Thursday, 19 March 2020

سینئر صحافی کی 100 برس کی عمر میں شادی



بی بی سی کے سینئر براڈ کاسٹر یاور عباس  100 برس کی عمر میں نور ظہیر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے:۔۔۔۔۔۔

6 ماہ قبل منگنی کرنے والے یاور عباس کا شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے اسی لیے ابھی شادی کرلی:۔۔۔۔


یاور عباس نے برٹش رول کے دوران فوج میں کمیشن حاصل کیا، اور بعد میں پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، 1949 میں لندن منتقل ہوئے اور بی بی سی سے منسلک ہوئے:۔۔۔۔


ان کی نئی نویلی اہلیہ نور ایک سینئر صحافی ہیں جو انگلش ، اردو اور ہندی میں لکھتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی دہلی برانچ کی صدر ہیں:۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment