Saturday, 25 May 2019

عمران خان نے دورہ خوشاب میں کس شخص سے دو مرتبہ مصافحہ کیا اور کیوں جانیے اس رپورٹ میں

1:عمران خان کاسفید رنگ کا ہیلی کاپٹر 2:15پر ضلع خوشاب کی فضا میں داخل ہوا وہ دس منٹ تک جوہرآباد شہر کے اوپر چکر کاٹتا رہا اور دو بجکر 2:28منٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے گراؤنڈ میں اتر گیا جسے پہلے ہی ہیلی پیڈ بنا دیا گیا تھا
2:وزیر اعظم کے اس دورہ کی کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی گئی اور میڈیا،سماجی شخصیات سمیت پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو بھی عمران خان سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا
3:عمران خان تقریبا پندرہ منٹ ہسپتال میں رہے اور انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی
4:ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے اس موقع پر وزیر اعظم کو چلتے چلتے ہسپتال کے بارے میں مختصر بریفنگ دی انہوں نے وزیر اعظم کے استفسار پر بتایا کہ ہسپتال 125بستروں مشتمل ہے جن میں سے 24بیڈز ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی توسیع کا کیس زیر غور ہے تاہم وزیر اعظم نے اس پر کوئی کمنٹس نہیں دیئے
5:ڈپٹی کمشنر ارشد منظور،ایم این اے عمر اسلم اعوان،ایم این اے جویریہ آہیراور ایم پی اے ساجدہ آہیر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رئیس ممتاز چاچڑ اس موقع پر پہنچ گئے
6:ہسپتال میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال اتفاق سے مسلم لیگ(ن) 46ایم بی کے سابق کونسلر محمد مقبول نے پرجوش انداز میں کیا انکے بھائی محمد شکور کا تعلق پی ٹی آئی گل اصغر بگھور گروپ سے ہے اور دنوں بھائیوں کا اپنے چک میں مقابلہ رہتا ہے جس میں محمد مقبول کو بالا دستی بھی رہتی ہے
7:وزیر اعظم نے تین مریضوں کی عیادت کی ان میں 118 سالہ ایک بزرگ بھی شامل ہیں جس کا نام محمد حیات ہے اور خؤشاب کا رہائشی ہے عیادت کے دوران انہیں پتہ چلا کہ وہ118 سالہ شخص کی عیادت کررہے ہیں تو عمران خان اس بزرگ سے دو مرتبہ مصافحہ کیا
8:عمران خان خصوصی طور پر گائنی وارڈ گئے اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ضلع خوشاب اکرام اللہ خان کوبیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اکرام اللہ خان نے فوری طور پر اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا
9:کسی عوامی نمائندہ نے وزیر اعظم کے دو
رہ خوشاب کے موقع پر کوئی عوامی مطالبہ وزیر اعظم گوش گزار نہیں کیا 

Wednesday, 1 May 2019

ضلع کونسل ختم تحصیل کونسلیں قائم :تفصیلات اس رپورٹ میں پڑھیں

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے مکمل نفاذ کے بعد ضلع خوشاب میں میونسپل کمیٹی نورپورتھل آبادی 19843قائدآباد آبادی 21391اور نوشہرہ آبادی 13852پچیس ہزار سے کم آبادی ہونے کی وجہ سے تحلیل ہو جائیں گی تاہم تحصیل خوشاب کی مٹھہ ٹوانہ آبادی 33479ہڈالی آبادی 53627جوہرآبادآبادی 91254خوشاب آبادی 119384میونسپل کمیٹیاں قائم رہیں گی ان میونسپلٹیوں کی آبادی خارج ہونے کے بعد تحصیل کونسل خوشاب 391998دیہی آبادی پر مشتمل بنے گی تحصیل کونسل نوشہرہ 117942تحصیل کونسل قائدآباد 230320اور تحصیل کونسل نورپورتھل  243295 آبادی پر معرض وجود میں آئیں گی خوشاب، جوہرآباد ،ہڈالی ،مٹھہ ٹوانہ میونسپلٹیوں میں منتخب نمائندو ں کی تعداد 16،16 ہونگی جن میں سے ایک چیئرمین ایک کنوینیئر دس جنرل کونسلر ایک اقلیت دو خواتین اور ایک ورکر کونسلر ہو گا جبکہ خوشاب ،نورپورتھل ،قائدآباد 23 ،23 نمائندگان پر مشتمل ہونگی جن میں ایک چیئرمین ،ایک کنوینیئر،15 جنرل کونسلر ایک اقلیت تین خواتین اور دو ورکر کونسلر شامل ہونگے نوشہرہ تحصیل کونسل کے منتخب نمائندگان کی تعداد 16 ہوگی جن میں ایک چیئرمین ایک کنونیئر 10 جنرل کونسلر ایک اقلیت دو خواتین ایک ورکر کونسلر ہونگے ضلع خوشاب میں مجموعی طور پر 149 بلدیاتی نمائندگان جماعتی بنیاد پر منتخب ہونگے جن میں سے 64 شہری اور 85 دیہی نمائندگان شامل ہونگے جماعتوں کے علاوہ تمام نشستوں پر آزاد گروپ کی صورت میں بھی امیدوار پینل کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں دیہات میں ویلیج اور شہروں میں نیبر ہڈ یعنی محلہ کونسلیں انکے علاوہ ہونگی جن کا انتخاب غیر جماعتی بنیادپر ہوگا

