
Friday, 28 August 2020
Wednesday, 26 August 2020
HOSPITAL, SCHOOL, ENGINEERING, SECURITY AND COMPANY JOBS

HOSPITAL, SCHOOL, ENGINEERING, SECURITY AND COMPANY JOBS
Tuesday, 25 August 2020
چوتھی منزل سے گلی میں کھڑے پانی میں کودنے والے شخص کی ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔۔ کراچی
میں جاری مون سون کی حالیہ شدید بارشوں نے شہر بھر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے، مگر
کراچی کے شہری ان شدید بارشوں میں بھی مزے لینے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں:۔۔۔۔
کراچی کے باسی بدترین صورتحال میں بھی پریشان ہونے اور
حکومت سے مدد مانگنے کے بجائے اس موسم کو انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے
حکومتوں کی کارکردگی پر سمجھوتہ کرلیا ہے کہ کراچی کے حالات بدل نہیں سکتے تو
پریشان ہوکر کیا کرنا، موسم اچھا ہے انجوائے کرو:۔۔۔۔
ایسے ہی کراچی کے ایک من چلے شہریوں نے گلی کوچوں میں
موجود بارش کے پانی میں کود کر بارش کے مزے کو دوبالا کیا:۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر چند افراد اس ویڈیو کو پڑوسی ملک بھارت کی قرار دے
رہے ہیں، مگر اکثریت اس شخص کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی قرار دے رہے
اور سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں:۔۔۔۔۔
دور سے بنائی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو کودتے اور پھر
تیر کر کنارے تک پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو اس چھت سے بنائی گئی
جہاں سے یہ صاحب گلی میں کودے، اچھی خاصی عمر اور ڈیل ڈول والے اس شخص نے پہلے گلی
میں موجود پانی کا اور کودنے کی جگہ کا جائزہ لیا، پھر اپنے ساتھی کے ہاتھ کا
سہارا لے کر چھت کی مںڈیر پر چڑھ گیا اور اچانک نیچے بارش کے پانی میں جمپ لگادیا:۔۔۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ 72 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں 51 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 37 ملی میٹر، جبکہ سرجانی میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی:۔۔۔۔۔
Wednesday, 5 August 2020
پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریا ظفر آہیرکا یوم استحصال کے حوالے سے پیغام
وفاقی پالیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومین رسورسز ڈویلپمنٹ محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ لوگوں نے بھارتی بربریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے. جب تک آخری کشمیری بھی زندہ ہے آزادی کی شمع روشن رہے گی. یوم استحصال پر پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نےکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےآج خوشاب میں یوم استحصال ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہی تھی اس موقع پر دیگر پارلیمنٹرین اور تمام اداروں کے سربراہان اور ملازمین نے شرکت کیMonday, 3 August 2020
حکومت کا یوم استحصال کے بعد ایک اور ڈے منانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی-ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے - پورے صوبے میں 520 تقریبات منعقد ہوں گی- 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کو سرسبزبنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا- شہروں میں اربن فاریسٹری کے تحت بھی پودے لگائے جائیں گے - صوبائی وزراء اور منتخب نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر مختلف شہروں میں پودے لگائیں گے -عوامی نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو بہترین اور صاف ماحول دینے کے مشن پر گامزن ہیں - سابق دور میں نمائشی منصوبوں کی آڑ میں درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا-انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے- 2023ء تک وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں -وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہر میں ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کا پلان بنایا ہے - سیالکوٹ میں نیاجنگل بنانے کا منصوبہ بنایا ہے - ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں - ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں ٹائیگرز فورس ڈے پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار، صوبائی وزیر محمد اخلاق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری جنگلات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے شرکت کیSunday, 26 July 2020
عید پر پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...
