Tuesday, 14 September 2021

جوہرآباد اور 63 ایم بی میں کرونا بے قابو:علاقے سیل

 

 ڈپٹی کمشنر خوشاب حمزہ سالک نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے علاقہ بلاک نمبر 4 اور نواحی گاوں چک نمبر63ایم بی کو 10 یوم کیلئے سیل کر دیا ، دونوں علاقوں کو سیل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے 
 ضلع خوشاب میں کروناوائرس نےایک اورانسانی زندگی نگل لی جس کے بعداس موزی وائرس کےباعث ضلع خوشاب میں اموات کی تعداد79ہو گئی، متوفی 50سالہ محمدرمضان ولدمحمد خان اوگالی وادی سون کارہائشی تھا، گزشتہ24گھنٹوں میں ضلع خوشاب میں کروناکے10نئےکیسزسامنےآئے جبکہ3افرادصحت یاب ہوئےاس وقت فعال کیسزکی تعداد154ہے،جن میں2افرادڈی ایچ کیوہسپتال میں زیرعلاج ہیں،تحصیل خوشاب میں96، نوشہرہ میں16،نورپورمیں4اورقائدآبادمیں3افرادکوانکےگھروں میں کورنٹائن کیاگیا ہے


Friday, 27 August 2021

پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون

 

لاہور (ویب ڈسیک) پنجاب کے 11 اضلاع (لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گجرانوالہ اور رحیم یار خان) میں 15 ستمبر تک لاک ڈاؤن نافذ،ان 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی
آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی
ان ڈور فنگشنز بند ہونگے
آوٹ ڈور فنگشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک سواروں کے ساتھ چلے گی
تمام واٹر سپورٹس اور سوئنگ پولز بند رہیں گے
پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کھول سکتے
جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی


Wednesday, 25 August 2021

ٹریفک پولیس خوشاب کا ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

 

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد نوید کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نیلو فر حیات کی سرپرستی میں ٹریفک پولیس ایجو کیشن ونگ خوشاب کی طرف سے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس لائنز جوہر آباد میں ایک سیمینار ہوا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ خوشا ب کے انچارج سب انسپکٹر مہر رفیق احمدنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق لیکچر دیا اورلوگوں میں ماسک تقسیم کئے





۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے۔

Sunday, 22 August 2021

تابڑ توڑ سوالات وجوابات :پریس کانفرنس ہارون بندیال

 

خوشاب(محمد ابراررانا ) این اے 93سے آزاد امیدوار یونین کونسل بندیال کے چیئرمین ملک ہارون بندیال نے پریس کلب خوشاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں انکے آنے کا مقصد حقوق العباد کی ادائیگی ہے وہ کبھی اپنے کسی مخالف امیدوار یا ضلعی سیاست دان کی ذات سے کیڑے نہیں نکالیں گے اور صاف ستھری اور نکھڑی ہوئی سیاست کریں گے انہوں نے کہا قبل از وقت انتخابی مہم شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومتی امیدوار ڈویلپمنٹ کی رفتار تیز کریں اور اپوزیشن امیدوار بھی عوامی رابطہ میں آئیں اس سے عوام کا فائدہ ہے اس طرح لیڈر عوام کی دہلیز پر ہونگے نہ کہ لوگ انکے پیچھے پیچھے مارے پھر رہے ہونگے امیدوار این اے 93نے کہا ڈویلپمنٹ عوام کاحق ہے چونکہ یہ ہمارے ٹیکسوں سے ہوتی ہے اس لئے ہماری ترجیحی یہ ہونی چاہیے کہ کام ہو کر یڈت ڈس کریڈٹ کر چکر میں کام نہیں رکنا چاہیے ہارون بندیال نے کہا تحفظ حقوق نسواں ایکٹ میں ترمیم ہونا چاہیے یہ خوشاب سمیت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے چیئرمین یونین کونسل بندیال نے کہا کہ ملک خدا بخش ٹوانہ انکی آئیڈیل سیاسی شخصیت میں اور میاں شہباز شریف سے انکی ذاتی دوستی ہے لیکن سیاسی فیصلہ جن میں الیکشن جیتنے کی صورت میں کسی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے وہ اپنے احباب کی مشاورت اور ضلع کے عوام کی بہتری کو پیش نظر رکھ کر کریں گے ایم این اے کے امیدوار نے کہا تھانہ کچہری کے موجودہ کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن دوست نواز ہیں اور دوستوں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے انہوں نے ضلع بھر کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ انتخابات میں ملک فاروق بندیال کے میڈیا ٹرائل کے وقت انکا بھرپور ساتھ دیا چیئرمین بندیال نے کہا کہ ہم چیرٹی کے اداروں سے مدد لے کر ضلع کو تعلیم،صحت،فراہمی و نکاسی آب کے شعبوں میں آگے جا سکتے ہیں اور اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو میں اس حوالہ سے بھی کام کرونگا 


