Sunday, 11 February 2018

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباداور لاہور ڈویژنز، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنز، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 06، پارا چنار منفی 04، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژنز میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، بہاولپور، ڈی جی خان اور کراچی ڈویژنز میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر 27،کالام 12، پاراچنار 08، میرکھانی 07، لوئیر دیر 05، مالم جبہ 04، چترال 03، بنوں 02 اور دروش میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے علاقوں خضدار 11، ژوب02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہکالام 06،زیارت03، مالم جبہ 02، دیر میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی

Wednesday, 27 December 2017

ایسا کیا وجہ بنی کہ سرگودہا کی ایک نشست کم اور بھکر کی ایک نشست زیادہ ہو گئی جانیے اس رپورٹ میں

پنجاب کی 297صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے275نشستوں کے لئے 36اضلاع کی اپنی آبادی کافی ہے جبکہ ان کی اضافی آبادی کے لئے 22نشستیں بچتی ہیں جو ان اضلاع کو ملیں گی جو آبادی اور حلقوں کے تناسب سے تیار ہونے والے ٹیبل پر سرفہرست ہوں گے ،ایک حلقہ کے لئے 374412آبادی درکار ہے اور پنجاب کے اضلاع کی آبادی کی نسبت سے جو ٹیبل تیار ہو تا ہے وہ اس طرح ہے ۔
چکوال3.99،بہاولنگر7.96،سرگودھا9089،پاکپتن 4.87،لیہ 4.87،رحیم یار خان12.85،ٹوبہ ٹیک سنگھ5.84،خانیوال7.80،بہاولپور9.79،وہاڑی 7.73،ساہیوال6.72،لاہور29.71،ملتان12.67،ڈیرہ غازیخان7.67،چنیوٹ3.65،ننکانہ صاحب3.62،نارووال4.56،مظفر گڑھ11.54،لودھراں4.54،راولپنڈی14.43،خوشاب3.42،بھکر4.40،ان 22اضلاع کو مکمل نشست کیلئے آبادی کم ہونے کے باوجود نشست ملے گی،
گوجرانوالہ13.39،سیالکوٹ10.39،گجرات7.36،راجن پور5.33،جھنگ7.32،جہلم 3.26،منڈی بہاوالدین 3.25،شیخوپورہ9.24،قصور9.22،میانوالی4.12،اوکاڑہ8.11،حافظ آباد3.09،اٹک5.03،فیصل آباد21.00کومکمل نشستیں ملیں گی لیکن ان کی اضافی آبادی ان کی مکمل نشستوں میں ضم کر دی جا ئے گی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو سرگودھا ڈویژن کے ضلع سرگودھا کی موجودہ 11نشستیں 10رہ جائیں گی بھکر کی نشستیں چار سے بڑھ کر پانچ ہو جائیں گی جبکہ خوشاب اور میانوالی کی چار ، چار نشستیں برقرار رہیں گی 

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...