Tuesday, 16 August 2016

Independence Day Ceremonies in Khushab

پولیس کی کاروائی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی شانی گینگ کو گرفتا ر

ٹی ٹوینٹی ایکسپریس نیوز میں جشن آزادی کے موقع پر شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ

الیکشن کمیشن نے کون سا نشان ختم کردیا جانئے اس رپورٹ میں

یکم ستمبر سے شروع ہونیوالے مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے زرافے کا انتخاب نشان ختم کردیا ہے یادرہے کہ اس سے پہلے جب مخصوص نشستوں کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے تھے تو ضلع کے مختلف مقامات پر امیدواروں کو زرافے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات پر الیکشن آفس نے جن امیدواروں کو زرافے کا نشان الاٹ ہوا تھا کو نیا انتخابی نشان جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں 

خوشاب میں خواجہ سراء کی وفات

پرانا لاری اڈا پر رہائش پذیر خواجہ سرا ء فیض احمد عرف سمیرا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء فجر کی نماز ادا کرکے اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا جونہی اس نے درواز ہ کھولا تو دروازے میں کرنٹ تھا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا فیض احمد سرگودہا کے چک نمبر 107جنوبی کا رہائشی تھا اور عرصہ دراز سے جوہرآباد میں رہائش پذیر تھا ۔

ضلع خوشاب کی سیاست میں ایک اور پارٹی میدان میں

پاکستان فلاح پارٹی ضلع خوشاب کا انتخابی کنونشن پریس کلب خوشاب میں منعقد ہوا جس میں فضل الرحمن اتراء بلا مقابلہ جبکہ راجہ ندیم احمد مقابلہ کے بعد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے راحیلہ ملک کو اس پارٹی کا ضلعی صدر شعبہ خواتین منتخب کیا گیا فلاح پارٹی شمالی پنجاب کے صدر پیر زادہ بدر ظہور چشتی اور مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے ان انتخابات کی نگرانی کی 

Sunday, 14 August 2016

جشن آزادی پر خوشاب میں کہاں کہاں تقاریب ہوئیں خصوصی رپورٹ

ضلع خوشاب میں فاطمہ جناح ھال میں یوم آزادی کی ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ دیگر مسلم لیگی راہنماؤں ،مختلف سکولوں کے بچوں اورخواتین وغیرہ نے شرکت کی سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تجدید ہے ہمیں یہ مملکت قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں ،علامہ اقبال کے تفکر اور اپنے بزرگوں کے پختہ عزم اور قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کوششوں سے ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستا ن اور ہم سب کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ،انشاء اللہ ان کی آزادی کا دن بہت جلد طلوع ہو گا قبل ازیں فاطمہ جناح ہال کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورسائرن بجائے گئے بعد ازاں ضلع کونسل کے احاطہ میں مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا ۔جس میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ نے پودے لگائے اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں میں جشن آزادی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی دریں اثناء سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے جوہرآباد مسیحوں کے چرچ میں پاکستان کی سلامتی کیلئے منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت بھی کی 




سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...