Thursday, 19 March 2020
کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے:مریم نواز شریف
ویب ڈیسک)۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب
صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ہر سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے:۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی
رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
پاکستان کو ان حالات میں بہت بڑے بحران کا سامنا ہے، کرونا کے پھیلاؤ سے سنگین
خطرہ لاحق ہے جس کا مقابلہ کرنا ہے:....:۔۔۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس موذی وبا سے
محفوظ رکھے۔ پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس حقیقت میں
انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے:۔۔۔
ادھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا سے ملک میں
ہونے والی دو ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور
تعزیت کی ہے:۔۔۔
اپوزیشن لیڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ
مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر دے۔ کرونا کے مریضوں کی
تعداد میں مسلسل اضافہ پر سخت تشویش ہے۔ کرونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی
شکایات کا نوٹس لیا جائے:۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر
عوام کو ٹیسٹ اور علاج کیلئے اشتہاری مہم چلائی جائے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی
حفاظت کیلئے حفاظتی لباس، ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت میڈیا کو
چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے:۔۔۔۔
مردان کورونا مریض کی ہلاکت کے بعد مکمل لاک ڈاؤن
ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے2
اموات کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت
کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے:۔۔۔
انتظامیہ نے داخلی راستوں پر پولیس تعینات کردی ہے، علاقے سے کسی کو باہر
جانے اور باہر سے اندر آنے پر پابندی عائد کردی گئی:۔۔
ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر کے مطابق انتظامیہ نے یہ اقدام کورونا وائرس سے
بچاؤکے حفاظتی اقدامات کے تحت اٹھالیا ہے جبکہ متوفی کے اہل خانہ سمیت 25 افراد
کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی میں قرنطینہ مرکز بنا لیا گیا ہے جہاں ان تمام
افراد کو منتقل کرلیا گیا ہے:۔۔۔۔
متوفی پچاس سالہ سعادت نو مارچ کو سعودی عرب سے واپس آیاتھا اورکل انتقال
کرگیا:۔۔۔
حفاظتی اقدامات کے تحت متوفی کے رہائشی علاقہ منگاہ کا لاک ڈاون کردیا گیا
ہے:۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کب تک
جاری رہے گا:۔۔
پشاور میں کینال ٹاؤن کی ایک گلی بھی قرنطینہ قرار دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر
اکرام کے مطابق ہنگو سے تعلق رکھنے والا مریض کنال ٹاون میں رشتہ داروں کے ہاں
آیا تھا:۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق کورونا وائرس سےانتقال کرنے والے شخص نے کنال ٹاؤن
میں اسی گلی کے ایک گھر میں قیام کیا تھا جسے قرنطینہ قرار دے دی گیا ہے:۔۔۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والےکے اہل
خانہ سمیت 25 افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے:۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا ابھی کچھ کہنا قبل
ازوقت ہے:۔۔۔
یاد رہے کہ یونین کونسل منگاہ کا رہائشی گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث
انتقال کرگیا تھا:۔۔۔
دوسری جانب پشاورمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کےتحت 9
محکمےکھلے رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے:۔۔۔
اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، ریلیف، خوراک، زراعت، پی اینڈ
ڈی سمیت محکمہ ای اینڈ ایس ای، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کھلےرہیں گے:۔۔۔
سیکرٹریٹ کے کھلے9 محکمے اپنے75 فیصد عملےکوچھٹی دیں گے، باقی محکمےبند
رہیں گے، ڈائریکٹوریٹ کی سطح پر کم سے کم اسٹاف رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔۔۔
ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز آن کال ہوں گے اور اپنے اسٹیشنز نہیں چھوڑیں گے، 5
اپریل تک یہ احکامات موثر رہیں گے:۔۔۔۔
کس صوبہ کے وزیراعلیٰ نے فوج سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔ صوبہ سندھ میں بڑے
پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فوج
سے مدد مانگ لی:۔۔۔۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے
جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت سندھ نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق مطابق کور کمانڈر
کراچی نے حکومت سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرا دی ہے، پاک فوج اور سندھ
حکومت کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے راشن کی تقسیم اور دیگر امور انجام دینے کا فیصلہ
کیا گیا ہے:۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا مزید
کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریبوں کے لیے 20 لاکھ راشن بیگ بنوائے گی، راشن بیگز کی
تیاری اور تقسیم میں پاک فوج مدد کرے گی:۔۔۔۔
خیال رہے کہ سندھ میں اس وقت
کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 210 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ حکومتی اعداد
و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 307
افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے:۔۔۔۔
ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ جانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی
ویب ڈسیک):۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی
موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر سے سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے
آپریشن پر پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے کورونا
وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سندھ جانے
والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی لگا دی ہے:۔۔۔۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے
نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ کی جائے گی ۔نوٹی فیکشن کے
مطابق ٹرانسپوٹ پر پابندی لوگوں کی آمد ورفت محدود کرنے کے لیے لگائی گئی
ہے:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکم نامے کی کاپیاں صوبے کے تمام
ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چیئرمین کو بھجوادی گئی ہیں۔یاد رہے کہ
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے بڑے
شاپنگ مالز ریسٹورنٹس اور دکانیں رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ بھی کیا تھا:۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین
کی تعداد 300سے تجاوز کر چکی ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کے شکار افراد کی
تعداد 211 ہو گئی ہے:۔۔۔۔۔
پنجاب میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ بلوچستان
23اور خیبر پختونخواہ 19 جبکہ اسلام آباد 4 جبکہ آزادکشمیر میں بھی ایک کیس رپورٹ
ہوا ہے:۔۔۔۔۔
پنجاب میں عوام کیلئے کن کن جگہوں پر داخلہ بند

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو
روکنے کیلئے اہم اقدامات، بڑے شاپنگ مالز، ہوٹلز، دکانیں رات 10 بجے بند
کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا:۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر
حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا جبکہ مری سمیت تمام سیاحتی
مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا:۔۔
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دکانیں، شاپنگ مال، ہوٹل،
ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے:۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹور اور کریانے کی دکانیں
معمول کے مطابق کھلی رہیں گی:۔۔۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام پبلک پارکس
بھی بند کر دیے گئے ہیں:۔۔۔
مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے
لیے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے:۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے محکمۂ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن
ڈیپارٹمنٹ نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کے پیشِ نظر
پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا ہے:۔۔۔۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...