قبل ازیں پریس کلب خوشاب پہنچنے پر پریس کلب کے عہدیداروں صدر چوہدری عزیز الرحمن،سینئر نائب صدر میاں محمد سلیم،نائب صدر کاظم قریشی نائب صدر انصر حیات بیگ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام مرتضی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سبطین جعفری سیکرٹری مالیات ابراررانا اور سیکرٹری اطلاعات سلیم سنی سمیت دیگر اراکین پریس کلب نے ملک ہارون بندیال کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ان پر گل پاشی کی خطاب کے بعد ہارون بندیال نے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی انہیں ہار پہنائے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بھرپور طریقہ سے انکے ساتھ ہیں اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست ایم اقبال شاہد،طالب حسین بھٹی سینئر ممبران وامق علی ملک،ملک یعقوب مدھوال،ارسلان اختر افغانی اور غلام محمد کھچی بھی موجود تھے بعد ازاں ملک ہارون بندیال نے یادگاری پودا بھی لگایا پریس کانفرنس کے موقع پر سابق ناظم نوشہرہ ملک محمو دالحسن اعوان اور چوہدری خادم ورک سمیت دیگر احباب ملک ہارون بندیال کے ہمراہ تھے 

Monday, 5 July 2021

دریائے جہلم پر ڈوبے3افراد کا ریسکیو آپریشن مکمل


 خوشاب(نمائندہ خصوصی )3 نوجوان ڈوب گئے، 

گزشتہ روز کالر کے مطابق 3 نوجوان کی دریائے جہلم میں ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی


 ڈوبنے کا واقعہ نزد لنگر والا پل مظفر گڑھ روڈ دریائے جہلم میں پیش آیا۔

 ڈوبنے والے نوجوانوں  کا تعلق کے-سی-پی گروٹ چوک سے ہے 

 دو دن مستقل سرچ آپریشن کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے تینوں باڈی نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں

 ڈوبنے والے نوجوانوں میں 15 سالہ جنید، 15سالہ نعمت اللہ اور 14 سالہ مدثر شامل ہے۔ ڈی-او ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید



 ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122 انجینئر حافظ عبدالرشید نے ایمرجنسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 خوشاب کو گزشتہ روز تین نوجوانوں کی  نزد لنگر والا پل مظفر گڑھ روڈ دریائے جہلم میں ڈوبنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ 



کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا دو دن کا کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی باڈی کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔

Uploading: 1300183 of 1300183 bytes uploaded.


Tuesday, 15 June 2021

ضلع خوشاب نے پی ٹی آئی کے چار بجٹس میں کیا پایا جانیئے اس رپورٹ میں

 خوشاب(محمد ابراررانا ) حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کی ترقیاتی سکیمیوں میں ضلع خوشاب کی مجموعی طور پر 248 سکیمیوں کیلئے کل 4 ارب 28 کروڑ 57 لاکھ 62 ہزار روپے مختص کیے ہیں ان میں سکول ایجوکیشن  28 ہائر ایجوکیشن  4 سپورٹس 5 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 7 فراہمی و نکاسی آب 105 لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ 7 روڈ ز85 پبلک بلڈنگ 6 سیاحت 1 اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کی 1 سکیم شامل ہے ان سکیموں میں ایم این ایز ملک عمر اسلم اعوان اور ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ ،ایم پی ایز ملک فتح خالق بندیال اور ملک غلام رسول سنگھا اعوان کی سیکمیوں کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں وسیع پیمانہ پر فنڈز دیئے گئے ہیں تاہم کچھ سکمیں سابق ممبران اسمبلی کی شامل ہیں جن پر 2017 سے کام جاری ہے اور وہ ابھی تک مکمل نہیں کی جاسکی

 حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں مظفر گڑھ روڈ جوہرآبادسے چوک گروٹ تک کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے جس پر لاگت کا کل تخمینہ  دو ارب 19 کروڑ 43 لاکھ ایک ھزار روپےلگایا گیا ہے جون 21 تک 19 کروڑ 66 لاکھ 99 ھزار روپےخرچ کیے جائیں گے جبکہ 2021-22کیلئے صرف 3 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں سال 22-23 کیلئے مجوزہ فنڈز 99 کروڑ 90 لاکھ روپےاور23-24 کیلئے مجوزہ فنڈز 96 کروڑ 86 لاکھ دو ھزار روپے ہیں اس اہم سڑک کی تعمیر کے اس شیڈول سے لوگ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے فنڈز جلد از جلد فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سفری اور کاروباری مشکلات نہ ہوں

حکومت پنجاب نے ضلع خوشاب میں کالجز کی تعمیر اور قیام کیلئے 35کروڑ کے فنڈز مختص کئے ہیں ان فنڈز سے نورپورتھل کے گرلز ،بوائز کالج میں ڈگری بلاکس کی تعمیر کیلئے ایک ایک کروڑ پچاس پچاس لاکھ روپے رکھےگئے ہیں یہ دونوں سکیمیں مالی سال 2021-22 میں مکمل ہو جائیں گی علاوہ ازیں مٹھہ ٹوانہ میں گرلز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 14 کروڑ جبکہ خوشاب میں بوائز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 18 کروڑ روپے مخصوص کئے گئے ہیں خوشاب کالج کیلئے مالی سال 2021-22 میں ساڑے چار کروڑ روپے 22-23 میں ساتھ کروڑ اور 23-24 میں ساڑھے چھ کروڑ روپے فراہم ہونگے مٹھہ ٹوانہ گرلز کالج کیلئے مالی سال 21-22 میں ساڑھے تین کروڑ روپے 22-23  میں ساڑے 5 کروڑ روپے اور 23-24 میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے دستیاب ہونگے


مہاڑ موٹر وے لنک روڈ للہ۔ انٹر چینج تا میانوالی براستہ موسیٰ خیل
اور یونیورسٹی آف خوشاب کے حکومت پاکستان کے سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 18-19 میں شامل ھوئے تھے ۔یہ منصوبے پی ٹی آئی حکومت نے محض اس لئے ڈراپ کر دئیے کہ کہیں کرم الہی بندیال اور شاکر بشیر اعوان کو انکا کریڈٹ نہ مل جائے۔


حکومت پنجاب نے جوہرآباد میں انڈورگیمنز کی سابقہ حکومت کی جاری سکیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک کروڑ 75 لاکھ 26 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں اس سکیم پر لاگت کا تخمینہ 5 کروڑ 70 لاکھ 54 ہزار روپے لگایا گیا تھا جس میں سے 3 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار روپے کے اخراجات قبل ازیں کئے جا چکے ہیں یہ سکیم 2017-18 میں شروع ہوئی تھی



سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...