Sunday, 28 August 2016

چوہدری عبدالمنان یوتھ ونگ کے نئے صدر نامزد

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدہ سے ضلعی صدر کے عہدہ پر فائض کردیے ہیں وہ مسلم لیگ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی صدر یو تھ ونگ عابد شیر علی کی طرف سے ان کی بطور ضلعی صدر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی صحافیوں کو دکھایا انہوں نے مزید کہاکہ وہ ضلع خوشاب میں یوتھ ونگ کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کے جو ساتھی ان کے ساتھ چلنا چاہیں گے ان کو ساتھ لیکر چلیں گے اور یوتھ ونگ کی کارکردگی کو مزید بنائینگے 

خوشخبری نوجوانوں کیلئے :1122کے تین نئے دفاتر بنائے جا رہے ہیں شاکراعوان

ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تحصیل کی سطح پر ریسکیو 1122کے دفاتر کے قیام کیلئے فنڈ ز جاری کر دئیے ہیں جن پر آئندہ ماہ کام شروع ہو جائے گا یہ دفاتر ضلع کی تین تحصیلوں نورپورتھل،قائدآباداور نوشہرہ میں بنائے جائیں گے جبکہ خوشاب یہ دفتر پہلے ہی موجود ہے انہوں نے بتایا کہ ہر دفتر چالیس کے قریب ملازمین پر مشتمل ہو گا اور تینوں کے دفاتر کے قیام پر تقریبا 6کروڑ روپے خرچ آئیں گے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال شروع ہونے سے پہلے یہ پایا تکمیل کو پہنچ جائیں گے اور عوام کی خدمت میں مصروف ہو جائیں گے 

خوشاب کے عوام کیلئے اعزاز:ملک عذیر محمد خان وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے بلیجم کیلئے نامزد وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ اور ایم این اے ملک عذیر محمد خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کا مجھ پر خصوصی نمائندہ کے طور پر اعتماد ضلع خوشاب کی عوام کیلئے ایک اعزاز ہے اور میں بیحیثیت خصوصی نمائندہ بیلجیم کی عوام اور حکومت پر واضح کروں گا کہ بھارت تنازعہ کشمیر پر خود اپنی درخواست پر ہونے والے سلامتی کونسل کے فیصلہ پر عشروں سے عمل نہیں کر رہا اور کشمیریوں کو نسل در نسل صرف اور صرف ٹوٹے ہوئے وعدے اور ظلم کی چکی میں پسا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی بھی ناکامی ہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو اس ادارہ کے قیام پر خود سوالیہ نشان لگ جائے گا ملک عذیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور جب تک اس کا پاکستان سے الحاق نہیں ہو جا تا پاکستان کی تکمیل نہیں ہو سکتی 

Saturday, 27 August 2016

ڈی سی او نے ٹی ایم او کو کیا حکم صادر کیا جائیے اس رپورٹ میں

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالہ سے تمام محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں بلخصوص ایسی آلودگی جوکہ شہر کے حسن پر اثر انداز ہورہی ہے کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفس جوہرآباد میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ای ڈی او زراعت یوسف چاہل ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خوشاب ‘ فاروق احمد سمیت دیگر افسران موجودتھے اجلاس میں محکمہ زراعت اور جنگلات کو شہر کی مختلف سڑکوں کے علاوہ خوشاب جوہرآباد روڈ ‘ خوشاب ہڈالی روڈ کے علاوہ خوشاب شہر ‘ جوہرآباد شہر ‘ قائدآباد اور ضلع کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور محکمہ زراعت اور جنگلات ا ن پودوں کی حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں اجلاس میں ٹی ایم اے کو بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی بھی تلقین کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کی ضلع خوشاب میں تنظیم نو :دو الگ الگ کنونشن

