Saturday, 18 July 2020

خوشاب میں (ن) لیگ کی تنظیم نو ہونے کے بعد سابق ایم این اے کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ جنر ل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری 
محترمہ مریم نوازصاحبہ اور میاں حمزہ شہباز شریف 
کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ضلع خوشاب میں تنظیم نو پر مبارک باد پیش کرتا ہوں 
اور توقع کرتے ہیں کہ سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری
 ملک محمد آصف بھا اعوان سینئر نائب صدر ملک عمران بشیر اعوان سینئر نائب صدر پر مشتمل ٹیم
 ضلع خوشاب میں مسلم لیگ(ن) کو متحد مضبوط اور فعال بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی
 ان عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں میرا انہیں بھرپور تعاون حاصل 
ہوگا تمام پارٹی کارکنوں سے درخواست سے کہ وہ (ن) لیگ کی نئی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں 

Friday, 17 July 2020

ضلع خوشاب (ن) لیگی ٹیم میں اہم تبدیلی تفصیلات جانیئے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہائی کمان نے سرگودہا ڈویژن کے چارو ں اضلاع میں اپنی ضلعی شاخوں کی تنظیم نو کی ہے ضلع خوشاب صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سینیٹر ،سنیئر نائب صدر ملک محمدآصف بھا ،ملک عمران بشیر اعوان ،جنرل سیکرٹری کرم الہی بندیال ضلع سرگودہا صدر عبدالزاق ڈھلوں ،سینئر نائب صدر سید جاوید حسین شا ہ ایم این اے ،عنصر بلوچ جنرل سیکرٹری رانا منور حسین ،سرگودہا سٹی صدر لیاقت علی خان ایم پی اے ،ضلع میانوالی صدر محمد فیروز جوئیہ ،سینئر نائب صدر عبدالکلیم ساجد،عمران خٹک،جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی ،ضلع بھکر صدرعبدالحمید خنان خیل ،جنرل سیکرٹری عرفان اللہ خان نیازی

حکومت پاکستان نے مجالس، جلوس کی اجازت دے دی


ویب ڈسیک :۔۔۔۔۔   پاکستان کی وفاقی حکومت نے محرم کے دوران مجالس اور جلوس منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے:۔۔۔۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اجازت حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز سے مشروط ہوگی:۔۔۔۔۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں شیعہ علما نے صدر عارف علوی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایس او پیز پر اتفاق کیا ہے:۔۔۔۔۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے منظوری کے بعد یہ ایس او پیز صوبوں کو بھیجی جائیں گی:۔۔۔۔۔۔

ان مجالس میں سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق علما بھی شرکا کو آگاہی دیں گے:۔۔۔۔

Thursday, 16 July 2020

یکم ساون عرس دربار بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر چادر پوشی

Image may contain: 6 people, including Asjid Ch, people standing, tree and outdoorپولیس تھانہ نورپورتھل نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے دربار بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر یکم ساون کو سادگی سے ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل غفار خان نے چادر پوشی کی اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او ملک رحمت جوئیہ۔ریونیو آفیسر ملک اقبال کرٹانہ۔سماجی شخصیات ملک سخاوت کارلو سمیت دیگر کی شرکت دربار پر قرآن خوانی لنگر تقسیم اور آخر میں ملک سے کرونا کے خاتمے۔امن و امان ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں
Image may contain: 5 people, people standingImage may contain: 1 person, sitting and food
Image may contain: 9 people, people standing
بابا سیدن شاہ تاریخ کا ایک مکمل باب ہے ۔ پہلی ساون کو سیدن شاہ کے میلے کی صورت میں نورپورتھل جیسی پسماندہ تحصیل میں ایک بہترین معاشی سرگرمی کا انعقاد صدیوں سے جاری ہے ۔ اس سال ٹڈی دل سے پریشان تھل کے عوام کرونا کی علمی وبا کی وجہ سے اسی معاشی سرگرمی سے بھی محروم ہوگئے ۔

Wednesday, 15 July 2020

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے گھر ہوئی ڈکیتی :کتنا ہوا نقصان جانیے اس رپورٹ میں

Image may contain: textپولیس تھانہ خوشاب نے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے رُکن غلام رسول سنگھا کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا، آتشیں اسلحہ سے مسلح 4ڈاکو  4 کروڑ 78لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے
 ڈاکوئوں نے ایم پی اے غلام رسول سنگھا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ78 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی، 175 تولے طلائی زیورات،  30 ہزار ڈالر،12 ہزار سعودی ریال لوٹ لئے
 ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے ڈی ایس پی صدر لعل خان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس نے تحقیقات شروع کر دی ہے

Sunday, 12 July 2020

بڑی خبر سعودی سے وطن واپسی کے عہدہ پروگرام سے فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں

ایگزٹ ری انٹری اور ہروب والوں کیلئے جوازات کی وضاحت کر دی

ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب کا پرچوں کے قائم مراکز کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب طارق حمید بھٹی نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے میٹرک کے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے قائم مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹرز پر عملہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلیے اٹھائے جانیوالیاقدامات / ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا

 اس موقع پر چئیرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس، سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری اکرم تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب نے گورنمنٹ انبالہ کالج، ثنائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تعلیمی بورڈ میں قائم مارکنگ سنٹرز کا معائینہ کیا

اس موقع پر چئیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے بریفینگ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 2020میں 83ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لیے 17سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی چھٹی کے پرچوں کی مارکنگ کی جاری ہے
 نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت نہم کے  امتحان کے لیے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نے مارکنگ عملہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...