Friday, 25 March 2022

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر 28 مارچ تک ملتوی

 خوشاب(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا۔


قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں مرحوم ارکان قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر  نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی میں 159 ارکان شریک تھے، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 ہے۔ پارلیمان میں ن لیگ کےارکان کی تعداد 84 ہے، سب حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم دبئی میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان اجلاس میں حاضر تھے۔ پی ٹی ایم کے علی وزیرجیل میں، جماعت اسلامی کے اکبر چترالی غیر حاضر تھے۔ اے این پی ایک، بی این پی 4 اور 2 آزاد میں سے ایک رکن حاضر تھا۔

Wednesday, 23 March 2022

ضلع خوشاب میں بلدیاتی الیلکشن کے حوالہ سے حلقہ بندی مکمل ہو گئی تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

 خوشاب(خصوصی رپورٹ:ابرارذوالفقار رانا ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر انور اقبال نے ضلع کونسل نیبر ہڈ اور ویلیج کونسلز کے آزاد امیدواروں کو انکے مفاد میں مشورہ دیا ہے کہ وہ 24سے 28مارچ تک اپنے الیکٹرول گروپ رجسٹرڈ کروائیں کیونکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت یہ ضروری ہے بصورت دیگر وہ انتخاب نہیں لڑ سکیں گے انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیاں ٹاؤن کمیٹیاں اور یونین کونسلیں ضلع کونسل میں ضم کر دی گئی ہیں ں اب انتخابات صرف ضلع کونسل کے ہونگے میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کیلئے چناؤ نہیں ہو گا انکی جگہ نیبر ہڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز لیں گی  ضلع خوشاب میں 24نیبر ہڈ کونسلیں بنائی گئی ہیں ان میں سے تحصیل نوشہرہ میں دو تحصیل خوشاب،خوشاب شہر میں آٹھ،جوہرآباد شہر میں سات،ہڈالی میں دو،مٹھہ ٹوانہ میں دو گروٹ میں ایک تحصیل قائدآباد میں ایک تحصیل نورپورتھل میں ایک نیبر ہڈ کونسلز تشکیل دی گئی ہے انکی تفصیلات معہ آبادی ہیں نیبر ہڈ نمبر 1جڑوال نوشہرہ 8287نمبر 2لطیفال نوشہرہ 7041،نمبر 3لطیف آبادخوشاب  14941نمبر 4مدھونوالہ خوشاب 15264نمبر 5دیڑیا نوالہ خوشاب 13860نمبر 6سجرانوالہ خوشاب 15112نمبر 7حیدر آباد خوشاب 14437نمبر 8حسین آباد خوشاب 14798نمبر 9اسلام پور ہ خوشاب 15266نمبر 10علی ٹاؤن خوشاب 15748نمبر 11فیکٹری ایریا جوہرآباد 15456نمبر 12وحدت کالونی جوہرآباد 14233نمبر 13عظمت کالونی جوہرآباد 14221نمبر 14اعجاز کالونی جوہرآباد 14868نمبر 15لیبر کالونی جوہرآباد 14206نمبر 16زمان کالونی جوہرآباد 14845نمبر 17چراغ کالونی جوہرآباد 14356نمبر 18بھان انگرا ہڈالی 14030نمبر 19بالیانوالہ ہڈالی 14972نمبر 20اعوان والہ مٹھہ ٹوانہ 17209نمبر 21میر حامد مٹھہ ٹوانہ 16253نمبر 22گروٹ 20575نمبر 23نورپورتھل 19780نمبر 24قائدآباد 21413 ضلع خوشاب میں 54ویلیج کونسلز کی حتمی تشکیل کر دی گئی ہے ان میں سے تحصیل نوشہرہ میں 12تحصیل خوشاب میں 20تحصیل نورپورتھل میں 12اور تحصیل قائدآباد میں 10ویلیج کونسلز بنائی گئی ہیں ویلیجز کونسل اور آبادی کی تفصیل یہ ہے نمبر 1مردوال 13634نمبر 2کھبیکی 12463نمبر 3سوڈھی جے والی 7827نمبر 4کھوڑا 9069نمبر 5سرکی 9455نمبر 6کفری 10690نمبر 7کورڈھی 9190نمبر 8اوچھالی 11117نمبر 9انگہ 9434نمبر 10ڈھاکہ 9209نمبر 11پیل 12991نمبر 12پدھراڑ 12161نمبر 13کٹھہ سگھرال 19711نمبر 14دئیوال 19417نمبر 15تلوکر 20587نمبر 16ناڑی 15190نمبر 17سندرال 24589نمبر 18،60ایم بی 18951نمبر 19کرپالکہ 17940نمبر 20حسن پور ٹوانہ 19319نمبر 21لکو 12467نمبر 22روڈہ 30736نمبر 23مٹھہ ٹوانہ جنوبی 15783نمبر 24بجار 11908نمبر 25بوتالہ 21882نمبر 26،51ایم بی 18434نمبر 27،50ایم بی 18555نمبر 28جبی 14014نمبر 29چنکی شمالی 20376نمبر 30کنڈ شمالی 10310نمبر 31وہیر 10967نمبر 32نلی 19117نمبر 33پیلو وینس 20248نمبر 34جوڑا کلاں 16114نمبر 35جمالی 18030نمبر 36ٹاہلہ کھاٹواں 17149نمبر 37بوڑانہ 18917نمبر 38جھرکل 17000نمبر 39راہداری 21724نمبر 40رنگپوربگھور 21719نمبر 41آدھی کوٹ 18985نمبر 42آدھی سرگل 21229نمبر 43بلند 13846نمبر 44نورپوررورل 19260نمبر 45فتح پور 8174نمبر 46وڑچھہ 14441نمبر 47چوہا 15984نمبر 48اوکھلی موہلہ 21181نمبر 49،14ایم بی 23274نمبر 50بندیال جنوبی 27652نمبر 51اتراء جنوبی 37334نمبر 52گنجیال جنوبی 29308نمبر 53بندیال شمالی 15096نمبر 54گولیوالی 16171


Tuesday, 22 March 2022

یوم قراردادپاکستان پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان نے پرچم کشائی کی

 وطن عزیز پاکستان کی تاریخ کا اہم دن23مارچ یوم قراردادپاکستان ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام ڈی سی کمپلیکس میں نہایت ملی جوش وجذبے اور سادگی سے منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان نے پرچم کشائی کی۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول کے طلباء یونیفارم میں ملبوس پی ٹی آئی ٹیچر حق نواز کی سر پرستی میں وہاں موجود تھے۔یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دن وطن عزیز کی مضبوطی اور استحکام کے لیے کام کرنے کا تجدید عہد ہے ہمیں اپنے بزرگوں کی وطن عزیز کے ساتھ وفاداری اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان اسلام کا قلعہ ہے لہٰذا ہمیں اسلام کے دفاع اور ریاست کے مفادات کو زیادہ عزیز رکھنا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چو بند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خوشاب چوہدری احسان اللہ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122حافظ عبد الرشید،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان اکرم کے علاوہ ایجوکیشن،ہیلتھ،سوشل ویلفئر،پولیس،ٹرانسپورٹ،سول ڈیفنس،زکوٰۃ و عشر،فاریسٹ کے علاوہ دیگر محکمہ کے سربراہان،افسران اور ملازمین موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ بار سرگودہا میں محفل نعت

  ڈسٹرکٹ بارسرگودھا میں سینئر فی میل لائرز ونگ کے زیر اہتمام استقبال رمضان کے حوالہ سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر سینئر فی میل لائرز ونگ سعدیہ ملک ایڈووکیٹ نے کی محفل میلاد میںثمینہ کوثر ایڈووکیٹ، غلام فاطمہ ایڈووکیٹ،صائمہ مغل ایڈووکیٹ ،میڈم رضوانہ ایڈووکیٹ نے ہدیہ نعت پیش کیا

 جبکہ عصمت زہرہ ایڈووکیٹ نے موضوع وجہہ تخلیق کائنات ، اور سدرہ کاہلوں نے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی بیان کیاسینئر لیڈی لائر طیبہ ضمیر نے محفل میلاد کے انعقاد پر سعدیہ ملک کی کاوش کو سراہا اور بطور صدر سینئر فی میل لائرز ونگ خواتین وکلاءکے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا محفل میلاد میں جامعہ الزہرہ کی عالمہ فاضلہ طلوسہ نے شرکت کی اورحمد ونعت پیش کی آخر میں صدر سعدیہ ملک ایڈووکیٹ نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کروائی 


Thursday, 10 March 2022

بلدیاتی الیکشن: الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول جاری

خوشاب(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشنز کیلٸے الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول کا اعلان کر دیا ھے۔
ڈسٹرکٹ الیکٹورل گروپ یعنی ضلع کونسل کیلٸے اسامہ محمد علی الیکشن آفیسر خوشاب جبکہ ویلج اور نیبر ھڈ کونسلز کے گروپ کی رجسٹریشن کیلٸے متعلقہ تحصيل کے اسٹنٹ کمشنر کو مجاز آفیسر مقرر کیا گیا ھے ۔
گروپ رجسٹریشن کیلٸے درخواستیں 24 تا 28 مارچ تک دی جا سکتی ھیں ۔ ان پر مجازآفیسر کی جانب سے اعتراض لگنے کی صورت میں یہ در خواستیں در خواست گذار کو 29 مارچ تا یکم اپریل تک واپس کی جاٸیں گی ۔اعتراض دور کرکے درخواستیں دوبارہ 2 اپریل تا 4 اپریل تک جمع کراٸی جا سکیں گی ۔ درست قرار پانے والے گروپس کو 5 تا 6 اپریل رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس جاری ھونگے ۔

مسترد یا منظور ھونے والے گروپس کے خلاف اعتراضات 7 تا 9 اپریل داٸر کٸے جا سکیں گے ۔ان اعتراضات کی سماعت مجاز اتھارٹی 10 تا 13 اپریل کرٸے گی اور فیصلے بھی سناٸے گی 


الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشنز کیلٸے
الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ 24 تا 28 مارچ تک درخواستيں دی جا سکتی ھیں ۔
ڈسٹرکٹ الیکٹورل گروپ کیلٸے اسامہ محمد علی الیکشن آفیسر خوشاب کو درخواست دی جا سکتی ھے جبکہ ویلج اور نیبر ھڈ کونسلز کے اندراج کیلٸے اپنی تحصيل کے اسٹنٹ کمشنر سے رجوع کریں ۔

ضلع کونسل خوشاب
اور نیبر ھڈ اور ویلج کونسلز کیلٸے گروپ رجسٹریشن کیلٸے فارمز پر کرنے کیلٸے سہولت کھچی پرنٹنگ پریس تار گھر روڈ خوشاب پر موجود ھے ۔فارمز بھی دستیاب ھیں ۔03004980041

Saturday, 5 March 2022

ندیم افضل چن کس پارٹی میں ہیں اس وقت :حقیقت سامنے آ گئی


 

خوشاب(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گےیا د رہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آج لاہور میں پڑائو ہے جہاں بلاول 2 بجے خطاب بھی کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔


 

ایکسپریس کی خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔یادرہے کہ رواں سال 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

 

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...