Friday, 25 March 2022
قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر 28 مارچ تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں مرحوم ارکان قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی میں 159 ارکان شریک تھے، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 ہے۔ پارلیمان میں ن لیگ کےارکان کی تعداد 84 ہے، سب حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم دبئی میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان اجلاس میں حاضر تھے۔ پی ٹی ایم کے علی وزیرجیل میں، جماعت اسلامی کے اکبر چترالی غیر حاضر تھے۔ اے این پی ایک، بی این پی 4 اور 2 آزاد میں سے ایک رکن حاضر تھا۔
Thursday, 24 March 2022
Wednesday, 23 March 2022
ضلع خوشاب میں بلدیاتی الیلکشن کے حوالہ سے حلقہ بندی مکمل ہو گئی تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں
Tuesday, 22 March 2022
یوم قراردادپاکستان پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان نے پرچم کشائی کی
ڈسٹرکٹ بار سرگودہا میں محفل نعت
ڈسٹرکٹ بارسرگودھا میں سینئر فی میل لائرز ونگ کے زیر اہتمام استقبال رمضان کے حوالہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر سینئر فی میل لائرز ونگ سعدیہ ملک ایڈووکیٹ نے کی محفل میلاد میںثمینہ کوثر ایڈووکیٹ، غلام فاطمہ ایڈووکیٹ،صائمہ مغل ایڈووکیٹ ،میڈم رضوانہ ایڈووکیٹ نے ہدیہ نعت پیش کیا
جبکہ عصمت زہرہ ایڈووکیٹ نے موضوع وجہہ تخلیق کائنات ، اور سدرہ کاہلوں نے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی بیان کیاسینئر لیڈی لائر طیبہ ضمیر نے محفل میلاد کے انعقاد پر سعدیہ ملک کی کاوش کو سراہا اور بطور صدر سینئر فی میل لائرز ونگ خواتین وکلاءکے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا محفل میلاد میں جامعہ الزہرہ کی عالمہ فاضلہ طلوسہ نے شرکت کی اورحمد ونعت پیش کی آخر میں صدر سعدیہ ملک ایڈووکیٹ نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کروائی
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...