Thursday, 10 March 2022

بلدیاتی الیکشن: الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول جاری

خوشاب(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشنز کیلٸے الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول کا اعلان کر دیا ھے۔
ڈسٹرکٹ الیکٹورل گروپ یعنی ضلع کونسل کیلٸے اسامہ محمد علی الیکشن آفیسر خوشاب جبکہ ویلج اور نیبر ھڈ کونسلز کے گروپ کی رجسٹریشن کیلٸے متعلقہ تحصيل کے اسٹنٹ کمشنر کو مجاز آفیسر مقرر کیا گیا ھے ۔
گروپ رجسٹریشن کیلٸے درخواستیں 24 تا 28 مارچ تک دی جا سکتی ھیں ۔ ان پر مجازآفیسر کی جانب سے اعتراض لگنے کی صورت میں یہ در خواستیں در خواست گذار کو 29 مارچ تا یکم اپریل تک واپس کی جاٸیں گی ۔اعتراض دور کرکے درخواستیں دوبارہ 2 اپریل تا 4 اپریل تک جمع کراٸی جا سکیں گی ۔ درست قرار پانے والے گروپس کو 5 تا 6 اپریل رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس جاری ھونگے ۔

مسترد یا منظور ھونے والے گروپس کے خلاف اعتراضات 7 تا 9 اپریل داٸر کٸے جا سکیں گے ۔ان اعتراضات کی سماعت مجاز اتھارٹی 10 تا 13 اپریل کرٸے گی اور فیصلے بھی سناٸے گی 


الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشنز کیلٸے
الیکٹرول گروپس کی رجسٹریشن کیلٸے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ 24 تا 28 مارچ تک درخواستيں دی جا سکتی ھیں ۔
ڈسٹرکٹ الیکٹورل گروپ کیلٸے اسامہ محمد علی الیکشن آفیسر خوشاب کو درخواست دی جا سکتی ھے جبکہ ویلج اور نیبر ھڈ کونسلز کے اندراج کیلٸے اپنی تحصيل کے اسٹنٹ کمشنر سے رجوع کریں ۔

ضلع کونسل خوشاب
اور نیبر ھڈ اور ویلج کونسلز کیلٸے گروپ رجسٹریشن کیلٸے فارمز پر کرنے کیلٸے سہولت کھچی پرنٹنگ پریس تار گھر روڈ خوشاب پر موجود ھے ۔فارمز بھی دستیاب ھیں ۔03004980041

Saturday, 5 March 2022

ندیم افضل چن کس پارٹی میں ہیں اس وقت :حقیقت سامنے آ گئی


 

خوشاب(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گےیا د رہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آج لاہور میں پڑائو ہے جہاں بلاول 2 بجے خطاب بھی کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔


 

ایکسپریس کی خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔یادرہے کہ رواں سال 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Thursday, 3 March 2022

پی ٹی آئی نے ضلع خوشاب کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی پنجاب نے ضلع خوشاب کے لئے پی ٹی آئی کے نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ملک مسعود کنڈان حسب سابق صدر جبکہ پیر فیض الحسن گیلانی جنرل سیکرٹری بنائے گئےہیں دیگر عہدیداروں کے نام یہ ہیں مہر محمد انور ایڈووکیٹ سینئر نائب صد ر،سردار اکرام اللہ بلوچ ،سینئر نائب صدر ،محمد نواز بھٹی ایڈووکیٹ نائب صدر ،ملک آفتاب اقبال شہزادہ نائچ نائب صدر ،ملک احسان قادر مجوکہ نائب صدر ملک محمد عاصم ڈھڈھی نائب صدر مسٹر عامر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،مسٹر نعیم ظفر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیمان امین فنانس سیکرٹری ،جلیل خان انفارمیشن سیکرٹری 


Monday, 28 February 2022

تحصیل قائدآباد میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

 خوشاب(سٹاف رپورٹر)اکلوتی بیٹی کی رخصتی کے وقت باپ کانماز جنازہ ادا کردیا، باپ کو اپنی بیٹی کی رخصتی دیکھنا نصیب نہ ہوسکی، آج انکی بیٹی کی برات  واں بچھراں سے بچھر فیملی سے  بندیال آنی تھی اور دعوت ولیمہ بھی تھا، بیٹی سمیت اھلخانہ کو باپ کو اچانک دل کے دورہ پڑنے کی خبر کاپتہ چلاتو سب کےسب  غم سے نڈھال ھوگئے، گھر پر صف ماتم بچھ گئی ، ملک سیف اللہ بندیال کو ہارٹ ایٹک ہونے سے خالق حیقیقی سے جاملے، جبکہ انکی رسم قل کل بمقام سلطان خیل بیٹھک بندیال میں اداکی جائے گی، انکی نماز جنازہ گدی نشین سیال شریف صاحبزدہ مصلح الدین سیالوی نے پڑھی ھے،  سیف اللہ بندیال زکوۃ کیمٹی  بندیال کے چیئرمین اور ویلیفیئر فانڈیشن کے چیئرمین محمد اکرم بندیال کے کزن  تھے  انکی اچانک موت کی خبر اگ کی چنگاری کی طرح پھیل گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،  انہیں سنیکڑوں سوگواروں کی سسکیاں بھری آہوں کے ساتھ نواحی بندیال کے مقامی قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا، مرحوم کے نمازجنازہ میں صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد، سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ملک عمران بشیر اعوان، سابق ایم پی اے کرم الہی  بندیال ، ایم پی اے فتح خالق بندیال سمیت مختلف اضلاع سے اہم سیاسی، مذہی، سماجی، 
تجارتی، ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی برادری،  کالجز و سکولز ٹیچرز ، معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی















سیف اللہ بندیال مرحوم کی فائل فوٹو

یوکرائین کا روس کے 5300 فوجی ہلاک اور 29 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

 خوشاب(ویب ڈیسک /این این آئی( یوکرائنی وزارت دفاع نے دعوی کی اہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے 4 دن کے دوران 5 ہزار سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق کرائنی حکام نےجنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا 5300 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی افواج نے روس کے 191 لڑاکا طیارے ،29 ہیلی کاپٹر اور 816بکتر بند جہازوں کو تباہ کیا ہے 

Wednesday, 5 January 2022

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب کی کارکردگی ناقص قرار

 

خوشاب (سٹاف رپورٹر)کمشنر نبیل جاوید نے ڈویژن بھر میں یوریا کھاد کی دستیابی او رڈیمانڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہنگے داموں کھادیں فروخت اور ذخیرہ کرنے والے ڈیلرکو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے بھکر او رخوشاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنے اضلاع میں یوریا کھاد کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے ڈیلرز کی جانب سے کاشتکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کو فوری معاملات درست کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...