین پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کو قرار دے رہے ہیں ۔جس سے مستقبل قریب میں عوام کو اور تیل پر منحصر صنعتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا اور مہنگائی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی
ماہرین کے مطابق پاکستان میں 13 سے 14 ارب ڈالرز کا تیل اور ایل این جی درآمد کرتا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کمی سے ملک کو صرف تیل کی مصنوعات درآمد کرنے پر چار سے پانچ ارب ڈالرز کی بچت ہوگی اور بیرونی ادائیگیوں کی مد میں بھی دو سے تین ارب ڈالرز یا اس سے زیادہ کی ممکنہ بچت ہو سکتی ہے:
واضح رہے کہ کل سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی، انڈیکس 1160.72 پوائنٹس گر گیا تھا اور 100 انڈیکس 37058.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا تھا جبکہ سرمایہ کاروں کے 180 ارب روپے ڈوب گئے تھے:


No comments:

Post a Comment