ٹی ایم اے ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودآبادی ملک نصیر احمد کربلائی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران ‘ اہلکاران ‘ سکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ طلباء سبز حلالی پرچم اٹھائے ہوئے واک میں شریک تھے واک کالج چوک جوہرآباد سے شروع ہوئی اور پوسٹ گرایجویٹ کالج جوہرآباد سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل ہال میں پہنچی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شاندار طریقہ سے اور ملی جوش و جذبہ سے مناتی ہیں ہمیں اپنے جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور اسے بھرپور طریقہ سے منانا ہے ۔
Tuesday, 9 August 2016
ہمیں آزادی کی حفاظت کرنی ہے شفقت بلوچ
مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری شفقت خان بلوچ نے کہا ہے کہ آزادی وہ نعمت ہے جو ہمیں 70سال پہلے بہت مشکلات کے بعد نصیب ہوئی تھی ہمیں آزادی کی حفاظت کرنی ہے اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اور متحد ہوکر اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے پاکستان میں انشااﷲ تا قیامت قائم رہنا ہے اس کو کمزور کرنے والے یا اس کیخلاف سازشیں کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ہر جشن آزادی پر ہمیں نئے عزم و حوصلے اور جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی آزادی کو زیادہ سے زیادہ بہتر اور جوش و خروش سے منانا چاہیے تاکہ سرحد کے اندر اور سرحد کے پار دشمنوں کو اندازہ ہو کہ ہم زندہ قوم ہیں اور پائندہ ملک کے شہری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے فاطمہ جناح میں جشن آزادی تقریبات کے حوالہ سے ٹی ایم اے خوشاب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا سلیم الرحمن سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور آزادی کے حوالہ سے اظہار خیال کیا تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سکولوں کے طلباء موجود تھے تقریب میں سکولوں کے طلباء نے ملی نغمے بھی پیش کیے
عوام دشمن پالیسیاں خود بخود ناکام ہو جائیں گی غوث نیازی
پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور جو لوگ اپنے صوبہ میں تبدیلی نہیں لا سکے وہ پورے ملک میں کیا تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کررہی ہے سینیٹرغوث نیازی نے کہا کہ (ن)لیگ متحد جماعت ہے اور عام انتخابات کی طرح ضلع خوشاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں ہماری جماعت کامیاب ہو گی اور جو لوگ اس کی مختلف حوالوں سے تقسیم میں مگن ہیں انکے حصہ میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں آئے گا سینیٹر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں تحریک انصاف یا دوسری جماعتوں کے عوام دشمن پالیسیاں خود بخود ناکام ہو جائیں گی
Saturday, 6 August 2016
شاکر اعوان نے وہ کر دیکھایا جس کی امید تھی
چیرمین اوگرا نے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی درخواست پر خوشاب اور جوہرآباد میں نادرن سوئی گیس سب ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے رواں اگست میں جوہرآبا د میں جبکہ ماہ ستمبر میں خوشاب میں ان دونوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا دونوں سب ڈویژنوں کیلئے سولہ سولہ کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ایم این اے ترجمان ڈاکٹر محمد شاکر نے بتایا ہے کہ اب سوئی گیس سے متعلقہ کسی کام کیلئے سلسلہ عوام کو سرگودہا یا فیصل آباد نہیں جانا پڑے گا تمام مسائل مقامی سطح پر حل کیے جائیں گے ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ ترقی کی سیاست کرتی ہے ہماری حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں تقریبا کامیاب ہو چکی ہے اور اس کیلئے ہم پاک فوج ،پولیس اور سلامتی کے دیگر اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کا مقصد صرف اقتدار کا اصول ہے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ معیشت کی بہتری کی بجائے اس کی تباہی کی سوچ پر عمل پیرا ہیں شاکراعوان نے کہا کہ جب میاں نواز شریف وزیر اعظم بنے تو پاکستان نادہندہ ہونے کے قریب تھا لیکن آج دور و نزدیک اس کا کوئی نام و نشان نہیں ہے
واپڈا کے آفس میں نئی روایت قائم
واپڈا سب ڈویژن خوشاب کے ایس ڈی او حافظ محمد مبین نے تلاوت کلام پاک سے دفتر کے کام کا آغاز کرنے کی ایک نئی روایت قائم کی ہے سکول اسمبلی کی طرح مقررہ ٹائم پر دفتر کے ملازم ایک جگہ اکھٹے ہوتے ہیں اور ایک اہلکار باقاعدہ تلاوت کرتا ہے جس کے بعد دعا مانگی جاتی ہے اور تمام افسران اور اہلکارارن اپنی اپنی ڈیوٹی سنبھال لیتے ہیں ایس ڈی او اس طرح بہت آسانی سے اپنے سٹاف کی حاضری بھی چیک کر لیتے ہیں
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...





