جوہرآباد ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر و سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو تبدیل کرنے اور حکومت گرانے کی اپوزیشن کی حکومت کیخلاف تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں ہیں۔ عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈا کی تکمیل کر رہے ہیں جو غیر مرئی اور نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور سیاست میں الزام تراشی اور منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میاں محمد نواز شریف کی صحت کے سلسلہ میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے دھرنا اور احتجاجی سیاست کر کے ملک و قوم کا نہ صرف وقت ضائع کیا ہے بلکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی گہری سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا خصوصی کرم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دل کے بڑے آپریشن کے بعد دوبارہ پاکستان میں قوم کے درمیان موجود ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت سے ہمیشہ نوازے اور وہ اسی طرح ملک و قوم کی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں۔ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی وطن آمد سے سیاسی مخالفین کی تمام تر افواہیں دم توڑ گئیں ہیں اب وہ بلا جواز عوام کو سڑکوں پر لا کر قوم کو تذلیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے مسلم لیگ ن کی حکومت کے ترقیاتی منصوبہ جات اور بالخصوص C-PAC ایشاء کے سب سے بڑے عوامی خوشحالی اور خطہ کی ترقیاتی منصوبہ سے خوفزدہ ہیں کہ اگر اس حکومت نے پانچ سال پورے کر کے توانائی بحران‘ بیروزگاری‘ مہنگائی اور اقتصادی اور معاشی صورتحال میں ترقی کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا تو سیاسی مخالفین کو عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہو گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے کرم الہیٰ بندیال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی ملک و قوم کے درخشاں مستقبل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان روبصحت ہو کر ایک نئے جذبہ اور ولولہ کیساتھ پہلے سے بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت اور ترقیاتی امور سرانجام دینگے۔ انشاء اللہ وطن عزیز کے تمام بحرانوں اور مسائل اب تیزی سے حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس قومی ترقی اور عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ یوم تشکر کی تقریب سے عشر زکوۃ کمیٹی ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد ایڈووکیٹ‘ صدر سٹی ن لیگ حاجی احمد نواز‘ جہانگیر ٹوانہ اور قاضی محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی‘ سالمیت اور بقاء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی‘ ملک بلال ٹوانہ ایڈووکیٹ‘ ملک عنایت اللہ ٹوانہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment