سرگودھا میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کی پہچان سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ دل کا دورہ پڑنے سے81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔چوہدری انور علی چیمہ کی وفات کی خبر سن کر سرگودھا کی فضا سوگوار ہوگئی ‘مرحوم کی نماز جنازہ میلہ منڈی گراؤنڈ میں ادا کی گئی‘چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں چک 35جنوبی میں دادا(مرحوم) چوہدری حاکم خان چیمہ کے پہلو میں سپر خاک کردیا گیا‘ رسم قل 2‘اگست بروز منگل صبح 10بجے قصر سلطان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا 11بجے ہوگی ۔ شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والے سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ28جون1935ء کو پید ہوئے ‘آپ کا تعلق چک 34جنوبی ضلع سرگودھا کے متوسط زمیندار گھرانے سے تھا ‘چوہدری انور علی چیمہ نے بھٹو دور حکومت میں اعلی سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو کر1974 میں اپنی سیاسی زندگی کا آغازکیا اورتحریک استقالال کے پلیٹ فارم سے ائیر مارشل اصغر خان کی قیادت میں سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے تحریک استقلال کے پلیٹ فارم سے آمریت کے خاتمہ کے لئے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اپوزیشن کے 9جماعتی اتحاد‘ پاکستان قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے سے بھی ان کی جدو جہد سرگودھا کی تاریخ کا ایک نمایاں باب رہے گی۔آپ1979 ء کے بلدیاتی انتخابات میں چوہدری انور علی چیمہ ضلع کونسل سرگودھا کے ممبر منتخب ہوئے‘ آپ جنوری 1981 ء سے جون 1982 تک ضلع کونسل کے وائس چیئرمین رہے ‘1983 کے بلدیاتی انتخابات میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہونے کے بعد آپ دو بارہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے اور 10 جون 1984 ء تک اس عہدہ پر فائز رہے اس وقت کے چیئرمین میاں محمد سعید قریشی کے خلاف عدم اعتماد کے بعد 11 جون 1984 ء کو چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے اور 28 نومبر 1987ء تک اس عہدہ پر فائز رہے اسی دوران 1985ء کو ہونے والے غیر جماعتی عام انتخابات میں چوہدری انور علی چیمہ حلقہ این اے 57 سے اپنے مد مقابل معروف قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا کو شکست دیکر پہلی بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔اس الیکشن میں چوہدری انور علی چیمہ نے 69001 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈاکٹر خالد رانجھا 34572 ووٹ حاصل کر سکے‘ بطور چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا پراجیکٹ ڈائریکٹر دیہی ترقی و چیئرمین ضلع رابطہ کمیٹی چوہدری انور علی چیمہ نے ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا‘ آپ نے اپنی شبانہ روز تگ و دو سے ضلع کے دیہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی ‘مراکز صحت ‘واٹر سپلائی ‘شفا خانہ حیوانات ‘مدارس کے قیام سمیت عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع کونسل کے وسائل استعمال کیے۔ 1988 کے انتخابات میں چوہدری انور علی چیمہ نے حلقہ این اے 50 سے اسلامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر 71264 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار (اس وقت کے چیئرمین ضلع کونسل) چوہدری فرخ جاوید 45763 ووٹ حاصل کر سکے۔ 1990 کے انتخابات میں اس حلقہ سے آئی جے آئی کے ٹکٹ پر چوہدری انور علی چیمہ نے 70989 ووٹ حاصل کر کے اپنی برتری قائم رکھی ۔پی ڈی اے کے عبدالحق بھٹی کو 51566 ووٹ ملے‘ 1993 کے عا م انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری انور علی چیمہ کو 69360 جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحق بھٹی کو 66390 ووٹ ملے۔ 1996 کے الیکشن ہونے سے قبل چوہدری انور علی چیمہ کی طبعیت بہت خراب تھی جس وجہ سے آپ الیکشن لڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن عوام کے پر زور اسراراور قیادت کی خواہش پر آپ نے الیکشن میں حصہ لیا ‘مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آپ نے 73671 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری سراج الدین گجر 31518 ووٹ حاصل کر سکے۔ 2002 کے الیکشن میں حلقہ این اے 67 سے چوہدری انو علی چیمہ نے مسلم لیگ ق کے امیدوار کی حیثیت سے 84912 ووٹ حاصل کیے جبکہ آپ کے مد مقابل جماعت اسلامی کے شمس نوید چیمہ ایڈووکیٹ 38216 ووٹ حاصل کر سکے‘2008ء کے انتخابات میں چوہدری انور علی چیمہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوارڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو ہرا کر ساتویں مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔چوہدری انور علی چیمہ 12مئی 2011ء کو وفاقی وزیر پیداوار بنے‘چوہدری انور علی چیمہ نے ضلع سرگودھا نے نیشنل انڈسٹریل پارک ‘فرنیچر آف پاکستان ‘جیمز اینڈ جیولری کے منصوبے شروع کئے اور ضلع سرگودھا کے سینکڑوں بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع دلوائے۔ چوہدری انور علی چیمہ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی خدمت اپنے حلقہ انتخاب سمیت ضلع سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے اپنے حلقہ سمیت ضلع سرگودھا بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر ‘سوئی گیس‘ بجلی کی فراہمی‘ ہسپتالوں‘ سکولوں‘ کالجز کی تعمیر کے سینکڑوں منصوبے مکمل کرائے جس کی وجہ سے عوام نے آپ کو شہنشاہ تعمیرات کا خطاب دیا۔ بلا شبہ چوہدری انور علی چیمہ نے جتنے ترقیاتی کام کرائے ان کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی۔ چوہدری انور علی چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور آپ نے اقتدار اور عہدوں کے لالچ کیلئے کبھی پارٹی نہیں بدلی اور مسلم لیگ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔ چوہدری انور علی چیمہ عوام خدمت تعمیر و ترقی کے شوق اور پارٹی سے وفاداری کی وجہ سے سیاست کے میدان میں ہمیشہ نمایاں نظر آتے تھے ۔ چوہدری انو علی چیمہ کی اہلیہ محترمہ خالدہ انور سابق وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عارف نکئی مرحوم کی ہمشیرہ ہیں آپ ایک نیک اور انتہائی سمجھ دار خاتون ہیں ادب سے لگاؤ ہے اور لکھنے کا بہت شوق ہے ‘چوہدری انور علی چیمہ کے صاحبزادے چوہدری عامر سلطان چیمہ 1988 سے 4 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے 1990 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد وزیراعلی پنجاب غلام حیدر وائیں( مرحوم )کی کابینہ میں ان کو صوبائی وزیر لائیوسٹاک کا قلمدان سونپا گیا۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ 2002ء کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تو انہیں صوبائی وزیر آبپاشی کا منصب دیا گیا۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ بحیثیت صوبائی وزیر آبپاشی اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقہ سے سرانجام د ئیے‘ عوام کی خدمت اور تعمیرو ترقی کا شوق چوہدری عامر سلطان چیمہ کو اپنے والد کی طرف سے ورثہ میں ملا ‘ یہی وجہ ہے کہ چوہدری عامر سلطان چیمہ ہر وقت عوام کی خدمت اور سرگودھا کی تعمیر و ترقی میں مصروف نظر آتے ہیں‘ چوہدری انور علی چیمہ کی بہو محترمہ تنزیلہ عامر چیمہ 8 فروری 1999 کو پہلی خاتون چیئرپرسن ضلع کونسل سرگودھا منتخب ہوئیں‘ بطور چیئرپرسن ضلع کونسل محترمہ تنزیلہ عامر چیمہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں ۔بطور چیئرپرسن کرپشن کیخلاف کیے گئے ان کے اقدامات کے خلاف کوئی دباؤ قبول نہ کرنے کی وجہ سے سرگودھا کے عوام محترمہ تنزیلہ عامر چیمہ کو آئرن لیڈی کے نام سے پکارتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment