Sunday, 31 July 2016

خوشاب کے پارلیمنٹرین کس نام پر متفق ہو گئے سچ سامنے آ گیا

صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاویداعوان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بیت المال ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک فیاض احمد نائچ اور وائس چیئرمین ملک عصمت اللہ سنبلی کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا ہے اور کسی بھی پارلیمنٹرین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جب اجلاس ہورہا تھا کسی نے ان کے خلاف منفی ووٹ نہیں دیا جاوید اعوان نے کہا کہ وہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی کے شکر گزار ہیں جو اب بھی ملک فیاض نائچ اور عصمت سنبلی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ وہ مستحقین کی میرٹ پر بھرپور مدد کریں گے 

No comments:

Post a Comment