دریں اثناء صوبہ بھر سمیت خوشاب میں بھی ضلع کونسل ختم ہو جائیگی 

پنجائیت ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد ضلع خوشاب کے ہر موضع میں الگ ویلج کونسل جبکہ شہروں میں نیبر ہڈ کونسل قائم ہونگی 15تا 25 ہزار تک آبادی رکھنے والے موضع میں پانچ جنرل کونسلر ایک اقلیت اور ایک خاتون کونسلر ،8 سے 15 ہزار آبادی تک چار جنرل کونسلر ایک خاتون اور ایک اقلیت ،2 سے 8 ہزار آبادی تک تین جنرل کونسلر ایک خاتون اور ایک اقلیت ،1 سے 2 ہزار تک آبادی کیلئے دو جنرل کونسلر ایک خاتو ن اور ایک اقلیت کا انتخاب ہو گا سب سے زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین چنا جائیگا ان کونسلوں کیلئے انتخاب غیر جماعتی بنیاد پر ہونگے

Friday, 12 April 2019

میونسپل کمیٹی خوشاب کے مفلوج ہونے کی وجہ آپ بھی جانیں

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فراہمی ونکاسی آب سکیم خوشاب شہر کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس سکیم پر مجموعی طور پر 98کروڑ روپے لاگت آنا بتایا جاتا ہے اس سکیم کے تحت دریاے جہلم پر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کرکے خوشاب شہر کو پانی فراہم کیا جانا مقصود تھا اور ٹارگٹ یہ تھا کہ آئندہ پچاس سال کی شہری ضروریات یہ سکیم پورا کرے گی ابتدائی طو رپر اس وقت کے تحصیل ناظم ملک غلام رسول سنگھا اعوان نے 2008میں اس سکیم کاپیپر ورک مکمل کیا تاہم یہ انکے دور میں شروع نہ ہو سکی اور صوبائی اسمبلی کے سابق رکن بعد میں سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا کی زیر نگرانی اسکا کام شروع ہوا لیکن انکی نگرانی محض سیاسی امور تک محدود تھی عملی طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام ہی اس کے ذمہ دار تھے پانچ سال میں اس سکیم نے مکمل ہونا تھا جس پر دس سال لگا دیئے گئے ابتدا ہی میں اس سکیم میں ناقص میٹریل کی شکایات سامنے آئیں وزیر اعلی انسپکشن ٹیم ،انٹی کرپشن اور دیگر سطحوں پر اس کی تحقیقات ہوئیں کون اسکا ذمہ دار ٹھہرا یہ بات ابھی تک فائلوں سے باہر نہیں آ سکی اب وزیر اعلی کے دورہ پر یہ بات پھر ابھر کر سامنے آئی ہے تو نئے سرے سے وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کا اندیہ دیا گیا ہے اس تحقیقات میں کون قصور وار ثابت ہوتا ہے یہ تو نتیجہ سامنے آنے کے بعد پتہ چلے گا لیکن خوشاب شہر کو پانی کی کمی کا جو مسئلہ درپیش ہے اس کی دو وجوہات ہیں میونسپل کمیٹی خوشاب فراہمی آب سکیم کے بجلی کے بل دینے سے قاصر ہے اور اسی طرح وہ محکمہ انہار کو بھی آبیانہ نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے اسکی بجلی اور پانی بند ہوتا رہتا ہے اب وزیر اعلی نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے اگر ان بلو ں کی ادائیگی کا کوئی باقاعدہ نظام بن جائے تو پھر پانی کی کمی کا 70فیصد مسئلہ حل ہو جائیگا اس طرح محکمہ آبپاشی جس نے اس وقت بھی شہر کا پانی بند کر رکھا ہے اسے بھی اس کے واجبات ادا کر دیئے جائیں اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار ہو جائے تو پانی کا مسئلہ سو فیصد حل ہو جائیگا اس وقت خوشاب شہر میں پانی کی مد میں میونسپل کمیٹی خوشاب کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں لیکن کمیٹی مختلف وجوہات کی بنا ء پر یہ پیسے وصول کرنے سے عاری نظر آتی ہے اب ضلعی انتظامیہ نے بلو ں کی وصولی کا مسئلہ کونسلروں کے سپرد کر دیا ہے جنہوں نے میونسپل کمیٹی کے دفتر آنا ہی چھوڑ دیا ہے اور عملی طور پر میونسپل کمیٹی خوشاب مفلوج پڑی ہے 
کیونکہ دریائے جہلم کے کنارے 30,30ہارس پاور کے 24ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں جبکہ دو سٹوریج ٹینک بنائے گئے ہیں ان پر بھی 100,100ہارس پاور کی 2موٹریں لگی ہوئی ہیں اس طرح بجلی کا ماہانہ بل پچیس لاکھ روپے کے قریب آتاہے جسے میونسپل کمیٹی خوشاب اپنے موجودہ محدود وسائل کی بنا پر پورا نہیں کر سکتی اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی خوشاب کو اضافی گرانٹ دے یا بکر منڈی کا نظم ونسق دوبارہ میونسپل کمیٹی خوشاب کے سپرد کر دیا جائے تا کہ وہ لوگوں کے مسائل آسانی سے حل کر سکے اور خوشاب کا شمار حسب سابق پنجاب کے امیر شہروں میں ہونے لگے

Wednesday, 10 April 2019

نو گو ایریا کہلانے والے مائنز ایریا میں خوشاب پولیس کی کاروائی

تھانہ کٹھہ سگھرال کی حدود میں NO-GO ایریا کہلانے والے مائنز ایریا میں خوشاب پولیس کا دو ڈی ایس پیز، تین ایس ایچ اوز ، ایلیٹ ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بھرپور طریقہ سے سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن کے دوران دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔خوشاب پولیس نے پروفیشنل انداز میں کاروائی کرتے ہوئے02مجرمان کو 07کلوچرس، 01عدد پسٹل اور ایک عدد گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ مجرمان کے زیر استعمال03عدد موٹرسائیکلز بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیے۔ مائنز ایریا کو ملزمان سے کلیئر کردیا گیااورعلاقہ میں موجود ان کے ٹھکانے بھی مسمار کر دیے گئے۔۔ سرچ آپریشن کا مقصد مائنز ایریا میں آزاد اور پر امن ماحول قائم کرنا ہے تاکہ اس بزنس میں دلچسپی رکھنے والے پاکستان بھر کے بزنس مین بغیر کسی خوف کے یہاں پراپنا بزنس کر سکیں اور یہ علاقہ پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنے۔ علاقہ میں لاء اینڈ آرڈر قائم رکھنے اور عام آدمی کی آزادانہ رسائی کے لیے خوشاب پولیس کی جانب سے ایک مستقل پولیس چیک پوسٹ بھی قائم کی جارہی ہے



اونچی دکان پھیکا پکوان۔۔۔نیسلے کے خلاف زہریلا دودھ بیچنے پر مقدمہ درج

اونچی دکان پھیکا پکوان۔۔۔نیسلے کے خلاف زہریلا دودھ بیچنے پر مقدمہ درج۔۔۔۔عوام اس مافیا کا بائیکاٹ کریںجس کے خلاف میڈیا مالکان کی پالیسی گونگی بہری بن جاتی ہے۔

سب سے پہلے انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس لاہور کینٹ کے ذریعہ حکم دیا گیا ہے، شہباز الہی نے ہفتے کے روز کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ قانونی کے بعد ان کو یہ اطلاع دی ہے کہ ایک ماہانہ وجوہ نیسلے کے فارمولا کی کھپت کے باعث مر گیا. دودھ، لییکٹگن جس نے اس بیمار کو جنم دیا اور گزشتہ سال موت کی وجہ سے.

فیکٹری ایریا پولیس اسٹیشن کے ساتھ دو دن کی تاخیر کے بعد ایف آئی آر رجسٹر کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر عثمان بھٹی کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ اس کی بیٹی مرسلے کی طرف سے فارمولہ دودھ کی کھپت کے باعث مر گیا.
پنجاب فارسنک سائنس ایجنسی کے نتائج (پی ایف ایس اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس افسران نے بتایا کہ جس نے یہ کہا ہے کہ جسم کے گہرادا-سائہلوترن (کیٹناشک) اور فینیٹی کو پتہ چلا گیا ہے کہ جسم کی گہرائیوں میں موجود ہے. اس رپورٹ کے بعد، ایف آئی آر درج کی گئی تھی.

