Thursday, 12 May 2022

الیکٹریشن نے محبوبہ سے ملنے کیلئے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

خوشاب (ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کہ جن کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پر ایک الیکٹریشن نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی:

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے پورنیہ ضلع کے گاؤں گنیش پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک شخص کی جانب سے متعدد مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے رات کے وقت پورے گاؤں کی بجلی کاٹی گئی مگر یہ راز زیادہ دیر نہ چھپ سکا اور مقامی لوگوں کے ہاتھوں ایک دن اس کا پردہ فاش ہوگیا:۔۔۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق پورا گاؤں روزانہ بجلی جانے سے پریشان تھا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ اس کی اصل وجہ ہے کیا، پورا گاؤں ہر شام ایک خاص وقت میں تاریکی میں ڈوب جاتا تھا، جب کہ پڑوس کے گاؤں کو بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا:۔۔۔۔۔

بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گنیش پور گاؤں والوں کو گہری کھدائی کرنا پڑی اور جب انہیں اصل وجہ کا پتہ چلا تو وہ صدمے میں رہ گئے:۔۔۔۔۔۔

عینی شاہدین کے مطابق اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گاؤں والوں نے جوڑے کی شادی کروا دی:۔۔۔۔۔۔ 

Friday, 8 April 2022

چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی تقریب

خوشاب(ساف رپورٹر)رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب میں بھی چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے کی ایک خوب صورت تقریب تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی،جس میں 50ہزار تک کی رقم کے آسان قرضہ جات خواتین میں تقسیم کی گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مرتضیٰ کھوکھر نے کہا کہ پاورٹی بیسڈ لائن سروے کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ جوہرآباد پسماندہ اور غریب علاقے میں بھی خواتین کی ترقی کے علاوہ کم آمدن والے گھرانوں کو قرضہ جات فراہم کرنا ضروری ہیں تا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں اور ایک بہترین زندگی گزار سکیں۔ڈائریکر تعلقات عامہ شہزاد احمد ورک نے کہا ہے کہ آر سی ڈی پی کا دائرہ کار وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا آسان ہے کہ ہر شخص ان سے قرضہ لے سکتا ہے۔آسان ترین شرائط کے تحت تیز ترین پروسسنگ پر مبنی قرضہ شیڈولڈ بنکوں سے ممکن نہیں،قرضہ لینے والی خواتین کو چاہیے کہ اس رقم کا مثبت استعمال کریں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں۔تقریب میں آر سی ڈی پی کے ایریا منیجر کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

Thursday, 7 April 2022

کویت :عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت مستعفی

کویت سٹی: (ویب ڈیسک) عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے قبل کویت کی حکومت حلف برداری کے 3 ماہ بعد مستعفی ہو گئی، وزیراعظم صباح خالد الصباح نے کابینہ کی جانب سے ولی عہد مشعل احمد الجابر الصباح کو   استعفی پیش کیا:۔۔۔۔۔



میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری رواں ہفتے ہونا تھی، گذشتہ ہفتے مبینہ کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم صباح خالد الصباح کو آڑے ہاتھوں لیا:۔۔۔۔۔۔

ملکی مسائل سے نمٹنے اور معاشی اصلاحات کیلئے انہیں غیر موزوں قرار دیتے ہوئے نئے وزیراعظم کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کویت میں تیسری مرتبہ حکومت مستعفی ہوئی ہے:۔۔۔۔۔۔۔

  

Tuesday, 5 April 2022

زکوۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات

 زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات 

 ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک اللہ

ایک لاکھ پر -/2500 دو لاکھ پر -/5000 تین لاکھ پر -/7500 چار لاکھ پر  -/10000 پانچ لاکھ پر-/12500 چھ لاکھ پر -/15000 سات لاکھ پر-/17500 آٹھ لاکھ پر-/20000 نو لاکھ پر-/22500 دس لاکھ پر-/25000                          بیس لاکھ پر-/50000 تیس لاکھ پر-/75000 چالیس لاکھ پر-/100000 پچاس لاکھ پر-/125000 ایک کروڑ پر-/250000

دو کروڑ پر-/500000

ہم زکوٰۃ کیسے ا دا کریں؟

اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاۃ ادا کرتے ہیں اس لیے اللہ کی توفیق سے یہ تحریر پڑھنے کے بعدآپ اس قابل ہوجائیں گے کہ آپ جان سکیں 

سونا چاندی زمین کی پیداوار مال تجارت

جانور پلاٹ کرایہ پر دیے گئے مکان

گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)

2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائیگا۔(التوبہ34-35)

3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)

4۔زکوٰۃ کامنکرجوزکوٰۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔

5۔زکوٰۃاداکرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے غم اورخوف سے محفوظ ہونگے(البقرہ 277)

6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)

زکوٰۃکا حکم

ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سے کمایا ہوا مال ان سے زکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔

صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے

زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے۔

1۔سونا چاندی 2۔زمین کی پیداوار 3۔مال تجارت 4۔جانور

سونے کی زکوٰۃ

87گرام یعنی ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے(ابن ماجہ1/1448)

نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤد کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390۔فتح الباری جز چار صفحہ 13۔

چاندی کی زکوٰۃ

612گرام یعنی ساڑھے باون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)

زکوٰۃ کی شرح

زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ

مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

نوٹ:زرعی زمین والے افراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو، سور ج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر)بیسواں حصہ ہرپیداوار سے نکالیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

اونٹوں کی زکوٰۃ

پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

اونٹوں کی زکوٰۃ

پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)

بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ 30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے

40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509) بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ

40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے

120سے لیکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ) چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔

کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰۃ

کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔

اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔

گاڑیوں پر زکوٰۃ

کرایہ پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

نوٹ:گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)

سامان تجارت پر زکوٰۃ

دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کے سامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

نوٹ: دکان کے تمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھے باون تولے چاندی خریدی جاسکے

پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ

جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں (سنن ابی داؤدکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)

کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ 

ماں باپ اور اولاد کیسوا سب زکوٰۃکیمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔

نوٹ:(ماں باپ میں دادا دادی، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔(ابن باز)

زکوٰۃکے مستحق لوگ

1۔مساکین(حاجت مند) 2۔غریب 3۔ زکاۃوصول کرنیوالے 4۔مقروض

5۔قیدی 6۔ مجاھدین 7۔مسافر (سورۃالتوبہ60)

 سوال: زکوۃ کے لغوی معنی بتائیے؟

جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

سوال: زکوۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟

جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو

سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی  کے برابر ہو۔

سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے،

 ان کو ملاکر دیکھا جائے تو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہے اس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں 

جواب. فرض ہے

سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰۃ فرض ہے یانہیں؟

جواب. فرض ہے


Wednesday, 30 March 2022

پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاسے زیر تربیت ریکروٹس نے کورس مکمل کیا

 سرگودہا (سٹاف رپورٹر)آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاسے 318 زیر تربیت ریکروٹس نے کورس مکمل کیا۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا جویریہ محمد جمیل کے ہمراہ پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کرنے کے بعد آر پی او سرگودھا نے کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ریکروٹس میں تعریفی اسناداورانعامات تقسیم کئے



۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں میری شمولیت اورپولیس کے دستوں کی پریڈ کا معائنہ کرنا باعث اعزاز ہے۔تربیت مکمل کرنے پر میں آپ سب کو اور خصوصی طور پر ان جوانوں کو جنہوں نے اس کورس میں امتیازی پوزیشنز حاصل کی ہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک پولیس آفیسر کو تیار کرنے میں تربیتی ادارے کو نتہائی ناگزیر حیثیت حاصل ہوتی ہے۔زیر تربیت جوانوں کو دوران تربیت مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے کہا کہ پاسنگ آو ¿ٹ کے بعدجوان اپنے اضلاع میں قانون کی پاسداری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں۔ عوام کا پہلاواسطہ آپ سے پڑے گا۔آپ محکمے کا چہرہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کام کر کے محکمہ کا نام روشن کرنا ہے۔لہذا آپ کے مثبت یامنفی رویے عوام کے دلوں میں پولیس کے مثبت یا منفی تاثر کے انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔ بطور پولیس کمانڈر میں یہ سمجھتاہوں کہ آپ کوآج کے حالات اور بدلتی صورتحال میں پولیس کے فرائض کا بخوبی احساس دلانا ضروری ہے۔رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کریں اوران کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت، جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلواناہے۔آج اس موقع پرمیں آپ کو محکمہ پولیس کے شہدائ کی یاد دلاتے ہوئے کہوں گا کہ ہمارے شہدا ءنے فرائض کی ادائیگی اور محکمے کی عزت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ہم پر اس فرض کی ادائیگی کا قرض چھوڑ گئے۔ ہم سب مل کریہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے شہدائے پولیس نے وطن کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہم بھی اس مادر وطن کا قرض ادا کرنے میں ذرہ برابربھی نہیں ہچکچائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس عہد کی تکمیل کے لیے ہمیں ثابت قدم رکھے



۔ 

 ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاجویریہ محمد جمیل نے خطبہ اسقبالیہ کے دوران کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو جدید عصری تقا ضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہترین تربیتی وسائل فراہم کیے گئے۔جوانوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی تربیت پر بھی فوکس کیا گیا۔ پولیس پریکٹیکل ورک، شہریوں کے بنیادی حقوق،پبلک ڈیلنگ اورمحکمہ پولیس میں متعارف ہونے والے جدیدکمپیوٹر سافٹ وئیرز کے مضامین تربیتی نصا ب میں شامل تھے۔میں اپنے تمام معزز مہمانوں کی مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی آمدسے اس تقریب کوعزت بخشی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد ریکروٹ جوانوں نے ویپن ہینڈلنگ،فائر پریکٹس اور فیلڈ ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا۔دشمن کا مقابلہ کرنے اور حملہ کی صورت میں دشمن پر قابو پانے اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا گیا۔ ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا جویریہ محمد جمیل نے آر پی او سرگودھا فیصل رانا کو سونئیر پیش کیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی اس پروقار تقریب میں ڈی پی او سرگودھاڈاکٹر رضوان احمد،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عبد الوہاب،ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن کوثر پروین،سول سو سائٹی اور ریکروٹ جوانوں کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی

چوہدری پرویز الہی کے ساتھ دھوکہ؟گورنر ہاوس سے اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ترجمان گورنر ہاﺅس کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجما ن گورنر ہاﺅس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ، وزیراعلیٰ کے استعفے کی منطوری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دینے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں ۔ اس کے  

لیکن اب پانسہ پلٹ چکاہے ، ق لیگ کی حمایت بھی ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرے سے نہ نکال پائے کیونکہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں اکثریت اب قائم نہیں رہی ہے ۔علاوہ عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا تھا ۔

Sunday, 27 March 2022

مہنگائی مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے متعلق اہم مشاورتی اجلاس

 خوشاب(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری کی صدارت میں مہنگائی مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نائب صدر پنجاب محترمہ سمیرا ملک ملک صدر میٹرو پولیٹن سرگودہا ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ضلعی صدر سرگودہا عبدالرزاق ڈھلواں ضلعی جنرل سیکرٹری سرگودہا ایم پی اے رانا منور غوث جنرل سیکرٹری خوشاب کرم الہی بندیال ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے میاں مناظر علی رانجھا ملک آصف بھاء ایم پی اے صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے یاسر ظفر سندھو ملک اسلم نوید سابق میئر محمد بلال خان سابق ڈپٹی میئر سیف اللہ نون چوہدری رضوان گل بیرسٹر تیمور خان میاں عمر کلیار کامل شمیعل گجر راے حامد رضا بھٹی سیدہ گلشن شیرازی مہر غلام عباس لک ملک خالد بندیال چوہدری جاوید اقبال گجر ملک رب نواز کچھیلا چوہدری عبدالرشید طارق محمود قاسمی و دیگر نے شرکت کی



اس موقع پر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اسلام آباد جلسہ کے لیے تماتر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں انشااللہ 28 مارچ کو سرگودہا ڈویژن سے قافلے اسلام اباد جلسے کے لیے روانہ ہوں گے اور انشااللہ اس جعلی اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہو کررہے گا اس موقع پر ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے اجلاس میں بتایا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر سرگودہا ڈویژن سے ہزاروں پارٹی کارکنان اسلام آبادپہچیں گے اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...