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے اور تنظیم سازی میں تنظیمی عہدیداروں کا چناؤ صرف اورصرف میرٹ پر کیا جائیگا اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لایا جائیگا تاکہ پنجاب کو پیپلزپارٹی کو ایک دفعہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پہلے کی طرح ایک مضبوط جماعت بنا کر سامنے لایا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے دو الگ الگ دھڑوں کی طرف سے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ‘ سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے کہاکہ بلاشبہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل ایک مشکل کام ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے قائم کی گئی سینٹرل پنجاب آرگنائزرنگ ورکنگ کمیٹی اپنے پورے اخلاص اور محنت کے ساتھ ضلعی صدور اور تنظیم کے دیگر عہدیداروں کا چناؤ کریگی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل کائرہ نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالہ سے چیئرمین کی طرف سے دیا گیا مینڈیٹ کے مطابق نہ سفارش مانی جائیگی نہ سرمایہ دار کی چمک کو دیکھا جائیگا میرٹ ہی تنظیم سازی کا اصول ہوگا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی ‘ آصف خان و دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھا پہلا کنونشن سابق ضلعی صدر ظل حسنین اور دوسرا سابق سٹی صدر مرزا نیاز بیگ کی طرف سے منعقد ہوا دونوں ورکر کنونشنوں میں پیپلزپارٹی کے ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دونوں سابقہ عہدیداروں کے درمیان صدارت کے حوالہ سے جاری مہم کے سلسلہ میں یہ ورکر کنونشن منعقد ہوا ۔

فوڈ انسپکٹر نے ایک مرتبہ پھر کس بات پر ڈیڈلائن دی

ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر اسد حیات قریشی کہا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری اور مضر صحت چیزیں بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے تحت غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائیگا اس سلسلہ میں ضلعی حکومت خوشاب ضلع بھر میں سخت اقدامات اٹھا رہی ہے وہ جوہرآباد میں مختلف بیکرز اور سویٹ شاپس پر حفظان صحت کے اصولوں کو چیک کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سویٹ اینڈ بیکرز کے نمائندگان بھی موجودتھے اس سے قبل اسد حیات قریشی نے دوبیکریوں کے سٹاف اور ملازمین کو گندے کپڑے استعمال کرنے پر نقدجرمانے کیے فوڈ انسپکٹرنے جوہرآباد شہر کے مختلف ہوٹلوں ‘ جوس کارنر ‘ مرغ فروشوں اور دیگر اشیاء خوردنوش بیچنے والوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور مرغ فروشوں کو وارننگ جاری کی کہ وہ گھریلو صارفین اور ہوٹلوں والوں کو جو مرغ فروخت کرتے ہیں وہ صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق ہونا چاہیے بصورت دیگر ان کیخلاف آئندہ سخت کاروائی ہوگی 

سیکرٹری لائیوسٹاک نے خوشاب میں کس چیز پر سختی سے عمل کروانے کا حکم صادر کیا جائیے اس رپورٹ میں

سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ لائیو سٹاک کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اسی حوالے سے صوبہ بھر میں ماڈل کیٹل منڈیوں کے علاوہ نئے کسان پیکج کے تحت مویشی پالوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نسل کے جانوروں کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے کانگو وائرس کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی سخت ہدایت دی ہے اسی حوالے سے صوبہ بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور فیلڈ سٹاف کو جدید آلات کے علاوہ نئی گاڑیوں سے مزین کر دیا گیا ہے اور محکمہ جنگی بنیادوں پر عید الضحی اور اس کے بعد بھی کانگو وائرس کے خلاف مہم جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او کینزہ مرتضیٰ کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میاں بہزاد عادل ، ڈاکٹر لائیو سٹاک سرگودھا اور ڈی ایل او عارف سلطان و دیگر افسران موجود تھے اس سے قبل جوہرآباد کے نواحی گاؤں 60ایم بی میں گورنمنٹ ماڈل کیٹل فارم کا دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں سکیسر روڈ پر ایک انتہائی جدید اور سہولیات سے آراستہ ماڈل کیٹل منڈی رواں سال میں ہی اپنا کام شروع کر دے گی اور یہ سرگودہا ڈویژن کی واحد ماڈل منڈی ہو گی انہوں نے ماڈل فارم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو تیز کر کے جانوروں کے شیڈ فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ، نسیم صادق نے زمان کالونی جوہرآبادمیں محکمہ لائیو سٹاک کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور ویٹنری ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹاف سے بھی ملاقات کی اور گذشتہ روز 12من مضحر صحت گوشت کی خوشاب سے راولپنڈی منتقلی کو بروقت روکنے اور اسے تلف کرنے پر محکمے کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...