Monday, 22 August 2016

پنجاب بار کونسل کے رکن نے پارلیمنٹرین سے کیا اپیل کی جائیے اس رپورٹ میں

پنجاب بار کونسل کے رکن ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ نے سرگودہا ڈویژن کے پارلیمنٹرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ اسمبلی میں سرگودہا ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے تحاریک پیش کریں کیونکہ ہمارا ڈویژن نہ صرف رقبہ کے لحاظ سے دوسرے ڈویژنوں سے بڑا ہے بلکہ اس کے مقدمات بھی اس امر کے متقاضی ہے کہ یہاں بینچ ہونا چاہیے ٹوانہ نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میں سرگودہا ڈویژن کیلئے الگ بینچ کا فیصلہ دے کر بینچ کی آفادیت کا اقرار کر لیا ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ بینچ لاہور کی بجائے سرگودہا میں کیوں نہ بنایا جائے جبکہ ملک کے پنجاب کے علاوہ دیگر تمام صوبوں کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر بینچ قائم ہیں اور پنجاب میں بھی راولپنڈی ،ملتان اور بہاولپور کے عوام کو یہ سہولت حاصل ہے تو پھر سرگودہا کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ممبر پنجاب بار کونسل نے کہا کہ اگر اس کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے تو پارلیمنٹ کو فوری طور پر ایسا کر دینا چاہیے کیونکہ تمام سیاسی پارٹیاں اس پر متفق ہیں کہ عوام کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے 

No comments:

Post a Comment