ضلع خوشاب کی سات میونسپل کمیٹیوں میں سے (ن) لیگ کو چھ میں واضح برتری حاصل ہے جبکہ ہڈالی میں سخت مقابلہ ہے خوشاب کی 46میں سے 45کا رزلٹ آیا ہے ایک نشست کا رزلٹ کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں سے (ن) لیگ کو 35کونسلروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اس ضمن میں سابق تحصیل ناظم ملک محمد ایوب بھا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عنصر حیات نائچ کونسلر ملک ظفر اقبال آہیر کونسلر ملک سردارعامر حیات خان بلوچ کونسلر چوہدری عبدالمنان خان کے نام ابھر کر سامنے آئے ہیں جن میں سے (ن) لیگ چناؤ کرے گی کہ بلدیہ کی سربراہی کس کے سپرد کی جائے جوہرآباد کے 23میں سے 21کونسلر (ن) لیگ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں جن کونسلروں نے چیرمین شپ کی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں ملک ربنواز چدھڑ ،ملک حبیب نواز ٹوانہ ،عبدالمنان خان ،ملک طارق اعوان ،ملک ظفر اقبال سنبلی اور ملک اشرف اعوان شامل ہیں ہڈالی میں پی ٹی آئی کو 26میں سے 13نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل ہے تاہم(ن) لیگ آزاد امیدورا ظفر اللہ بالی کو امیدوار نامزد کرکے سخت مقابلہ کی پوزیشن میں آ سکتی ہے میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ میں (ن) لیگ نے دس آزاد کونسلروں نے نو اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی ہے تاہم آزاد امیدوار کسی نہ کسی حوالہ سے (ن) لیگ سے ہی منسلک ہیں اس لیے توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر چھوٹے بھائی ملک فاروق حسن ٹوانہ بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو جائیں گے میونسپل کمیٹی قائد آبادکو (ن) لیگ نے اوپن قرار دیا تھا یہاں سے بندیال گروپ نے 9اور سمیرا گروپ نے تین نشستیں حاصل کی ہیں یہ تمام کونسلر (ن) لیگ سے وابستہ ہیں اس لیے کہ عبدالمجید خان نیازی کو (ن) لیگ کی جانب سے چیرمین شپ کا امیدوار نامزد کیا جائے گا کیونکہ انکے بھائی سابق کونسلر اعظم خان نیازی کی مسلم لیگ(ن) سے دیرینہ وابستگی ہے میونسپل کمیٹی نورپورتھل کی بار ہ میں سے آٹھ نشستیں براہ راست (ن) لیگ نے جیت کر واضح برتری قائم کی ہے تین آزاد امیدواروں کا رخ بھی (ن) لیگ کی جانب ہے اور پی ٹی آئی کا واحدکامیاب کونسلر بلدیاتی سربراہی کا امیدوار بننے کیلئے تجویز کنندہ بھی نہیں رکھتا اس لیے توقع ہے کہ یہاں سے (ن) لیگ بلامقابلہ اپنے چیرمین وائس چیرمین منتخب کرا لے گی چیرمین شپ کیلئے دو سابق چیرمینوں ملک خضر حیات دھون اور ملک محمد حسین ایڈووکیٹ کے نام لیے جا رہے ہیں میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی پانچ نشستیں (ن) لیگ نے جیتی تھیں تاہم دو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد انکی تعداد سات ہو گئی ہے ان ساتھ کونسلروں نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ چار بار قبل چیرمین رہنے والے ملک حاکم خان اعوان کو ایک مرتبہ پھر چیرمین منتخب کیا جائے گا وائس چیرمین کے طور پر اشرف شاہین کا نام لیا جا رہا ہے توقع ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت انہی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی
Sunday, 13 December 2015
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment