Saturday, 12 November 2022

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے پہلے خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی

قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی ملزمان گرفتار مقدمات درج۔ ملزمان قبضہ مافیا کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لیے خوف کا باعث بھی بنے ہوئے تھے۔ اسدالرحمن ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب میں قبضہ مافیا کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔ کای کو کسی کے حق پر قابض نہیں ہونے دیا جائے گا۔
*برآمدگی*
۱۔ کلاشنکوف: 03عدد
۲۔ رائفل 44بور: 03عدد
۳۔ رپیٹررائفل: 02عدد
۴۔ پسٹل9 ایم ایم: 02عدد
۵۔ پسٹل30بور: 04عدد
۶۔ بندوق12بور: 01عدد
۷۔ ایمونیشن: 400 کارتوس

*ملزمان*
۱۔ مالک داد ۲۔ عامر اقبال ۳۔ محمد ارشاد ۴۔ عمرحسنین ۵۔ عمران ۶۔ کامران سکنائے سرفراز کالونی ۷۔ محمد جہانگیر ۷۔ خالد عثمان ۹۔ محمد رمضان ۱۰۔ ابوبکر ۱۱۔ عمرفاروق ۱۲۔ محمد بلال ۱۳۔ محمد بلال خان سکنائے اعوان ٹاؤن نمبر1 ۱۴۔ گل فراز سکنہ پنڈی کوڑا

Thursday, 21 July 2022

ضلع خوشاب میں خاندانی سیاست

  پی پی 83کے ضمنی انتخاب میں بھائیوں کی ایک جوڑی ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان کو بیک وقت ایم این اے اور ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے قبل ازیں 1988میں ملک خدا بخش ٹوانہ ایم این اے اور انکے بھائی ملک غلام محمد ٹوانہ ایم پی اے بنے تھے 1990میں یہ ترتیب الٹ ہو گئی ملک غلام محمد ٹوانہ ایم این اے اور ملک خدا بخش ٹوانہ ایم پی اے بنے ان دونوں انتخابات میں ملک خدا بخش ٹوانہ ایم این اے اور ایم پی اے دونوں نشستوں پر منتخب ہوئے تاہم انہوں نے 1988میں صوبائی اور 90 میں قومی نشست چھوڑی جن پر ملک غلام محمد ٹوانہ ضمنی انتخاب میں کامیاب رہے انکے چچا زاد بھائی ملک انور خان ٹوانہ 1962میں خوشاب سے پہلے بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ 2002 میں انکے بھائی ملک سیف اللہ ٹوانہ اور 2018میں ملک احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے چنے گئے موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے اسلم برادران کے ماموں ملک نعیم خان مرحوم چار مرتبہ مسلسل ایم این اے کا انتخاب جیتے بعد ازاں بیماری کے باعث سیاست سے ریٹائرڈ ہوئے تو انکی جگہ ملک عمر اسلم اعوان نے لی محترمہ سمیراملک تین مرتبہ مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کے بعد نااہل قرار پائیں تو انکی جگہ انکے بیٹے ملک عذیر محمد خان ہوتی کامیاب ہوئے خوشاب کی سیاست میں ایک اور بڑا نام ملک کرم بخش اعوان فیملی کا ہے ملک کرم بخش اعوان مرحوم 1970میں پیپلزپارٹی کے مقابلہ میں کامیاب رہ ےجب اس جماعت کے کھمبے بھی جیت جاتے تھے 1988میں انکے بیٹے ملک محمد بشیر اعاون ایم پی اے منتخب ہوئے 2002میں ملک بشیر اعوان کے بھائی ملک جاوید اعوان ایم پی اے چنے گئے جبکہ 2008اور 2013میں بھائی ملک جاوید اعوان ایم پی اے اور بیٹے ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور اس طرح چچا بھتیجا کے ایک ساتھ ایم این اے ،ایم پی اے کا ریکارڈ بھی ضلع خوشاب میں بنا ملک وارث کلو مرحوم چار بار مسلسل ایم پی اے رہے اور انکے انتقال کے بعد انکی جگہ انکے بیٹے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے لی اسی طرح 1970میں کونسل لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ملک خالق داد بندیال کے بیٹے ملک فتح خالق بندیال اب ایم پی اے ہیں

