Tuesday, 22 March 2022

یوم قراردادپاکستان پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان نے پرچم کشائی کی

 وطن عزیز پاکستان کی تاریخ کا اہم دن23مارچ یوم قراردادپاکستان ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام ڈی سی کمپلیکس میں نہایت ملی جوش وجذبے اور سادگی سے منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان نے پرچم کشائی کی۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول کے طلباء یونیفارم میں ملبوس پی ٹی آئی ٹیچر حق نواز کی سر پرستی میں وہاں موجود تھے۔یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دن وطن عزیز کی مضبوطی اور استحکام کے لیے کام کرنے کا تجدید عہد ہے ہمیں اپنے بزرگوں کی وطن عزیز کے ساتھ وفاداری اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان اسلام کا قلعہ ہے لہٰذا ہمیں اسلام کے دفاع اور ریاست کے مفادات کو زیادہ عزیز رکھنا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چو بند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خوشاب چوہدری احسان اللہ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122حافظ عبد الرشید،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان اکرم کے علاوہ ایجوکیشن،ہیلتھ،سوشل ویلفئر،پولیس،ٹرانسپورٹ،سول ڈیفنس،زکوٰۃ و عشر،فاریسٹ کے علاوہ دیگر محکمہ کے سربراہان،افسران اور ملازمین موجود تھے۔

No comments:

Post a Comment