Sunday, 31 July 2016
ایم این اے نے ایسا اعلان کیا کہ لوگ خوشی سے نڈھال
ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے قبل خوشاب، جوہرآباد اورہڈالی کاکوئی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا اور ہم اس ضمن میں دن رات کام کررہے ہیں وہ پریس کلب خوشاب کے رکن چوہدری عزیز الرحمن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ضیاء السلام کالونی سمیت خوشاب رورل کی تمام کالونیوں اور ڈیروں کو بھی سوئی گیس فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اس موقع پر ضیاء السلام کالونی کو مولانا ضیا ء اللہ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ روڈ پر جتنے بھی اخراجات آئے اسے رواں سال میں مکمل کردیا جائیگا
خوشاب کے پارلیمنٹرین کس نام پر متفق ہو گئے سچ سامنے آ گیا
صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاویداعوان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بیت المال ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک فیاض احمد نائچ اور وائس چیئرمین ملک عصمت اللہ سنبلی کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا ہے اور کسی بھی پارلیمنٹرین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جب اجلاس ہورہا تھا کسی نے ان کے خلاف منفی ووٹ نہیں دیا جاوید اعوان نے کہا کہ وہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی کے شکر گزار ہیں جو اب بھی ملک فیاض نائچ اور عصمت سنبلی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ وہ مستحقین کی میرٹ پر بھرپور مدد کریں گے
Subscribe to:
Comments (Atom)