ایک امتحان کے بعد پی ایف ایس کے ذریعہ امتحان کیا گیا تھا اس کے بعد ایک مہینے کے بچے کو نکالنے کی اجازت ملی تھی.

باردانہ کے حصول کیلئے آیا شخص گرفتار

ڈپٹی کمشنر سلوت سعید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عبداللہ خرم نیازی نے گندم خریداری مراکز آسیا نوالہ سے دوسرے زمینداروں کے شناختی کارڈز پر باردانہ کے حصول کیلئے آیا شخص گرفتار کروادیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم تمام تیرہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آسیانوالہ سنٹر پر چک نمبر 103جنوبی کا رہائشی عبدالرحمن ولد موسی خان گردواری کیلئے آیا جس کی مزکورہ چک میں اپنی کوئی زمین نہ ہے ملز م کے پاس سے تین شناختی کارڈ سکندر حیات ولد متھیلا اور ذوالفقار علی ولد محمد خان ساکن چک نمبر 103جنوبی موجود پائے گئے جبکہ ایک عدد کاغذ جس پر مختلف لوگوں کے نام اور ان کی گرداوری ،تعداد ایکڑ بھی موجود پائے گئے۔ تھانہ صدر نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد خالد کی درخواست پر ملزم عبد الرحمن ولد موسی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے

فنی تعلیمی ادارے خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر سلوت سعید

ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے حکومت ان کوفنی تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی درست سمت راہنمائی اور ان میں احساس تحفظ کو پروان چڑھایا جائے ۔فنی تعلیمی ادارے خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے طالبات نیو سٹیلائٹ ٹاؤن سرگودہا کی ہونہار طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ،بیگم صدر ایوان صنعت و تجارت ذکیہ تبسم ،شاکرہ نورین اور کالج 
کی پرنسپل صبا تبسم کے علاوہ طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ طالبات کو ہر شعبہ میں مضبوط اور ہنر مند ہونا چاہئے ۔جس کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ فنی تعلیم کو حاصل کرنے کے بعد اپنی آئیندہ زندگی میں اس کو استعمال میں ضرور لائیں ۔ کیونکہ معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار ماں ہی ایک اچھی نسل کو پروان چڑھاسکتی ہے۔ ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ بچیا ں ہمار افخر اور سرمایہ ہیں۔ ہماری خواتین آج زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے طالبات سرگودہا کو یونیورسٹی کادرجہ دینے کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ کالج پرنسپل صبا تبسم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ 2016میں قائم ہوا۔ اس وقت طالبات کی تعداد پانچ سوہے۔ کالج کی طرف سے انہیں تین سالہ کورسز میں ڈی ای اے ،کمپیوٹر انفارمیشن اور ڈی ڈی ایم کے کروائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ایک سالہ کورسز میں بیوٹیشن،فیشن ڈیزائننگ اور ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ کورسز شامل ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کے تعاون سے طالبات کو تین ماہ اور چھ ماہ کے مختلف کورسز کروائے گئے ۔ دوران تربیت طالبات کو تما م ضر وری سامان ادارہ کی طرف سے مفت فراہم کیا جا تا ہے۔ اس طرح مستحق طالبات کی فیس بھی ادارہ کی اساتذہ ادا کر تی ہیں
نہوں نے بتایا کہ صرف تین سال میں ادارہ نے صوبہ بھر میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ڈویژن بھر کی طالبات کے واحد فنی تربیتی کالج نے 2016 سے اب تک چار پوزیشن مسلسل حاصل کر کے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ کی طالبات نے ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی صوبہ اور ریجن کی سطح پر تین سالوں میں گیارہ مختلف پوزیشن حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا مثبت قدم اٹھایا ہے ۔ انہو ں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیو ں کو زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم کی طرف راغب کریں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سلوت سعید ،ڈاکٹر نادیہ عزیز اور ذکیہ تبسم نے بورڈ اور ریجن کی سطح پر نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ قبل ازیں طالبات کی طرف سے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش لگائی گئی۔ جبکہ مختلف ماڈلز بھی تیار کئے ۔ مہمانو ں نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا ۔ تقریب میں طالبات نے کئی اصلاحی اور تفریحی خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...