جوہرآباد (آفیشل ہینڈ آؤٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب)ضلعی محکمہ بہود آبادی کے زیر اہتمام یوم عالمی آبادی کے موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کی قیادت ڈی او (سی )عبدالحمید سنبل نے کی ۔واک میں ضلعی آفیسر بہبو د آبادی نصیر آحمد کربلائی ،ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ،مولانا رانا سلیم الرحمن ،دیگر ضلعی افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔واک جوہرآباد کالج چوک میں بازار سے شروع ہوئی اور سرور شہید لائبریری چوک تک آئی واک کی تقریب میں ڈی او(سی ) عبدالحمید سنبل ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ،مولانا سلیم الرحمن اور ضلعی افسرمحکمہ بہود آبادی نصیر احمد کربلائی نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے خطابات کیئے ۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی بچیوں کی صحت اور تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ماں صحت مند اور پڑھی لکھی ہو گی تو نسل اچھی ہو گی جس سے معاشرہ اور ملک ترقی کرے گا ۔مقررین نے کہا کہ ہمارے ملک کے وسائل بہت کم ہیں ۔لہٰذا وسائل کو مد نظر کرکھتے ہوئے آبادی میں اضافہ کو روکیے ۔انہوں نے کہا آبادی کم کریں اور وسائل بڑھائیں ۔تقریب کے شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ گھر گھر اپنے محلہ اور کونے کونے میں آج کا پیغام پہنچائیں ۔مولانا رانا سلیم الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کی صحت کی بحالی کی دعاکی ۔اور عبدالستار ایدھی کی وفات پر دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی بعد ازاں واک سرور شہید لائبر یری چوک جوہرآباد سے بذریعہ گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کے خوشاب روانہ ہوئی ۔یہ واک خوشاب سندر ا ل چوک تک اور وہاں سے واپس جوہر آباد محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفس اختتام پزیر ہوئی ۔
Monday, 11 July 2016
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment