Thursday, 3 June 2021

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری :بڑی پریشانی ہوئی ختم

 

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے بیرون ملک جانے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی بڑی پریشانی دور کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کو درپیش پریشانی دور کر دی، مسافروں کی سہولت کے لیے اب مسافروں کو جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک جانے آنے والوں کے لیے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔

این سی اوسی نے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیرون ملک آنے جانے والوں کو جاری ہوگا۔ جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے بھی جُزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا این آئی ایم ایس سے ہوگا۔ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کئی ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہے جبکہ متعدد ممالک نے ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی مشروط اجازت بھی دے رکھی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔

کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ، رواں برس کے آخر تک حکومت 7 کروڑ افراد کو ویکسی نیشن لگوانے کے لیے پُر عزم ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Friday, 23 April 2021

24 گھنٹوں کے دوران خوشاب میں کورونا کے مریضوں میں حیرت انگیز اضافہ

 

خوشاب:12لاکھ آبادی والے ضلع خوشاب اب تک کورونا کے کل 1372 مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے32 کا انتقال ہو چکا ہے چالیس نئے مریضوں میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہےجس میں سے  865 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں 475 مزید زیر علاج ہیں

گذشتہ روز کل 1332 مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے32 کا انتقال ہو چکا ہے چار نئے مریضوں میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے 779 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں 521 مزید زیر علاج تھے


 

 مریضوں کی زیادہ تعداد نے اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے یاد رہے ان مریضوں میں پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا ہے جنکا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا

Tuesday, 20 April 2021

پی پی 84 کی تازہ صورتحال ماضی کے جھرکوں کے پس منظر میں

 

خوشاب (ابراررانا سے ) پی پی 84خوشاب کا اضمنی انتخاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور پاکستان تحریک کے امیدوار سردار علی حسین بلوچ کے مقامی گروپوں کے درمیان پانچواں مقابلہ ہے۔ پہلے چاروں مقابلے ملک وارث کلو نے جیتے ہیں اور اب انکے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے  جبکہ انکے روایتی حریف رنر اپ امیدوار 2018سردار شجاع خان بلوچ الیکشن 2018کے ایک ماہ بعد انتقال کر گئے تھے۔ اسطرح اب مقابلہ ملک وارث کلو مرحوم اور سردار شجاع محمد خان بلوچ مرحوم کے سیاسی جانشینوں  میں ہے۔ 2018 اور سابقہ الیکشنوں کے نتائج کو پیش نظر رکھیں تو اس مرتبہ بھی مقابلہ کانٹے دار اور زور دار ہونے کے امکان ہے۔ گزشتہ انتخابات میں 12یونین کونسلوں میں ملک وارث کلو جیتے جبکہ 10 یونین کونسلوں میں سردار شجاع خان بلوچ کامیاب رہے۔ملک وارث کلو نے لکو102، روڈہ40680،بلند1590،14 ایم بی1786،رنگ پور 510،آدھی سرگل 947،مٹھہ ٹوانہ2570،آدھی کوٹ2289،بوتالہ 1714،پنجہ 821، جوڑاکلاں 220اور کھائی خورد 27ووٹوں کی برتری حاصل کی۔جواب میں سردار شجاع خان بلوچ نے نور پور تھل،نور پور اورل2013،پیلووینس 1569،جھرکل 298،جمالی بلوچاں 2893،محب پور 356راھداری 850،کھاٹواں 881،گروٹ412کی لیڈ لی اسطرح تقریباً 6600سے ھار گئے۔اس وقت دونوں جماعتیں اور گروپ ایک دوسرے کی مضبوط یونین کونسلوں کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں اور خوب جوڑ توڑ کر کے ایک دوسرے کے مضبوط قلعے مسمار کرنے کے علاوہ دیگر 8امیدواروں میں سے تحریک لبیک کے حافظ اصغر علی طاھری، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے غلام حبیب کلیرا اور آزاد امیدوار ملک امجد رضا بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک دونوں نے حلقہ میں اپنا وجود ثابت کرنا ہے جبکہ آزاد امیدواراپ سیٹ کرنے کے خواھاں ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے مرحوم ہونے کے بعد انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار ملک گل اصغر بگھور کی حمایت حاصل ہو گئی تو وہ بھی مقابلہ میں شمار ہو سکتے ہیں۔ دیگر آزاد امیدواروں میں عمران حیدر خان اور سردارنسیم عباس سردار علی حسین بلوچ کے کورنگ امیدوار ہیں جبکہ اورنگ زیب، محمد الیاس اعوان اور غلام فرید علامتی طور پر کھڑے ہیں انکی انتخابی مہم نہیں ہے۔

Monday, 19 April 2021

کالعدم تحریک لبیک کیساتھ مذاکرات تیسرا دور رات کو ہو گاپہلے دو دورختم

 

 

لاہور (ویب ڈیسک ) کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا رائونڈ بغیر نتیجہ ختم اب تیسرا دور رات کو دس بجے ہوگا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے تیسرے دور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت کی نمائندگی کرینگے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے بعد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ٹی پی ایل کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا ختم کرنے ،جلاو گھیراو¿ سے باز رہنے اور اسلام آبادتک لانگ مارچ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی،مقدمات کا خاتمہ اور پارلیمنٹ میں قرار پیش کرنے کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک نے 16پولیس افسر و اہلکاروں جبکہ پولیس نے 20کارکنوں کو رہا کیا۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شامل تھے۔ بابو صابو میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے سوچ بچار کے بعد دوبار ہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Friday, 16 April 2021

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے اپنی حکومت کو وارننگ دے دی

 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم 40ممبران اسمبلی عمران خان کی ریاست مدینہ میں انصاف مانگ رہے اور آخری وارننگ دے رہے ہیں اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بنائیں گے

 

جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے زیادتی کی جا رہی ہے،اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں۔ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ  آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔


Thursday, 25 February 2021

یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کیلئے نیا شیڈول جاری

 

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے سکول معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا:۔۔۔۔۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا:۔۔۔۔

شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یکم مارچ سے اسکول کے طلبہ کیلئے پانچوں دن کلاسز ہوں گی:۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی:۔۔۔۔۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا:۔۔۔۔۔

مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا:۔۔۔۔

  

Friday, 8 January 2021

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری :PSL2021 کا شیڈول جاری

 

ویب ڈیسک(لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈل کا اعلان کردیا۔ 

لیگ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔

اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے:۔۔۔۔ 

پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی:۔۔۔۔۔

تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔

 

کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا:۔۔۔۔۔ 

ا




ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے:۔۔۔۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا:۔۔۔۔۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا اسپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے:۔۔۔۔

پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی:۔۔۔۔۔۔

جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا:۔۔۔۔۔۔

ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کے اعلان کےموقع پر میرےتاثرات ملے جلے ہیں، خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے:۔۔۔۔۔۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...