Saturday, 13 August 2016

خوشاب میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی پروگرام شروع

کانگووائرس کے علاج اور اس سے بچاؤ کیلئے فاطمہ جناح ھال جوہرآباد میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا ۔سیمینار میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودہا اللہ دوایا ای ڈی او ایگر یکلچر خوشاب محمد یوسف چاھل ،ڈی اولائیو سٹاک ،ڈی او ہیلتھ ویٹرنری آفیسرزاور محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے فیلڈ عملہ کی علاوہ زمینداروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کانگو سے بچاؤ کے لئے سیمینار کا انعقاد کروایا گیا ہے لہٰذاشرکاء سے اپیل ہے کہ وہ ازخوداور اپنے قریبی محلہ ،شہر اور دیہات میں ہمارا پیغام پہنچائیں ای ڈی او زراعت نے کہا کہ کانگو وائرس انسانی جان کے لئے بہت بٹرا خطرہ ہے یہ جانوروں کی چچڑیوں کی بیماری ہے اس کا وائرس ،وائرس زدہ جانوروں میں پایا جاتا ہے جو ایک خاص قسم کی چچڑی (ہائی لوما) کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ۔بیوپاری مویشی پال حضرات قصاب اورویٹرنیر ی ڈاکٹرز اس کی زد میں آسکتے ہیں لہذا ماہرین کی رائے پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی آگا ہی کو یونین کونسل سطح تک بٹرھایا جائیگا ۔ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کہا کہ کانگو خطرنک مرض اس وقت ہوتا ہے جب ہم اس سی بچاؤ کا طریقہ اختیار نہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس سے بچنے کے لئے صفائی ستھرائی ضروری ہے لہذا جانوروں کی صفائی اور انکی رہائش گا ہ کو صاف ستھرا رکھیں ۔اگر اس کا وائرس کسی انسان میں منتقل ہو جائے تو اس کی علامات تیز بخار ،غنودگی ،آنکھوں کا سوجنا ،متلی آنا ،پیٹ میں درد اور جگر کا بڑھنا ہے لہذا ایسی صورت میں اپنے قریبی مرکز صحت سے فوری رابطہ کریں تا کہ اس کا علاج معالجہ بر وقت ہو سکے ۔قبل ازیں اے ڈی آئی او مختار احمد نے ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا ۔سیشن میں انہوں نے کانگو وائرس کی تحقیق،متاثرہ مریض کا پتہ چلانا ،اسکے خطرناک اثرات اور اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی 

No comments:

Post a Comment