Tuesday, 25 August 2020

چوتھی منزل سے گلی میں کھڑے پانی میں کودنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔۔  کراچی میں جاری مون سون کی حالیہ شدید بارشوں نے شہر بھر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے، مگر کراچی کے شہری ان شدید بارشوں میں بھی مزے لینے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں:۔۔۔۔

کراچی کے باسی بدترین صورتحال میں بھی پریشان ہونے اور حکومت سے مدد مانگنے کے بجائے اس موسم کو انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے حکومتوں کی کارکردگی پر سمجھوتہ کرلیا ہے کہ کراچی کے حالات بدل نہیں سکتے تو پریشان ہوکر کیا کرنا، موسم اچھا ہے انجوائے کرو:۔۔۔۔

ایسے ہی کراچی کے ایک من چلے شہریوں نے گلی کوچوں میں موجود بارش کے پانی میں کود کر بارش کے مزے کو دوبالا کیا:۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص نے عمارت کی چوتھی منزل سے گلی میں بارش کے پانی میں چھلانگ لگادی:۔۔۔۔


 

سوشل میڈیا پر چند افراد اس ویڈیو کو پڑوسی ملک بھارت کی قرار دے رہے ہیں، مگر اکثریت اس شخص کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی قرار دے رہے اور سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں:۔۔۔۔۔

دور سے بنائی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو کودتے اور پھر تیر کر کنارے تک پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو اس چھت سے بنائی گئی جہاں سے یہ صاحب گلی میں کودے، اچھی خاصی عمر اور ڈیل ڈول والے اس شخص نے پہلے گلی میں موجود پانی کا اور کودنے کی جگہ کا جائزہ لیا، پھر اپنے ساتھی کے ہاتھ کا سہارا لے کر چھت کی مںڈیر پر چڑھ گیا اور اچانک نیچے بارش کے پانی میں جمپ لگادیا:۔۔۔۔۔۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ 72 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں 51 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 37 ملی میٹر، جبکہ سرجانی میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی:۔۔۔۔۔

Wednesday, 5 August 2020

پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریا ظفر آہیرکا یوم استحصال کے حوالے سے پیغام



وفاقی پالیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومین رسورسز ڈویلپمنٹ محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ لوگوں نے بھارتی بربریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے. جب تک آخری کشمیری  بھی زندہ ہے آزادی کی شمع روشن رہے گی. یوم استحصال پر پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نےکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےآج خوشاب میں یوم استحصال ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہی تھی اس موقع پر دیگر پارلیمنٹرین اور تمام اداروں کے سربراہان اور ملازمین نے شرکت کی

Monday, 3 August 2020

حکومت کا یوم استحصال کے بعد ایک اور ڈے منانے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی-ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے - پورے صوبے میں 520 تقریبات منعقد ہوں گی- 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کو سرسبزبنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا- شہروں میں اربن فاریسٹری کے تحت بھی پودے لگائے جائیں گے - صوبائی وزراء اور منتخب نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر مختلف شہروں میں پودے لگائیں گے -عوامی نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو بہترین اور صاف ماحول دینے کے مشن پر گامزن ہیں - سابق دور میں نمائشی منصوبوں کی آڑ میں درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا-انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے- 2023ء تک وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں -وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہر میں ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کا پلان بنایا ہے - سیالکوٹ میں نیاجنگل بنانے کا منصوبہ بنایا ہے - ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں - ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں ٹائیگرز فورس ڈے پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار، صوبائی وزیر محمد اخلاق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری جنگلات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے شرکت کی

Sunday, 26 July 2020

عید پر پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


 
لاہور(ویب ڈیسک) چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے:۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے، عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن پیشگی اعلان کے بجائے اچانک ہوگا:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بازار، مارکیٹس اور پلازے عید سے 2 تین روز قبل بند کردی جائیں گی:۔۔۔۔
ذرائع چیف سیکریٹری کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، مارکٹیوں سے زیادہ عوام کی زندگی عزیز ہے:۔۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے وبا میں اضافہ ہوا تھا لہٰذا مذکورہ فیصلہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے:۔۔۔۔
حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے:۔۔۔۔
اجلاس میں محکمہ صحت پنجاب نے بھی عید سے قبل مارکیٹس بند کرنے کی تجویز دی تھی، تجویز میں کہا گیا تھا کہ منگل یا بدھ سے صوبے کی تمام مارکیٹس بند کردی جائیں:۔۔۔۔
تجویز میں کہا گیا کہ مارکیٹس 2 اگست تک بند رکھی جائیں، صرف گروسری، فارمیسز اور بیکریوں سمیت ضروری اشیا کی دکانوں کو کام کی اجازت دی جائے:۔۔۔۔


Saturday, 25 July 2020

ٹائیگر فورس کے انٹرنیشنل سطح پر چرچے :چین نے باضابطہ طور پر تفصیل مانگ لی

ویب
ڈیسک):۔۔۔۔ 
چین بھی وزیراعظم کی جانب سے تیار
کی گئی ٹائیگرز فورس کا معترف ہوگیا,ٹائیگرفورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کر
دی، چین نے پاکستان سے ٹائیگرز فورس سے متعلق معلومات اور تجربے پر تبادلہ خیال
کرنے کی اپیل کردی:۔۔۔۔۔۔
آل چائنا
یوتھ فیڈریشن کے عہدے داران نے پاکستانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رضاکاروں
پر مشتمل ٹائیگرز فورس پر آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے:۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا گیا کہ
عثمان ڈار کی سربراہی میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس
بنائی گئی، پاکستان میں اس فورس کے اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے
سراہا جا رہا ہے، چائینز یوتھ بھی پاکستان کی ٹائیگرز فورس کے تجربے سے سیکھنے کی
خواہش مند ہے:۔۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا گیا کہ چین کو بھی
کرونا وبا کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے چین وبائی چیلنجز
سے نمٹنے کے لیے ٹائیگرز فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹائیگرز فورس
سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے:۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا
گیا کہ چین ٹائیگرز فورس کے مثبت اقدام کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر
کے لیے تیار ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم کے معاون
خصوصی عثمان ڈار نے خط کے ردعمل میں کہا کہ خوشی ہے وزیر اعظم کے اقدام کی عالمی
سطح پر تعریف ہو رہی ہے، ٹائیگرز فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور
اندیشی پر مبنی تھا،ہم خط کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد اس کا
جواب دیا جائے گا,پاکستان اور چین میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری
ہے، دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Friday, 24 July 2020

انٹی کرپشن کی کامیاب کاروائی:رشوت لیتے ہیڈ کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع خوشاب  میں کاروائی کرتے ہوئے، محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 35ہزار روپے رشوت  لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔  ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیےگئے. تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد خدا بخش سکنہ نسیم کالونی جوہرآباد  کی جانب سے بابر رحمان وڑائچ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست  دی گئی کہ وہ ٹھیکیداری کرتا ہے اور اب سکیورٹی واپس لینے  کی غرض سے محکمہ بلڈنگ خوشاب گیا جہاں پر محمد عظیم، اکاونٹنٹ سے ملاقات ہوئی ، جس نے سیکورٹی کی واپسی کا چیک دینے کے عوض  رشوت طلب کیے۔ جس پر  ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ، بابر رحمان وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کاروائی کرتے  ہوئے محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 38 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا اور اس کے  خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے بتلایا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کردہ موبائل ایپ ( رپورٹ کرپشن ایپ)  کو گوگل ایپ سٹور سے آسانی سے ڈؤان لوڈ کریں اور  کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر یں۔ جس پر فورا عملدرآمد کر کے انصاف  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تا کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو جلد ختم کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ  ہوسکے

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...