ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ڈی آر ٹی اے )وقا ص رشید نے ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلہ میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام بین الاضلاعی روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ٹریفک ریگولیشنزکا پابند بنانے ،گاڑیوں کی فٹنس کی اچانک چیکنگ اور حد رفتار کی مانیٹرنگ ،ٹریفک ریگولیشنز کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ،قابل مرمت سڑکوں کی فوری بہتری یقینی بنانے اور مصروف شاہراہوں پر ڈرائیورز کی راہنمائی کیلئے حد رفتار والے سائن بورڈز کی تنصیب سمیت احتیاطی تدابیر سے آگاہی پر مبنی جامع پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے جملہ عوامل کا خاتمہ کرکے مسافروں کیلئے سفر کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا جاسکے ۔
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈی آر ٹی اے وقا ص رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آر ٹی اے انتظامیہ ،ٹریفک پولیس ،موٹر وہیکل ایگزامینر اور ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مقررہ ترجیحات کیمطابق موئثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ دائرہ کار میں سونپی گئی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے ۔اجلاس میں ڈی پی او شائستہ ندیم ،اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ ،ایکسئین ہائی ویز ،سیکریٹری ڈی آر ٹی اے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،موٹر وہیکلز ایگزامینر ،ریسکیو 1122 ،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈی آر ٹی اے نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مکمل مانیٹرنگ کے تحت تیز رفتاری سے باز رکھنے کیلئے ضلع کے اندر تمام بین الاضلاعی روٹس پر نقطہ آغاز سے اختتامی حدود تک فاصلہ کے اعتبار سے سفری وقت کا تعین بھی کر دیا گیا ہے جس کی پیروی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے واضح کیاکہ باقاعدہ فٹنس سرٹیفیکٹس کے بغیر گاڑیوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا تا وقتیکہ وہ مجاز اتھارٹی کا جاری کردہ فٹنس سرٹیفیکٹ پیش کریں ۔انہوں نے ایکسئین ہائی ویز کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے قابل مرمت پیچز کی مرمت کا معیاری عمل بلاتاخیر مکمل کیا جائے اور گنجان آباد یوں میں سپیڈ بریکرز بھی بنائے جائیں ۔ڈی پی او شائستہ ندیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ ٹریفک قوانین کا کامل نفاذ یقینی بنایا جائے اور اٹھارہ سال سے کم عمر اور لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بھاری گاڑیوں کو بائی پاس روڈ استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے اور مین روڈ پر رکشاؤں کو ہرگز نہ چلنے دیا جائے ۔ڈی پی او نے ٹریفک انچارج کو مزید ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی عام کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے

No comments:
Post a Comment