Thursday, 2 June 2022

نئی حلقہ بندی پرانی سیاست گھرل مرل ہو گئی

 خوشاب(رپورٹ: ابراررانا)ضلع خوشاب کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز اور خدوخال تبدیل ہو گئے ہیں تاہم صوبائی نمبرز کو برقرار ہیں لیکن انکی بھی ہیت بدل گئی ہے این اے 93اب این اے 87کہلائے گا جس میں تحصیل نوشہرہ،تحصیل خوشاب کے قانون گو حلقہ کٹھہ سگھرال،کنڈ شمالی،خوشاب ون،خوشاب ٹو خوشاب شہر،جوہرآباد شہر،جوہرآباد قانونگوئی،ہڈالی شہر اور گروٹ قانون گوئی کے پٹوار سرکل کرپالکہ،جوئیہ،ہموکہ اور رنگپور کدھی شامل ہونگے



 این اے 94کی جگہ اب حلقہ کو این اے 88کا نمبر دیا گیا ہے اس میں تحصیل نورپورتھل،تحصیل قائدآباد،مٹھہ ٹوانہ شہر،مٹھہ ٹوانہ قانونگوئی،گروٹ قانونگوئی مائسوائے پٹوار سرکل کرپالکہ،جوئیہ،ہموکہ اور رنگپور شامل ہوگئی صوبائی حلقہ پی پی82تحصیل نوشہرہ،خوشاب




 شہر،قانون گو حلقے کٹھہ سگھرال،کنڈ شمالی،خوشاب ون،خوشاب ٹو حلقہ پی پی 83قائدآباد تحصیل مائسوائے قانون گوئی 22ایم بی،ہڈالی شہر،مٹھہ ٹوانہ شہر،جوہرآباد شہر،مٹھہ ٹوانہ قانونگوئی،جوہرآباد قانونگوئی مائسوائے پٹوارسرکل 39ایم بی،45اے ایم بی،48ایم بی،50ایم بی اور پی پی 84تحصیل نورپورتھل گروٹ قانونگوئی،جوہرآباد قانونگوئی کے پٹوار سرکل 39ایم بی،45اے ایم بی،48ایم بی،50ایم بی اور تحصیل قائدآباد کے قانون گو حلقہ 22ایم بی پر مشتمل ہونگے

Thursday, 12 May 2022

الیکٹریشن نے محبوبہ سے ملنے کیلئے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

خوشاب (ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کہ جن کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پر ایک الیکٹریشن نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی:

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے پورنیہ ضلع کے گاؤں گنیش پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک شخص کی جانب سے متعدد مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے رات کے وقت پورے گاؤں کی بجلی کاٹی گئی مگر یہ راز زیادہ دیر نہ چھپ سکا اور مقامی لوگوں کے ہاتھوں ایک دن اس کا پردہ فاش ہوگیا:۔۔۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق پورا گاؤں روزانہ بجلی جانے سے پریشان تھا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ اس کی اصل وجہ ہے کیا، پورا گاؤں ہر شام ایک خاص وقت میں تاریکی میں ڈوب جاتا تھا، جب کہ پڑوس کے گاؤں کو بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا:۔۔۔۔۔

بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گنیش پور گاؤں والوں کو گہری کھدائی کرنا پڑی اور جب انہیں اصل وجہ کا پتہ چلا تو وہ صدمے میں رہ گئے:۔۔۔۔۔۔

عینی شاہدین کے مطابق اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گاؤں والوں نے جوڑے کی شادی کروا دی:۔۔۔۔۔۔ 

Friday, 8 April 2022

چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی تقریب

خوشاب(ساف رپورٹر)رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب میں بھی چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے کی ایک خوب صورت تقریب تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی،جس میں 50ہزار تک کی رقم کے آسان قرضہ جات خواتین میں تقسیم کی گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مرتضیٰ کھوکھر نے کہا کہ پاورٹی بیسڈ لائن سروے کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ جوہرآباد پسماندہ اور غریب علاقے میں بھی خواتین کی ترقی کے علاوہ کم آمدن والے گھرانوں کو قرضہ جات فراہم کرنا ضروری ہیں تا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں اور ایک بہترین زندگی گزار سکیں۔ڈائریکر تعلقات عامہ شہزاد احمد ورک نے کہا ہے کہ آر سی ڈی پی کا دائرہ کار وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا آسان ہے کہ ہر شخص ان سے قرضہ لے سکتا ہے۔آسان ترین شرائط کے تحت تیز ترین پروسسنگ پر مبنی قرضہ شیڈولڈ بنکوں سے ممکن نہیں،قرضہ لینے والی خواتین کو چاہیے کہ اس رقم کا مثبت استعمال کریں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں۔تقریب میں آر سی ڈی پی کے ایریا منیجر کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

Thursday, 7 April 2022

کویت :عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت مستعفی

کویت سٹی: (ویب ڈیسک) عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے قبل کویت کی حکومت حلف برداری کے 3 ماہ بعد مستعفی ہو گئی، وزیراعظم صباح خالد الصباح نے کابینہ کی جانب سے ولی عہد مشعل احمد الجابر الصباح کو   استعفی پیش کیا:۔۔۔۔۔



میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری رواں ہفتے ہونا تھی، گذشتہ ہفتے مبینہ کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم صباح خالد الصباح کو آڑے ہاتھوں لیا:۔۔۔۔۔۔

ملکی مسائل سے نمٹنے اور معاشی اصلاحات کیلئے انہیں غیر موزوں قرار دیتے ہوئے نئے وزیراعظم کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کویت میں تیسری مرتبہ حکومت مستعفی ہوئی ہے:۔۔۔۔۔۔۔

  

Tuesday, 5 April 2022

زکوۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات

 زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات 

 ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک اللہ

ایک لاکھ پر -/2500 دو لاکھ پر -/5000 تین لاکھ پر -/7500 چار لاکھ پر  -/10000 پانچ لاکھ پر-/12500 چھ لاکھ پر -/15000 سات لاکھ پر-/17500 آٹھ لاکھ پر-/20000 نو لاکھ پر-/22500 دس لاکھ پر-/25000                          بیس لاکھ پر-/50000 تیس لاکھ پر-/75000 چالیس لاکھ پر-/100000 پچاس لاکھ پر-/125000 ایک کروڑ پر-/250000

دو کروڑ پر-/500000

ہم زکوٰۃ کیسے ا دا کریں؟

اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاۃ ادا کرتے ہیں اس لیے اللہ کی توفیق سے یہ تحریر پڑھنے کے بعدآپ اس قابل ہوجائیں گے کہ آپ جان سکیں 

سونا چاندی زمین کی پیداوار مال تجارت

جانور پلاٹ کرایہ پر دیے گئے مکان

گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)

2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائیگا۔(التوبہ34-35)

3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)

4۔زکوٰۃ کامنکرجوزکوٰۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔

5۔زکوٰۃاداکرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے غم اورخوف سے محفوظ ہونگے(البقرہ 277)

6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)

زکوٰۃکا حکم

ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سے کمایا ہوا مال ان سے زکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔

صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے

زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے۔

1۔سونا چاندی 2۔زمین کی پیداوار 3۔مال تجارت 4۔جانور

سونے کی زکوٰۃ

87گرام یعنی ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے(ابن ماجہ1/1448)

نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤد کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390۔فتح الباری جز چار صفحہ 13۔

چاندی کی زکوٰۃ

612گرام یعنی ساڑھے باون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)

زکوٰۃ کی شرح

زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ

مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

نوٹ:زرعی زمین والے افراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو، سور ج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر)بیسواں حصہ ہرپیداوار سے نکالیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

اونٹوں کی زکوٰۃ

پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

اونٹوں کی زکوٰۃ

پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ 30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے

40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509) بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ

40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے

120سے لیکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ) چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔

کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰۃ

کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔

اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔

گاڑیوں پر زکوٰۃ

کرایہ پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

نوٹ:گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)

سامان تجارت پر زکوٰۃ

دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کے سامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

نوٹ: دکان کے تمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھے باون تولے چاندی خریدی جاسکے

پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ

جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں (سنن ابی داؤدکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)

کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ 

ماں باپ اور اولاد کیسوا سب زکوٰۃکیمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔

نوٹ:(ماں باپ میں دادا دادی، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔(ابن باز)

زکوٰۃکے مستحق لوگ

1۔مساکین(حاجت مند) 2۔غریب 3۔ زکاۃوصول کرنیوالے 4۔مقروض

5۔قیدی 6۔ مجاھدین 7۔مسافر (سورۃالتوبہ60)

 سوال: زکوۃ کے لغوی معنی بتائیے؟

جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

سوال: زکوۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟

جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو

سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی  کے برابر ہو۔

سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے،

 ان کو ملاکر دیکھا جائے تو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہے اس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں 

جواب. فرض ہے

سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰۃ فرض ہے یانہیں؟

جواب. فرض ہے


سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...