Sunday, 13 December 2015

موبائل فون پر پائیں ضلع بھر کی خبریں وہ بھی مفت


ضلع خوشاب کی سات میونسپل کمیٹیوں میں سے (ن) لیگ کو چھ میں واضح برتری حاصل ہے جبکہ ہڈالی میں سخت مقابلہ ہے خوشاب کی 46میں سے 45کا رزلٹ آیا ہے ایک نشست کا رزلٹ کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں سے (ن) لیگ کو 35کونسلروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اس ضمن میں سابق تحصیل ناظم ملک محمد ایوب بھا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عنصر حیات نائچ کونسلر ملک ظفر اقبال آہیر کونسلر ملک سردارعامر حیات خان بلوچ کونسلر چوہدری عبدالمنان خان کے نام ابھر کر سامنے آئے ہیں جن میں سے (ن) لیگ چناؤ کرے گی کہ بلدیہ کی سربراہی کس کے سپرد کی جائے جوہرآباد کے 23میں سے 21کونسلر (ن) لیگ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں جن کونسلروں نے چیرمین شپ کی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ملک ربنواز چدھڑ ،ملک حبیب نواز ٹوانہ ،عبدالمنان خان ،ملک طارق اعوان ،ملک ظفر اقبال سنبلی اور ملک اشرف اعوان شامل ہیں ہڈالی میں پی ٹی آئی کو 26میں سے 13نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل ہے تاہم(ن) لیگ آزاد امیدورا ظفر اللہ بالی کو امیدوار نامزد کرکے سخت مقابلہ کی پوزیشن میں آ سکتی ہے میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ میں (ن) لیگ نے دس آزاد کونسلروں نے نو اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی ہے تاہم آزاد امیدوار کسی نہ کسی حوالہ سے (ن) لیگ سے ہی منسلک ہیں اس لیے توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر چھوٹے بھائی ملک فاروق حسن ٹوانہ بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو جائیں گے میونسپل کمیٹی قائد آبادکو (ن) لیگ نے اوپن قرار دیا تھا یہاں سے بندیال گروپ نے 9اور سمیرا گروپ نے تین نشستیں حاصل کی ہیں یہ تمام کونسلر (ن) لیگ سے وابستہ ہیں اس لیے کہ عبدالمجید خان نیازی کو (ن) لیگ کی جانب سے چیرمین شپ کا امیدوار نامزد کیا جائے گا کیونکہ انکے بھائی سابق کونسلر اعظم خان نیازی کی مسلم لیگ(ن) سے دیرینہ وابستگی ہے میونسپل کمیٹی نورپورتھل کی بار ہ میں سے آٹھ نشستیں براہ راست (ن) لیگ نے جیت کر واضح برتری قائم کی ہے تین آزاد امیدواروں کا رخ بھی (ن) لیگ کی جانب ہے اور پی ٹی آئی کا واحدکامیاب کونسلر بلدیاتی سربراہی کا امیدوار بننے کیلئے تجویز کنندہ بھی نہیں رکھتا اس لیے توقع ہے کہ یہاں سے (ن) لیگ بلامقابلہ اپنے چیرمین وائس چیرمین منتخب کرا لے گی چیرمین شپ کیلئے دو سابق چیرمینوں ملک خضر حیات دھون اور ملک محمد حسین ایڈووکیٹ کے نام لیے جا رہے ہیں میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی پانچ نشستیں (ن) لیگ نے جیتی تھیں تاہم دو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد انکی تعداد سات ہو گئی ہے ان ساتھ کونسلروں نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ چار بار قبل چیرمین رہنے والے ملک حاکم خان اعوان کو ایک مرتبہ پھر چیرمین منتخب کیا جائے گا وائس چیرمین کے طور پر اشرف شاہین کا نام لیا جا رہا ہے توقع ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت انہی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی

Wednesday, 22 October 2014

پریس کلب خوشاب کے سینئر نائب صدر ایم اقبال شاہد کے بہنوئی سید اقبال حسین شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم عرصہ سے بیمار چلے آرہے تھے۔انہیں ان کے آبائی شہر میانوالی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم سید ہاشم شاہ کے پوتے تھ اور سید آغا حسین شاہ کے چچا تھے۔تمام دوست احباب سے استدعا ہے کہ وہ مرحوم کےلئے مغفرت کی دعا کرین ۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
ٹی ایم اے کے زیر اہتمام جوہرآباد میں چلنے والی واحد پبلک لائبریری کے تمام اخبارات نیو ایجنٹ نے گذشتہ 6ماہ کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بند کردیے جس سے اخبار کے قارئین بلخصوص بزرگ قارئین اور نوجوانوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق سرور شہید لائبریری جوہرآباد جوکہ ٹی ایم اے کے زیر انتظام چلتی ہے کے اخبارات کے بل گذشتہ 6ماہ سے نہیں دیے گئے جس پر جوہرآباد کے مقامی نیوز ایجنٹ نے لائبریری کے اخبارات بند کردیے ہیں بزرگ قارئین جوکہ صبح کے اوقات میں اپنا ٹائم اخبار بینی اور دوستوں کے ہمراہ گپ شپ میں گزارتے ہیں موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب عامر اعجاز اکبر اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے مبین الہی اور ٹی ایم او خوشاب شاہد فاروق وڑائچ سے صورت احوال کی اصلاح کی اپیل کی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غو ث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز سیاسی استحکام میں مضمرہے دھرنے اور انتشار ملک کو آگے کی بجائے پیچھے لے جائیں گے وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوریت اور پارلیمنٹ سمیت تما م اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے متحد ہو کر کام کریں (ن) لیگ کے ضلعی صد رنے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے عمل اور خدمت خلق سے سے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے سچے خادم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کے دکھ سوکھ میں شریک رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے 

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...